تحریک پاکستان میں علماء اہل حدیث کا کردار
مصنف : محمد امین محمدی
صفحات: 848
تحریکِ پاکستان اس تحریک کو کہتے ہیں جو برطانوی ہند میں مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کے لیے چلائی جس کے نتیجے میں پاکستان قائم ہوا۔تحریک پاکستان اصل میں مسلمانوں کے قومی تشخص اور مذہبی ثقافت کے تحفظ کی وہ تاریخی جدو جہد تھی جس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور بحیثیت قوم ان کی شناخت کو منوانا تھا ۔ جس کے لیے علیحدہ مملکت کا قیام از حد ضروری تھا ۔قیامِ پاکستان کا قیام اس طویل جدوجہد کا ثمر ہے جو مسلمانانِ برصغیر نے اپنے علیحدہ قومی تشخص کی حفاظت کے لیے شروع کی۔قیام پاکستان وتحریک پاکستان میں اہل حدیث قائدین اور علمائے اہل حدیث کی جدوجہد اور خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں ۔تحریک پاکستان میں علمائے اہل حدیث نے جومثالی کردار ادا کیا وہ تاریخ کا سنہری باب ہے۔مولانا شورش کاشمیری نے اسی قافلہ آزادی کے علمبرداروں کےبارے میں لکھا تھا کہ چھ لاکھ علمائے اہل حدیث کو تختۂ دار پر لٹکایا گا تھا۔تحریک پاکستان میں علمائے اہل حدیث کاکردار ایک طویل داستان ہے۔مسلک اہل حدیث کے مختلف رسائل وجرائد میں ’’ تحریک پاکستان میں علمائے اہل حدیث کاکردار‘‘ کےعنوان سے مختلف قلم کار گاہے گاہےلکھتے رہتے ہیں۔مولانا محمد امین محمدی صاحب نے زیر نظر کتاب بعنوان ’’ تحریک پاکستان میں علمائے اہل حدیث کاکردار‘‘ میں قیام پاکستان کےسلسلے علمائے اہل حدیث کی خدمات کی پوری داستان کو یکجا کر کےاس کتاب میں سمو دیا ہے عصر حاضر میں جس کی اشد ضرورت تھی مولانا امین محمدی صاحب نےاس ضرورت کو حتی الوسع پورا کرنے کی بھرپور کوشش کر کے نوجوان نسل کے سامنے تحریک آزادی میں علمائے اہل حدیث کی خدمات کا خاکہ پیش کر کے اس موضوع بر قلم اٹھانے والوں کوایک مضبوط بنیاد فراہم کردی ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع میں بڑی جامع او رمعلوماتی ہےجس سےعام قارئین بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔اللہ تعالی ٰمصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پاکستان کیوں اور کیسے بنا؟ | 19 |
1857ء کی جنگ آزادی میں علماء اہل حدیث کا کردار | 21 |
1857ء کی جنگ آزادی میں بریلوی علماء گدی نشین حضرات کا کردار | 24 |
گیلانی خاندان | 27 |
اردو زبان سے دشمنی اور اس کو ختم کرنے کی کوشش | 40 |
دو قومی نظریہ | 42 |
نظریہ پاکستان اور قیام پاکستان | 45 |
تحریک خلافت | 46 |
مولانا قاضی محمد اسلم سیف لکھتے ہیں | 47 |
واقعہ جلیانوالہ باغ | 49 |
علامہ اقبال کا خطبہ الہ آباد | 51 |
قرارداد پاکستان | 53 |
پیارا پاکستان | 56 |
پاکستان بنتے وقت کے نعرے اور ترانے | 57 |
پاکستان کے خلاف نعرے | 57 |
پاکستان کس طرح معرض وجود میں آیا | 60 |
قرآن وحدیث کی بے حرمتی کی گئی اور مسجد جلا دی گئی | 61 |
ماں اور معصوم بچے کو قتل کر دیا گیا | 61 |
