تذکرہ و خدمات شیخ الحدیث حافظ محمد بھٹوی و علمائے بھٹہ محبت

تذکرہ و خدمات شیخ الحدیث حافظ محمد بھٹوی و علمائے بھٹہ محبت

 

مصنف : محمد طیب بھٹوی

 

صفحات: 241

 

تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور ہو ۔تمام حالات کو حقیقت کی نظر سے دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین وفطین ہو اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے کہ تاریخ ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے اور اسلام میں تاریخ ، رجال اور تذکرہ نگار ی کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور یہ اس کے امتیازات میں سے ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین کے تذکرے لکھ کر ان کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ یوں تو صدیوں کی تاریخ ہمارے سامنے ہے لیکن ماضی قریب او ر موجودہ دور میں تذکرہ نویسی اور سوانح نگاری کے میدان میں جماعت اہل حدیث میں اردو مصنفین اور مقالہ نگاروں میں محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی، مولانا محمد رمصان یوسف سلفی ﷭ ، مولانا حافظ صلاحالدین یوسف وغیرہ کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب ’’تذکرہ خدمات شیخ الحدیث حافظ محمد بھٹوی وعلمائے بھٹہ محبت‘‘ قاری محمدطیب بھٹوی ﷾کی مرتب شدہ ہے ۔اس کتاب میں اولاً جماعۃ الدعوۃ ،پاکستان کے مرکزی رہنما شیخ التفسیر والحدیث مولانا حافظ عبد السلام بھٹوی ﷾ کے والد گرامی شیخ الحدیث محمدبھٹوی ﷫ اورپھر موضع بھٹہ محبت کے 83 علما کی حالات قلمبند کیے ہیں ۔ حافظ محمدبھٹوی ﷫ کا تذکرہ فاضل مصنف نےخاصی تفصیل سے کیا ہے ا ور اس کے بعد تمام بھٹوی علماء کرام کے حالات بیان کیے ہیں ۔اس کتاب میں مذکور32،33 علماء وہ ہیں جو براہ راست شیخ الحدیث حافظ ابو القاسم محمد بھٹوی﷫ کے شاگرد ہیں ۔ اور تقریباً چھبیس علماء ایسے ہیں جن کا خاندانی تعلق بریلوی پیر پرست خاندانوں سے تھا مگر دین کا علم پڑھنے کی وجہ سے ان کے خاندان مسلک اہل حدیث قبول کرچکے ہیں ۔ان کے علاوہ کچھ نوعمر طلباء جو مختلف مدارس دینیہ میں زیر تعلیم ہیں ۔ ان کے اسماء گرامی آخر میں مستقبل کے علماء کرام کےعنوان کےتحت لکھ دیے ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرفے چند 8
پیش لفظ 11
اظہارتشکر 13
تقریظ 15
استاذ المکرم حافظ محمد بھٹوی ﷫۔اپنی ذات اورخدمات میں ایک منفرد شیخ الحدیث 19
بھٹہ محبت محل وقوع اورمختصر تاریخی  پس منظر 26
جامع مسجد محمدی اہل حدیث کی تعمیر وترقی کی منازل 29
شیخ الحدیث حافظ ابوالقاسم محمد بھٹوی﷫ 30
مولانا حافظ کرم دین بن احمد دین ﷫ 54
شیخ الحدیث حافظ محمد عبداللہ خلیق بھٹوی ﷫ 59
شیخ الحدیث حافظ عبدالسلام بن حافظ محمد بھٹوی ﷫ 63
شیخ الحدیث مولانا عبداللطیف بھٹوی بن محمد اکبر 79
شیخ الحدیث مولانا بشیر احمد بھٹوی والد فتح محمد 81
مولانا حکیم چراغ دین بھٹوی ولد عبدالحکیم 87
مولانا قاری محمد حنیف ربانی ولد محمد شریف کامونکی 90
حافظ قاری محمد طیب بھٹوی ولد نوراحمد 98
مولانا قاری محمد اکرم زاہد بھٹوی عیش بہادر 110
مولانا حافظ محمد شریف بھٹوی ولد میاں محمد سرور 114
مولانا قاری رحمت اللہ بھٹوی بن نذیر احمد 117
مولانا حکیم عبدالرحمان زاہد بھٹوی بن محمد ابراہیم 121
مولانا محمد مشتاق فاورقی بن اللہ دتہ 123
مولنا محمد سرور بھٹوی بن بلاتی 126
مولانا مولوی عبدالرحمان بھٹوی ﷫بن نظام دین 128
