تذکرے اصحاب ؓ رسول ﷺ کے اور فقہاء مدینہ

تذکرے اصحاب ؓ رسول ﷺ کے اور فقہاء مدینہ

 

مصنف : محمد سعید کلیروی

 

صفحات: 213

 

صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ اسی طرح سیدات صحابیات وہ عظیم خواتین ہیں جنہوں نے نبی کریم ﷺ کودیکھا اور ان پر ایمان لائیں اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام وصحابیات سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔یو ں تو حیطہ اسلام میں آنے کے بعد صحابہ کرام کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام وصحابیات ؓن کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم کئی کتب تصنیف کی ہیں عربی زبان میں الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اور اسی طرح اردو زبان میں کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تذکرے اصحاب رسول ﷺ کے اور فقہائے مدینہ‘‘ مولانا محمد سعید کلیروی﷾کی کاوش ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے صحابہ کرام کے فضائل اور صحابہ کی تعریف بیان کرنے کےبعد خلفائے اربعہ ، عشرہ مبشرہ اور کئی جلیل القدر صحابہ کرام وصحابیات ،امہات المومنین و صحابیات کے فضائل، تعارف ومناقب کو تحریر کیا ہے او رآخر میں بہت عمدہ اور دلکش انداز میں ان سات تابعین عظام کادل پذیر تذکرہ قلم بند کا ہے جو’’ فقہائے مدینہ‘‘ کے نام سے مشہورتھے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
فضائل صحابہ ﷢ 15
صحابی کی تعریف 15
صحابہ کرام ﷢ کی عدالت 15
حضرت ابوبکرصدیق ﷜ 20
صورت وچہرہ 20
حضرت ابوبکر صدیق ﷜ کی خلافت پر اشارات رسول اللہ ﷺ 26
تشہیر خلافت 28
حضرت ابوبکرصدیق ﷜ کےفضائل ومناقب اوراعتراف عظمت کےمتعلقہ چند باتیں 29
سب سے افضل شخص 31
خاص اعزاز 32
احکام فقیہ کےبنیادی چار اصول ہیں 33
حضرت ابوبکر ﷜ کامختصر تعارف 33
حضرت عمربن خطاب ﷜ 37
زمانہ خلافت فاورقی ﷜ پر صحابہ کرام ﷢ کی رائے 48
مسئلہ قضا وقدر کےبارہ  حضرت عمرفاورق ﷜ کامعروف قول 54
بلاداسلام میں فقہ کےمندرجہ ذیل مراکز تھے 54
صحابہ کرام ﷢ میں فقہ کےچھ امام تھے 55
سیرت عمر ﷜ پر اجمالی نظر 56
حضرت عثمان غنی ﷜ 59
حضرت عثمان غنی﷜کامختصر تعارف 68
حضرت علی بن ابی طالب ﷜ 70
قریش کےقبیلہ بنی ہاشم کی حیثیت 70
حضرت علی ﷜ کامختصر تعارف 74
حضرت طلحہ بن عبیداللہ بن عثمان القریشی التیمی ﷜ 76
حضرت زبیر بن عوام ﷜ 79
حضرت زبیر ﷜کےحالات پر ایک نظر 83
حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ﷜ 86
حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ﷜ کامختصر تعارف 89
حضرت سعد بن ابی وقاص ﷜ کامختصرتعارف 99
حضرت سعید بن زید ﷜ 101
حضرت سعید بن زید ﷜ کامختصر تعارف 104
حضرت ابوعبیدہ ابن الجراح ﷜ 106
