تحریک اہلحدیث کے چند اوراق حصہ اول
مصنف : محمد عبدہ الفلاح الفیروزپوری
صفحات: 153
مسلک اہل حدیث کوئی نئی جماعت نہیں۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔یہ نام دو لفظوں سے مرکب ہے۔پہلا لفظ”اہل”ہے۔جس کے معنی ہیں والے صاحب دوسرا لفظ”حدیث” ہے۔حدیث نام ہے کلام اللہ اور کلام رسولﷺ کا۔قرآن کو بھی حدیث فرمایا گیا ہے۔اور آپﷺ کے اقوال اور افعال کے مجموعہ کا نام بھی حدیث ہے۔پس اہل حدیث کے معنی ہوئے۔”قرآن و حدیث والے” جماعت اہل حدیث نے جس طریق پر حدیث کو اپنا پروگرام بنایا ہے اور کسی نے نہیں بنایا۔اسی لیے اسی جماعت کا حق ہے۔کہ وہ اپنے آپ کو اہل حدیث کہے۔مسلک اہلحدیث کی بنیاد انہی دو چيزوں پر ہے اور یہی جماعت حق ہے۔ اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے، بلکہ اہل حدیث ایک جماعت اور تحریک کا نام ہے۔ اور وہ تحریک ہے زندگی کے ہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا اور دوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا، یا یوں کہ لیجئے کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب وسنت کی دعوت اور اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔اور اصلی اہل سنت یہی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” تحریک اھلحدیث کے چند اوراق ” محترم مولانا مفتی محمد عبدہ الفلاح صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نےتحریک اہل حدیث کو ابتداء سے لیکر موجودہ دور تک نہایت عمدہ تسلسل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
تحریک اہل حدیث یا سلفی تحریک | 5 |
امام مالک اور مدینہ منورہ کی مرکزیت | 9 |
مدینہ کے فضائل | 10 |
مدینہ طیبہ کی علمی اور فقہی حیثیت | 11 |
تعامل اہل مدینہ کی حجیت | 12 |
تعامل اہل مدینہ کی شرعی حیثیت | 14 |
مدینہ کے علم کا سر چشمہ | 19 |
علماء کوفہ کی محاذ آرائی | 20 |
فقہ و رائے اور اہل مدینہ | 20 |
علمائے کوفہ | 21 |
امام شافعی کے کارنامے | 25 |
ہندوستان میں علم حدیث | 33 |
امر تسر | 53 |
امام عبداللہ غزنوی کے مختصر حالات | 53 |
حضرت علامہ حافظ محمد صاحب لکھوی | 54 |
گوجرانوالہ | 57 |
حافظ عبدالمنان وزیر آبادی | 57 |
مدرسہ احمدیہ آرہ نگر | 60 |
غازی پور | 61 |
ڈیانواں پئنہ صوبہ بہار | 62 |
تالیفی کا م کا جائزہ | 63 |
تحریک اہلحدیث اور مقلدین | 79 |
رفع الیدین فی الصلوٰۃ | 81 |
فاتحہ خلف الامام | 82 |
تفسیر قرآن | 85 |
شروح حدیث | 85 |
حضرت النواب و مولانا عبد الحی | 87 |
اہل حدیث اور شیعہ | 92 |
شیعہ کی حقیقت | 96 |
تنظیم اہلحدیث | 100 |
مجتہد العصر حضرت العلام حافظ عبداللہ محدث روپڑی | 101 |
آمدم برسر مطلب | 107 |
جلالۃ الملک عبد العزیز ابن سعود اور جمعیت اہلحدیث پنجاب | 120 |
پس منظر | 120 |
وہابیت کی نسبت | 121 |
قبر پرستی | 121 |
ظہور دعوت اور اس کے اثرات | 122 |
شیخ الاسلام کا صبر و استقامت | 123 |
امیر محمد بن سعود کے بعد | 124 |
حکومت عثمانی کا کردار | 127 |
الامام العادل جلالۃ الملک المعظم عبدالعزیز عبد الرحمن آل سعود | 133 |
امام عبد العزیز عبدالرحمن کی حسن تدبیر | 135 |
شریف مکہ اور سلطان ابن سعود | 136 |
طائف پر حملہ | 138 |
مخالفین کے اعتراضات اور اہلحدیث | 141 |
قرن شیطان کا ظہور | 141 |
شاہ فیصل شہید | 148 |