مولانا حافظ عبدالرشید ﷫بن مولوی عبدالرحمان 130
مولانا محمد اعظم طارق بھٹوی ولد فقیر علی 131
مولانا محمد طفیل بھٹوی بن میاں محمد ابراہیم 134
مولانا محمد سعیدطیب بھٹوی بن محمد بھٹوی 139
مولانا محمد طاہر طیب بھٹوی بن محمد طیب بھٹوی 137
مولانا محمد ارشد بن حافظ عبداللہ بھٹوی ﷫ 143
مولانا ماسٹر محمد رفیق بھٹوی بن بشیراحمد 145
مولانا عبدالسلام بھٹوی والد منظور احمد 147
مولانا عبدالرشید بھٹوی ولد حکیم عبدالمجید 149
مولانا پروفیسر عبدالحفیظ منیرولد محمد اکبر 151
مولانا غلام نبی المعروف غلام اللہ شارق ولد محمد شریف جتالہ 155
مولانا شیرالہیٰ شاکربھٹوی ولد غلام محمد جتالہ 158
مولانا رمضان بھٹوی ولد احمد دین 160
مولانا افراہیم بھٹوی ولد اللہ دتہ جتالہ 162
مولانا حافظ شبیراحمد بھٹوی ولد عبدالمجید 163
مولانا اختر محمود بھٹوی ولد محمد علی پٹواری 165
مولانامحمد اشرف بھٹوی ولد شمس الدین 167
مولانا محمد علی بھٹوی ولد محمد اسحاق 169
مولانا عبدالرشید بھٹوی ولدمحمد سلیمان 170
مولانا حافظ محمد اسلم ﷫ولد شمس الدین 172
مولانا حافظ عبدالرحمان ولد حافظ عبدالسلام بھٹوی 174
مولانا حافظ عبداللہ ولد حافظ عبدالسلام بھٹوی 175
مولانا حافظ محمد عمر ولد حافظ عبدالسلام بھٹوی 177
مولانامحمد شریف بھٹوی ولد محمد یحییٰ 178
مولانا محمد منشاء بھٹوی ولد محمد یحییٰ واں 180
مولانا حاجی رحیم بخش ولد کرم دین بھٹہ 181
مولانا حافظ محمد مسعود طیب ولد محمد طیب بھٹوی 183
مولانا شبیراحمد بھٹوی ولد عبدالجلیل ڈولا 185
مولانا حافظ زبیرعبداللہ ولد حافظ محمدعبداللہ 187
حافظ فواد بادشاہ بھٹوی والد محمد اسماعیل بھٹوی 189
مولانا محمد حنیف ثانی ولد عبدالرحمان بھٹہ 191
مولانا  ریاض احمد بھٹوی ولد محمد حنیف 193
مولانا کرامت اللہ بھٹوی ولد حاجی رحیم بخش بھٹہ 194
مولان غلام رسول بھٹوی ولد حاجی رحیم بخش بھٹہ 195
مولانا ابوبکر یولد رحمت علی کوٹ 197
مولانا لیاقت علی بھٹوی ولد عیش بہادر 199
مولانا عبدلعزیز بھٹوی ولدعبدالمجید 200
حافظ محمد شفیق بھٹوی  ولد حافظ محمد شریف ﷫ 201
مولانا محمد اسماعیل بھٹوی ولد احمد جتالہ 202
مولوی عابد حسین بھٹوی ولد احمد دین 203
مولانا حبیب الرحمان بھٹوی ولد عبدالغفار ڈولا 204
مولانا حبیب الرحمان بھٹوی ولد مولوی عبدالرشید 205
قاری حافظ حبیب الرحمان بھٹوی ولد قاسم علی 206
مولانا حافظ تنزیل الرحمان بھٹوی ولد محمد جعفر 207
مولانا حفیظ الرحمان بھٹوی ولد محمد جعفر کھوکھر 209
مولانا احمدیار بھٹوی ولد عبدالغنی ڈولا 210
قاری حافظ معین الدین ولد محمد عبداللہ بھٹوی 212
مولانا مختار احمد بھٹوی ولد محمد حنیف 213
مولانا احسان الہیٰ بھٹوی ولد عطااللہ 214
مولانا زکریا ﷫ولد شمس دین 215
مولانا مجیب الرحمان بھٹوی ولد عبدالرشید 216
مولانا محمد احمد بھٹوی ولد محمد اسماعیل 217
قاری طاہر سلیم بھٹوی ولد محمد حسین المعروف مندوکا 218
مولانا حافظ عبدالقدیر بھٹوی ولد عبدالرشید 219
مولانامنیر احمد بھٹوی ولد محمد علی 221
مولانا شفیق الرحمان بھٹوی ولد محمد زکریا 222
مولانا محمد جعفر کھوکھر بھٹوی 224
مولانا عبدالروف بھٹوی ولد محمد شریف 226
مولان کلیم اللہ بھٹوی ولدعبدلستار 227
مولانامحمد امین بھٹوی ولد عبدالمجید 228
مولانا حافظ عبدالوحیدبھٹوی ولد عبدالخالق 229
مولانا عبدالحفیظ بھٹوی ولاد عبدلالخاق 230
بھٹہ محبت کایاک بریلوی نوجوان اہل حدیث کیوں ہوا؟ 231

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like