تاریخ پاکستان اور حکمرانوں کا کردار
تاریخ پاکستان اور حکمرانوں کا کردار
مصنف : محمد علی جانباز
صفحات: 256
تحریک پاکستان اصل میں مسلمانوں کے قومی تشخص اور مذہبی ثقافت کے تحفظ کی وہ تاریخی جدو جہد تھی جس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور بحیثیت قوم ان کی شناخت کو منوانا تھا ۔ جس کے لیے علیحدہ مملکت کا قیام از حد ضروری تھا ۔یوں تو تحریک پاکستان کا باقاعدہ آغاز 23 مارچ 1940ء کے جلسے کو قرار دیا جا سکتا ہے مگر اس کی اصل شروعات تاریخ کے اس موڑ سے ہوتی ہیں جب مسلمانان ہند نے ہندو نواز تنظیم کانگریس سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں ۔1930 ءمیں علامہ اقبال نے الہ آباد میں مسلم لیگ کے اکیسیوں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باضابطہ طور پر بر صغیر کے شمال مغبر میں جداگانہ مسلم ریاست کا تصور پیش کر دیا ۔ چودھری رحمت علی نے اسی تصور کو 1933 میں پاکستان کا نام دیا ۔ سندھ مسلم لیگ نے 1938 میں اپنے سالانہ اجلاس میں بر صغیر کی تقسیم کے حق میں قرار داد پاس کر لی ۔ علاوہ ازیں قائد اعظم بھی 1930 میں علیحدہ مسلم مملکت کے قیام کی جدو جہد کا فیصلہ کر چکے تھے ۔1940 تک قائد اعظم نے رفتہ رفتہ قوم کو ذہنی طور پر تیار کر لیا ۔23مارچ 1940 کے لاہور میں منٹو پارک میں مسلمانان ہند کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں تمام ہندوستان کے مختلف علاقوں سے مسلمانوں نے قافلے کی صورت سفر کرکے شرکت کی اور ایک قرار داد منظور کی جس کے مطابق مسلمانان ہند انگریزوں سے آزادی کے ساتھ ساتھ ہندوؤں سے بھی علیحدہ ریاست چاہتے تھے ۔ لیکن افسوس کہ آج جب ایک عام پاکستانی اپنے روز مرہ کے معاملات کے سلسلے میں حکومت کے مختلف اداروں سے رابطہ کرتا ہے تو قدم قدم پر سر پیٹ کر رہ جاتا ہے۔اسے یقین ہو جاتا ہے کہ مسلم اور غیر مسلم کا دو قومی نظریہ جس نے ہندو اور انگریز کو شکست دے کر پاکستا ن قائم کیا تھے،ہمارے سرکردہ رہنماؤں اور صاحب اقتدار حکمرانوں نے اس کی قدر کرنے کی بجائے اسے ذلیل وخوار کر کے رکھ دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” تاریخ پاکستان اور حکمرانوں کا کردار ” پاکستان کے معروف عالم دین شیخ الحدیث محترم مولانا محمد علی جانباز صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے قیام پاکستان کے اسی نظریاتی پس منظر کو تفصیل سے بیان کرتے موجودہ صورتحال کو واضح کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز | 9 |
مقدمہ | 13 |
تحریک پاکستان | 15 |
سرسید احمد کی تحریک | 16 |
مسلمان اورجداگانہ انتخاب کامطالبہ | 16 |
قیام مسلم لیگ | 17 |
ہندومسلم اتحاد | 17 |
ترکی کی حمایت | 17 |
کانپور کاواقعہ | 17 |
محمد علی جناح اورمسلم لیگ | 18 |
مسلم لیگ ،کانگرس معاہدہ | 18 |
میثاق لکھنو | 18 |
رولٹ ایکٹ | 18 |
تحریک خلافت (1919ء1924) | 18 |
انتہا پسند ہندوتحریکں | 19 |
مسٹرمحمد علی جناح کےچودہ نکات | 19 |
دہلی مسلم تجاویز(1927) | 19 |
تجاویز کامقصد | 21 |
نہرورپورٹ 1928 | 21 |
آل انڈیا مسلم کانفرنس | 21 |
کیبنٹ مشن | 21 |
گول میزکانفرنس | 22 |
گورنمٹ آف انڈیاایکٹ | 22 |
1937کےانتخابات | 22 |
پہلی شملہ کانفرنس | 22 |
کرپس تجاویز | 22 |
قرارداد دہلی | 23 |
3جون کامنصوبہ | 23 |
3جون کےمنصوبے کےاہم نکات | 23 |
ریفرنڈم | 23 |
قانون آزادی ہند | 24 |
ریڈکلف ایوارڈ کی ناانصافیاں | 24 |
اثاثوں کی تقسیم | 25 |
بھارت کاناجائز قبضہ | 25 |
پاکستان کاقیام | 25 |
پاکستان کےلیےابتدائی مشکلات | 25 |
