تعویذ اور دم کی شرعی حیثیت
تعویذ اور دم کی شرعی حیثیت
مصنف : ڈاکٹر رانا محمد اسحاق
صفحات: 82
اردو میں مستعمل لفظ ”تعویذ“ کا عربی نام ”التمیمة“ ہے۔ عربی زبان میں ”التمیمة‘ کے معنی اس دھاگے، تار ، یا گنڈے کے ہیں، جسے گلے یا جسم کے کسی اور حصے میں باندھا جائے۔اور شریعت اسلامیہ نے ہر طرح کے تعویذات کے استعمال سے مطلقا منع فرمایا ہے۔لیکن افسوس کہ آج کے بہت سارے مسلمان ان شرکیہ اور حرام کاموں میں مبتلاء ہیں،اور ان میں مختلف ناموں سے کثرت سے تعویذوں کا رواج پایا جاتا ہے۔مثلا بچوں کو جنوں وشیاطین اورنظر بد وغیرہ سے حفاظت کے لیے، میاں بیوی میں محبت کے لیے ، اسی طرح اونٹوں، گھوڑوں، اور دیگر جانوروں پر نظر بدوغیرہ سے حفاظت کے لیے، اپنی گاڑیوں کے آگے یا پیچھے جوتے یا چپل، آئینوں پر بعض دھاگے اور گنڈے لٹکاتے ہیں، اسی طرح بعض مسلمان اپنے گھروں اور دوکانوں کے دروازوں پر گھوڑے کے نعل وغیرہ لٹکاتے ہیں، یا مکانوں پر کالے کپڑے لہراتے ہیں۔اسی طرح بعض لوگ بالخصوص عورتیں نظر بد وغیرہ سے بچاوٴ کے لیے بچوں کے تکیے کے نیچے چھری ،لوہا، ہرن کی کھال ، خرگوش کی کھال، اور تعویذیں وغیرہ رکھتی ہیں یا دیواروں پر لٹکاتی ہیں، یہ ساری چیزیں زمانہ جاہلیت کی ہیں، جن سے اجتناب کرنا بے حد ضروری ہے۔سلف صالحین، حضرات صحابہ وتابعین ، ائمہ و محدثین کرام اور دیگر اہل علم کی رائے کے مطابق یہی بات راجح اور صحیح بھی ہے کہ تعویذ خواہ قرآنی ہو یا غیر قرآنی اس کا لٹکانا حرام ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب”تعویذ اور دم کی شرعی حیثیت”محترم رانا ڈاکٹر محمد اسحاق صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے تعویذ گنڈے کی حقیقت،تعویذ گنڈے کے مفاسد ،مشروع طریقہ علاج اور مسنون اذکار وادعیہ جیسی مباحث کو بیان کیا ہے اور اس کے ساتھ شرعی دم کے مسائل کو بھی تفصیل سے بیان کر دیا ہے۔آپ نے اس کے علاوہ بھی متعدد موضوعات پر کتب لکھی ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
مصنف کا تعارف | 1 | |
خطبہ مسنونہ | 2 | |
پیش لفظ | 3 | |
تعویذ ، تمیمہ ، رقی اور تولہ کے معنی | 10 | |
تعویذ کی تعریف | 10 | |
تمیمہ کی تعریف | 11 | |
ودعہ کی تعریف | 11 | |
الرقی اور عزائم کی تعریف | 12 | |
التولہ ( عمل حب ) کی تعریف | 13 | |
نیل الاوطار میں الرقی و التمائم اور تولہ کی تعریف | 14 | |
تریاق کی تعریف | 16 | |
اردو میں تعویذ کے معنی | 16 | |
اردو میں دم کے معنی | 17 | |
تعویذات کی شرعی حیثیت دلائل کی روشنی میں | 18 | |
نقطہ تعویذات اگر فی الواقع جائز ہوتے | 23 | |
مجوزین تعویذات کے دلائل | 24 | |
دلائل کا تجزیہ | 25 | |
وننزل من القرآن ما هو شفاء کی تفسیر | 26 | |
اصول عمل حدیث | 35 | |
تعویذات کے مفاسد | 46 | |
دم کی شرعی حیثیت دلائل کی روشنی میں | 49 | |
نبی ﷺ کے دم کرنے کا طریقہ | 49 | |
بچھو گزیدہ کو سورہ فاتحہ کے دم سے شفا | 51 | |
امراض میں دم کی اجازت | 54 | |
دم کر کے نفع پہنچانے کا حکم | 59 | |
جس دم میں شرک نہ ہو وہ جائز ہے | 59 | |
دم سیکھنے سکھلانے کی رغبت | 60 | |
کھانے اور پینے میں پھونکنا منع ہے | 60 | |
علاج کی رغبت | 61 | |
دم نہ کرانے والوں کے لیے جنت | 62 | |
دم کرنا کرانا جائز ہے | 64 | |
دم نہ کرانے والوں کی افضلیت | 66 | |
فہرست آیات قرآن | 67 | |
فہرست احادیث | 68 | |
فہرست آثار صحابہ | 69 | |
مصادر کتب | 70 |