تحریک اہل حدیث کا تاریخی پس منظر
مصنف : ممتاز احمد عبد اللطیف
صفحات: 105
بر صغیر پاک وہند میں تحریک اہل حدیث کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں اور مغالطے عام کر دیئے گئے ہیں۔یہ کام زیادہ تر ان لوگوں کی طرف سے ہوا ہے جن پر اس تحریک کی زد بڑی ہے یعنی ارباب تقلید ۔کیونکہ اہل حدیث تحقیق کی دعوت دیتے ہیں ۔زیر نظر کتاب میں تحریک اہل حدیث کا تاریخی پس منظر بیان کیا گیا ہے ۔انہوں نے اسے تین ادوار میں تقسیم کیا ہے علاوہ ازیں مختلف فقہی مکاتب فکر سے اہل حدیث کا امتیاز بھی بیان کیا ہے۔اس ضمن میں یہ نکتہ بہ طور خاص قابل ذکر ہے کہ اہل حدیث کو ظاہریت سے الگ کیا ہے ورنہ عموماً امام ابن حزم ؒ کے رد تقلید کو لے کر انہیں خالص اہل حدیث ثابت کیا جاتا ہے حالانکہ ظاہریت اور فکر اہل حدیث میں نمایاں فرق ہے ۔علاوہ ازیں برصغیر کی تحریک جہاد ودعوت اور نجد کی اصلاحی تحریک کے باہمی ربط پر بھی روشنی ڈالی ہے۔نیز سیاست کے حوالے سے اہل حدیث کا نقطہ نظر بھی واضح کیا ہے ۔گویا یہ مختصر کتاب اہل حدیث کا جامع تعارف ہے،جس کے مطالعہ سے اہل حدیث کی تحریک سے متعلق بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ہو گا اور حقیقت حال تک رسائی ہو گی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 7 | |
تحریکات کا تاریخی عمل اور اس کے نتائج | 8 | |
فقہی مکاتب فکر اور ظاہریت | 10 | |
فقہی مکاتب فکر کی تشکیل کی تاریخ | 12 | |
ائمہ دین کی تاریخ وفیات | 12 | |
خیرالقرون قرنی | 16 | |
تحریک اہل حدیث کی حقیقت | 20 | |
تین مغالطوں کا ازالہ | 26 | |
پہلا ،دوسرا او رتیسرا مغالطہ اور ان کی تردید | 27 | |
گروہ محدثین کا بٹوارا | 37 | |
تحریک اہل حدیث اور برصغیر | 38 | |
پہلا دراز 15ھ یا از 92ھ تا چوتھی صدی ہجری | 39 | |
دوسرا دوراز چوتھی صدی ہجری تا 1262ھ | 40 | |
تیسرا ادوراز 1262ھ تا حال | 45 | |
تصوف اور خانقاہیت | 47 | |
برصغیر میں تحریک اہل حدیث کی باضابطہ تشکیل | 48 | |
تحریک اہل حدیث کا مسلک | 57 | |
سلسلہ قادریہ | 65 | |
سلسلہ نقشبندیہ | 65 | |
سلسلہ سہروردیہ | 66 | |
سلسلہ رفاعیہ | 66 | |
سلسلہ تیجانیہ | 66 | |
سلسلہ چشتیہ | 66 | |
تحریک جہاد ہند اور نجد کی اصلاحی تحریک | 73 | |
تحریک اہل حدیث ہند اور نجد کی اصلاحی تحریک | 75 | |
تحریک اہل حدیث اور سیاست | 78 | |
اہل حدیث نام کی وجہ تسمیہ | 89 | |
تحریک اہل حدیث کا مقصد | 98 |