تذکرۃ المفسرین
مصنف : قاضی محمد زاہد الحسینی
صفحات: 396
آخری نبی حضرت محمد ﷺ کو قیامت کے تک لیے زند ہ معجزہ قرآن مجید عطا فرمایا اور اللہ تعالی نے اس کی حفاظت کا بھی بندوبست فرمایا اور اس کے لیے ایسے رجال کار پید ا فرمائے جنہوں نے علوم قرآن سے متعلق تفاصیل اور تفاسیر مرتب کرتے ہوئے اپنی جانیں کھپادیں۔انہی میں سے ایک شعبہ علوم تفسیر،کتب تفسیر ،اور مفسرین کے حالات کا جاننا بھی ہے اپنے اپنے ادوار میں علماء کرام نے اس میدان میں خوب کام کیا او رخدمات انجام دیں۔زیر نظر کتاب”تذکرۃ المفسرین”اسی موضوع پر اردو زبان میں ایک جامع کتاب ہے جس میں فاضل مؤلف نے 626 مفسرین کرام کے مختصر احوال کو اصل مصادر ومآخذ سے جمع کردیا ہے یہ کتاب اہل علم او رطالبان علوم نبوت کے لیے مفسرین اور کتب تفاسیر کے تعارف کے حوالے سے قیمتی تحفہ ہے اللہ تعالی مؤلف اور ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
ماخذ کتاب | 6 | |
مقدمہ طبع دوم | 10 | |
مقدمہ برائے تعارف علم تفسیر | 23 | |
تدبر فی القرآن تفسیر | 31 | |
پہلی اور دوسری صدی ہجری کے مفسرین | 34 | |
تیسری صدی ہجری کے مفسرین | 77 | |
چوتھی صدی ہجری کے مفسرین | 97 | |
پانچویں صدی ہجری کے مفسرین | 123 | |
چھٹی صدی ہجری کے مفسرین | 150 | |
ساتویں صدی ہجری کے مفسرین | 174 | |
آٹھویں صدی ہجری کے مفسرین | 196 | |
نویں صدی ہجری کے مفسرین | 220 | |
دسویں صدی ہجری کے مفسرین | 243 | |
گیارہویں صدی ہجری کے مفسرین | 262 | |
بارہویں صدی ہجری کے مفسرین | 274 | |
تیرہویں صدی ہجری کے مفسرین | 286 | |
چودھویں صدی ہجری کے مفسرین | 305 | |
چودہویں صدی ہجری کے وہ مفسرین حضرات جن کی تاریخ وفات نامعلوم ہے | 349 | |
قرآن عزیز کے وہ مفسرین کرام جو تاحال حیات ہیں | 351 | |
مختصر فہرست مفسرین قرآن کریم | 357 |