نوجوان لڑکیوں اور جوان عورتوں کے پستان کاٹ کر ان کے ہار بنا کر گلے میں ڈال کر ریچھ ناچ کیا | 62 |
پٹرول چھڑک کر مکانات کو آگ لگا دی | 63 |
قرآن پاک کو نیچے بچھا کر عورتوں کو بے آبرو کیا | 63 |
بیٹیوں کو اپنے ہاتھوں سے ذبح کرنا پڑا | 65 |
نیزہ 6 ماہ کی بچی کے سینے میں پیوست کر دیا | 66 |
ڈیڑھ ماہ کے بچے کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے گئے | 66 |
باپ سے بیٹی کو سکھ چھین کر لے گئے | 66 |
بیٹی نے کہا ابو مجھے یہاں کیوں چھوڑ کر جا رہے ہو | 67 |
لاشوں کے کتے بھیڑئیے کھاتے رہے | 68 |
باپ کے گلے میں بیٹے کی آنتیں | 68 |
ایک شخص کی سکھ سے دوسیت | 68 |
حضرت عائشہؓ اور حضرت فاطمہؓ کی بیٹیاں | 69 |
عورتوں کے پستان کاٹ کر ہار بنا کر گلے میں ڈالے گئے | 69 |
وہ ایک ایک کرکے مسلمانوں کے اعضا کاٹتے تھے | 70 |
لاشوں پر خواتین کا رقص | 71 |
شیشہ پیس کر آٹے میں ملا دیا | 71 |
بچوں کو آگ میں پھینک دیا گیا | 71 |
جوان لڑکیوں کو ننگا کرکے شہروں گشت کرایا گیا | 72 |
ایک عورت کی چھاتیاں کاٹیں اور بچے کو نیزے میں پرودیا | 72 |
مسلمان لڑکیوں کا برہنہ جلوس | 74 |
مسلمان بچے کو پال کر ہندو بنائیں گے | 74 |
عورتوں کے کپڑے اتروا کر ننگا کر دیا | 74 |
بچوں کو نیزوں پر لٹکایا گیا اور عورتوں کی چھاتیاں کاٹ دی گئیں | 74 |
پاکستان کے لیے کتنی جانوں کی قربانی دی گئی؟ | 76 |
کتنے لوگوں نے سرحد پار کی؟ | 76 |
وجہ تالیف | 78 |
قائداعظم محمدعلی جناح کانگرس میں | 81 |
کانگریس خلافت اور احرار میں بریلوی علماء | 82 |
بنارسی کانفرنس کی حقیقت | 89 |
سنی کانفرنس بنارس کا فیصلہ مسلم لیگ کی حمایت میں | 91 |
نوٹ | 148 |
بریلوی تصدیق | 149 |
کاب تجانب اہل سنت کے بارے میں وضاحت | 155 |
مخالفین پاکستان بریلوی علماء | 195 |
ساجد خان نقشبندی نے لکھا ہے | 196 |
30ستمبر 1945ء کو بمبئی میں عید الفطر کے موقع پر پیغام | 219 |
30؍اگست 1945ء کو مسلم لیگ میں شمولیت کی اپیل | 219 |
15؍ نومبر 1945ء عید کا پیغام مسلمان ہند کے نام | 219 |
سنی کانفرنس بنارس 1946ء کی تعداد کی حقیقت | 220 |
مولوی محمد صدیقی فانی کی تصاد بیانی | 226 |
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی تکفیر | 229 |
آفتاب | 231 |
علامہ ڈاکٹر محمد اقبال | 232 |
گستاخ اقبال | 236 |
ہندو پرست اقبال | 236 |
نبیوں کا گستاخ اقبال | 236 |
انگریز نواز اقبال | 236 |
ڈاکٹر اقبال احمدیہ جماعت کے رکن تھے | 236 |
رب تعالیٰ کا گستاخ اقبال | 237 |
احادیث رسول کے خلاف اقبال | 237 |
کفریہ الفاظ قبال | 237 |
اسلام دشمن اقبال | 237 |
منکر حدیث اقبال | 237 |
رب تعالیٰ کا گستاخ اقبال | 238 |
تبصرہ | 238 |
مجاہدانہ زندگی | 242 |
الہٰی بخش(جائیداد منقولہ) | 287 |
حسینی عظیم آبادی | 288 |
مولانا عبدالرحیم | 288 |
مولوی یحیی علی | 288 |
مولوی احمد اللہ | 289 |
جائیداد غیر منقولہ | 290 |
مولوی عبدالرحیم | 290 |
مولوی یحیی علی | 290 |
مولوی احمد اللہ | 291 |