حضرت ابوعبیدہ بن الجراح ﷜ کامختصر تعارف 112
حضرت سعد بن معاذ ﷜ 114
قدیم الاسلام صحابہ ﷢ 117
فترۃ الوحی 117
حضرت ابوبکر ﷜ 117
حضرت علی ﷜ 118
حضرت زید بن حارثہ ﷜ 118
حضرت زبیر بن عوام ﷜ 119
حضرت طلحہ بن عبیداللہ ﷜ 119
حضرت عبدالرحمن بن عوف ﷜ 119
حضرت سعد بن ابی وقاص ﷜ 120
حضرت ابو عبیدہ بن الجراح ﷜ 120
حضرت خالد بن سعید بن العاص ﷜ 121
حضرت ابوسلمہ ﷜ 121
حضرت عبیدہ بن الحارث ﷜ 121
حضرت عمیربن ابی وقاص ﷜ 122
حضرت عبداللہ بن مسعود ﷜ 122
حضرت مسعود بن ربیع بن عمرو بن سعد ﷜ 122
حضرت سلیط بن عمرو بنو﷜ 123
حضرت عیاش بن ابی ربیعہ ﷜ 123
حضرت خنیس بن حذافہ بن قیس ﷜ 123
حضرت سعید بن زید ﷜ 123
حضرت عثمان بن مظعون ﷜ 124
حضرت قدامہ بن مظعون ﷜ 124
حضرت عبداللہ بن مظعون ﷜ 124
حضرت نعیم الخام بن عبداللہ بن اسید ﷜ 124
حضرت عامر بن فہیرہ ﷜ 125
حضرت حاطب بن عمرو﷜ 125
حضرت واقد بن عبداللہ ﷜ 125
حضرت عامر بن ربیعہ غنزی ﷜ 126
حضرت عبداللہ بن حجش ﷜ 126
حضرت جعفر طیار﷜ 127
حضرت حاطب بن حارث ﷜ 127
حضرت معمر بن حارث ﷜ 127
حضرت سائب بن عثمان ﷜ 127
حضرت خباب بن  لارت ﷜ 128
حضرت عتبہ بن مسعود ﷜ 128
حضرت بلال بن رباح ﷜ 128
حضرت ابوحذیفہ ﷜ 129
حضرت اسماء بنت عمیسؓ 129
حضرت شفاءبنت عوف ؓ 129
حضرت صعبہ الخضرمی ؓ 130
حضرت لیلٰی بنت ابی حثمہ ؓ 130
حضرت ام الفضل لبابہ ؓ 130
حضرت رملہ بنت ابی عوف ؓ 130
حضرت عبداللہ بن زبیر بن عوام ﷜ 131
حضرت عبداللہ  بن عمر بن خطاب ﷜ 132
حضرت عبداللہ بن عباس ﷜ 133
حضرت ابوہریرہ ﷜ 134
حضرت انس ﷜ 136
حضرت خارجہ بن حذیفہ ؓ 137
نجاشی بادشاہ 138
تذکرہ عشرہ مبشرہ 139
حضرت عبداللہ ﷜ 140
زیادہ احادیث روایت کرنےوالے صحابہ کرام ﷢ 142
زیادہ فتوی دینےوالے صحابہ کرام ﷢ کےاسماء گرامی 143
فضائل امہات المومنین وصحابیات ؓ 144
ام المومنین سیدہ خدیجہ خویلد ؓ 144
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ طاہرہ مطہرہ ؓ 144
سیدہ ام حبیبہ بنت ابو سفیان ؓ 147
سیدہ سودہ بنت زمعہ ؓ 149
سیدہ حفصہ بنت عمرؓ 150
سیدہ زینب بنت خزیمہ ؓ 151
سیدہ ام سلمہ ہندبنت ابی امیہ ؓ 151
سیدہ زینب بنت حجش بن ریاب ؓ 152
سیدہ جویریہ بنت حارث ؓ 152
سیدہ صفیہ بنت حیی بن اخطب ؓ 154
سیدہ میمونہ بنت حارث ؓ 155
فقہاء مدینہ 156
سات معروف فقہاء کرام ﷫ 156
حضرت سعید بن المسیب ﷫ 157
حضرت عروہ ﷫بن زبیر ﷜ 162
عبرت انگیز واقعہ 166
حضرت خارجہ بن زید﷫ 168
حضرت عبیداللہ بن عبدالہ ﷫ 173
حضرت قاسم بن محمد بن ابوبکر الصدیق ﷫ 179
حضرت ابوبکر ﷫ بن عبدالرحمن ﷜ 185
حضرت سلیمان بن یسار ﷫ 190
حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمن ﷫ 196
حضرت سالم بن عبداللہ ﷫ 201
فضائل صحابہ 202

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like