تحریک اہل حدیث تاریخ کے آئینے میں

تحریک اہل حدیث تاریخ کے آئینے میں

 

مصنف : قاضی محمد اسلم سیف

 

صفحات: 675

 

مسلک اہل حدیث پر عموماً یہ اعتراض وارد کیا جاتا ہے کہ یہ ایک نو ایجاد مذہب ہے اور اس کے ڈانڈے اسلام دشمن قوتوں سے ملتے ہیں حالانکہ حقیقت میں ’اہل حدیث‘ اس طرز فکر کا نام ہے جس کا سرچشمہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جیسی مقدس شخصیات ہیں۔ مسلک ’اہل حدیث‘ کے بارے میں وارد کیے جانے والے تمام اعتراضات و شبہات کے ازالے کے لیے قاضی محمد اسلم سیف صاحب فیروز پوری تاریخی حقائق سے لیس ہو کر سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے براہین قاطعہ کی روشنی میں ثابت کیا ہے کہ اہل حدیث کسی خاص فرقہ یا گروہ کا نام نہیں ہے اور نہ ہی اصحاب الحدیث کی کوئی فنی اصطلاح ہے بلکہ یہ وہ نظریاتی اور اصلاحی تحریک ہے جس کا نصب العین کتاب و سنت کے ساتھ تمسک ہے۔ مولانا نے بہت سے حقائق کو مسلسل پیرایہ میں نظم کرتے ہوئے ہر دور میں اہل حدیث کے زاویہ نگاہ کو واضح صورت میں پیش کر دیا ہے۔ پھر اسی پر بس نہیں کی بلکہ ہر دور کے اہل حدیث زعماء کے تجدیدی اور اصلاحی کارناموں کو صفحہ قرطاس پر بکھیر دیا ہے۔ کتاب کی خوبی یہی ہے کہ اہل الحدیث کےبارے میں تمام جزئیات و کلیات کے ذکر میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں ہونے دیا گیا۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پہلا باب
اہل حدیث اور اس کی دعوت 43
حدیث رسول اللہ ﷺ 45
قطعی حجت 46
ہمارا موقف 47
اہل حدیث کوئی فرقہ نہیں 48
اہل حدیث کی دعوت کے نتائج 52
دعوت اتحاد 53
اسلام کے خلاف پہلی سازش 56
سب سے پہلا فتنہ 65
دوسرا باب
اعتقادی فتنے 71
تیسراباب
دوسری صدی ہجری 76
چوتھا باب
قدامت اہل حدیث 94
پانچواں باب
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ 109
چھٹا باب
برصغیر میں اہل حدیث کی آمد 127
ساتواں باب
دسویں صدی ہجری 158
آٹھواں باب
حجۃ اللہ فی الارض حضر ت امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی 181
نواں باب
شیخ الاسلام امام محمد بن عبدالوہاب اور انکی تحریک تجدید واحیائے دین 210
دسواں باب
اولاد واخفاد 227
گیارہواں باب
ہندوستان کے تحفظ وبقاء کے لیے تحریک جہاد کا آغاز 246
بارہواں باب
تحریک مجاہدین کے حیرت انگیز واقعات اور کارنامے 273
تیرہواں باب
حیرت انگیز علمی انکشافات سنسنی خیز تاریخی معلومات 288
چودہواں باب
مسند رحیمیہ کی جانشینی 321
پندرہواں باب
نواب والہ جاہ سید صدیق حسن خاں 374
سولہواں باب
دینی مدارس کا تابناک ماضی 482
سترہواں باب
علمی خدمات 524
اٹھارہواں باب
تحریک اہل حدیث اکابر اہل علم کی نظر میں 583
انیسواں باب
بحث ومناظرہ،دعوت وارشاد اور اصلاح باطن 615
بیسواں باب
عالم اسلام میں تحریک اہل حدیث کے اثرات 635

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like