تحریک آزادی میں علماء کا کردار 1857 سے قبل
تحریک آزادی میں علماء کا کردار 1857 سے قبل
مصنف : فیصل احمد ندوی بھٹکلی
صفحات: 585
تحریک پاکستان اصل میں مسلمانوں کے قومی تشخص اور مذہبی ثقافت کے تحفظ کی وہ تاریخی جدو جہد تھی جس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور بحیثیت قوم ان کی شناخت کو منوانا تھا ۔ جس کے لیے علیحدہ مملکت کا قیام از حد ضروری تھا ۔یوں تو تحریک پاکستان کا باقاعدہ آغاز 23 مارچ 1940ء کے جلسے کو قرار دیا جا سکتا ہے مگر اس کی اصل شروعات تاریخ کے اس موڑ سے ہوتی ہیں جب مسلمانان ہند نے ہندو نواز تنظیم کانگریس سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں ۔1930 ءمیں علامہ اقبال نے الہ آباد میں مسلم لیگ کے اکیسیوں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باضابطہ طور پر بر صغیر کے شمال مغبر میں جداگانہ مسلم ریاست کا تصور پیش کر دیا ۔ چودھری رحمت علی نے اسی تصور کو 1933 میں پاکستان کا نام دیا ۔ سندھ مسلم لیگ نے 1938 میں اپنے سالانہ اجلاس میں بر صغیر کی تقسیم کے حق میں قرار داد پاس کر لی ۔ علاوہ ازیں قائد اعظم بھی 1930 میں علیحدہ مسلم مملکت کے قیام کی جدو جہد کا فیصلہ کر چکے تھے ۔1940 تک قائد اعظم نے رفتہ رفتہ قوم کو ذہنی طور پر تیار کر لیا ۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ تحریک آزادی 1857ء سےبھی پہلے شروع ہو چکی تھی، جس میں علماء کرام نے بھرپور کردار ادا کیا تھا۔ زیر تبصرہ کتاب” تاریخ پاکستان اور حکمرانوں کا کردار “محترم فیصل احمد ندوی بھٹکلی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے 1857ء سے پہلے تحریک آزادی میں علماء کرام کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی ہےاور قیام پاکستان کے اسی پس منظر کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
ابتدائیہ | 11 | |
تشکر و اعتراف | 15 | |
مقدمہ | 17 | |
پیش لفظ | 23 | |
تقریظ | 29 | |
کچھ کتاب کے بارے میں | 44 | |
سخن ہائے گفتنی | 49 | |
باب اول جنگ آزادی اسلامی نقطہ نظر سے | 81 | |
باب دوم یورپین قومیں ہندوستان میں | 99 | |
باب سوم علماء کا پرتگالیوں سے جہاد | 113 | |
باب چہارم انگریزوں کے خلاف اولین محاذ آرائی | 147 | |
باب پنجم فتاوی دار الحرب اور ان کے مفتیان کرام کے مجاہدانہ کارنامے | 233 | |
باب ششم حضرت سید احمد شہید کا تحریک آزادی میں کردار | 309 | |
باب ہفتم جماعت مجاہدین کا انگریزوں سے تصادم | 359 | |
باب ہشتم روہیلکھنڈ میں علماء کا جہاد آزادی | 407 | |
باب نہم بنگال میں علماء کے زیر قیادت آزادی کی تحریکیں | 429 | |
باب دہم حیدر آباد دکن میں علماء کی جدوجہد آزادی | 459 | |
گیارہواں باب کیرالا کی تحریک آزادی اور علماء | 477 | |
بارہواں باب مختلف مقامات پر علماء کی متفرق سرگرمیاں | 499 | |
مآخد | 523 |