مہاجرین کامسئلہ | 26 |
مملکت کی سربراہی کامسئلہ | 26 |
تقسیم ہندمیں جلدی | 27 |
کانگرس کی پاکستان دشمنی | 27 |
ریڈکلف کی بد دیانتی | 28 |
ہندوستان میں مسلم کش فسادات | 28 |
عورتوں کی باز یابی | 29 |
صنعتی مسائل | 29 |
انتظامی مسائل | 29 |
دستوری مسائل | 30 |
وسائل کی کمی | 30 |
اثاثوں کی تقسیم | 30 |
فوجی سازوسامان کی تقسیم | 31 |
نہری پانی کامسئلہ | 31 |
مسئلہ پختونستان | 31 |
ریاستوں کےالحاق کامسئلہ | 32 |
معاشی مسائل | 32 |
مسئلہ کشمیر | 32 |
پاکستان کےحکمران 1947 تاحال | 40 |
مسٹر محمد علی جناح بطور پہلےگورنر جنرل (1947ء1948) | 40 |
پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی | 41 |
پاکستان کی ابتدائی مشکلات | 41 |
پہلی حکومت | 42 |
مسٹر جناح کی وفات | 42 |
تحریک ختم نبوت | 43 |
لیاقت علی خان کی شہادت | 43 |
بیگم لیاقت علی خان | 46 |
غلام محمد بطورگورنر جنرل | 46 |
خواجہ ناظم الدین کی برطرفی | 46 |
محمد علی بوگرہ (1953ء1955ء) | 47 |
پہلی دستور سازاسمبلی کی برطرفی | 48 |
دوسری دستور ساز اسمبلی | 48 |
چوہدری محمدعلی بطرووزیراعظم | 48 |
ون یونٹ کاقیام | 49 |
چوہدری محمد علی کااستعفی | 50 |
حسین شہید سہروروی کی وزارت | 51 |
اسماعیل چند دیگر کی وزارت | 52 |
ملک فیروزخان نون کی وزارت | 52 |
مفلوج اورمعذروگورنر | 53 |
مسٹر غلام محمد کااستغفی | 56 |
اسکندر مرزغلام محمد کےمستعفی ہونےکےبعد | 57 |
جنرل ایوب خان اورپہلا مارشل لاء | 60 |
بنیادی جمہور یتوں کانظام | 61 |
1962 ء کاآئین | 61 |
صدارتی انتخابات | 61 |
مس فاطمہ جناح کاقوم میں عزت واحترام کامقام | 65 |
کابل کےنادرشاہ کاواقعہ | 66 |
مس فاطمہ جناح کی موت طبعی تھی یاغیر طبی؟ | 68 |
مغل بادشاہ ارونگ زیب عالمگیر کاواقعہ | 68 |
ایوب خان کازوال | 70 |
جنرل یحییٰ خان | 74 |
1970ء کےعام انتخابات | 74 |
سانحہ مشرقی پاکستان | 75 |
شیخ مجیب الرحمن کےچھ نکات | 76 |
جنرل یحیی کےغلط فیصلے | 79 |
سانحہ پاکستان کاسب سےبڑاغدار | 83 |
مغربی پاکستان کاسیاسی دجال | 83 |
سانحہ مشرقی پاکستان میں جنرل یحیٰ شرابی کاکردار | 91 |
مشرقی پاکستان کی علیحدگی کےاسباب | 103 |
سانحہ مشرقی پاکستان اورہماری فوج | 114 |
جنگ دسمبر اورہمارے مفروضے | 122 |
سقوط ڈھاکہ اسباب واسباق | 129 |
سقوط ڈھاکہ سےہم نے کیاسبق سیکھا | 135 |
مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج حقائق کیاہے | 139 |
16دسمبر سقوط ڈھاکہ | 152 |
علامہ احسان الہیٰ ظہیر شہید اورسقوط ڈھاکہ | 157 |
ذوالفقارعلی بھٹو | 158 |
1973ءکاآئین | 159 |
پاکستان میں قومی اتحادکی تحریک اوربھٹو حکومت کاخاتمہ | 164 |
بھٹو دورکےاہم واقعات | 165 |
حمودالرحمن کمیشن رپورٹ | 169 |
جنرل ضیاءالحق اکادور | 169 |
ضیاء دورکے اہم واقعات | 170 |
مجلس شوری کاقیام | 171 |
ریفرنڈم کاڈھونگ | 171 |
اسلام کوبدنام کیاگیا | 172 |
جونیجووز ارت | 173 |
الیکشن 1985ء | 174 |
شہرمیں خواجہ صاحب کی پوزیشن | 176 |
جونیجوحکومت کی برطرفی | 178 |
فضائل حادثے میں ضیاءالحق کی ہلاکت | 179 |
غلام اسحاق خان (1988ء1992ء) | 179 |
1988ء کےعام انتخابات | 179 |
بےنظیر کاپہلا دوروزارت | 180 |
نواز شریف کاپس منظر | 180 |
نواز شریف کی وزارت کاپہلا دور | 182 |
1993ء کےعام انتخابات | 183 |
بےنظیر بھٹو کادوسراوزرات | 183 |
سردار فاروق خان لغاری | 184 |
صدر فاروق خان لغاری کی چوری وبددیانتی | 184 |
میاں نواز شریف کاالزام | 187 |
نواز شریف کی وزارت کادوسرا دور | 191 |
میاں نواز شریف کی سادگی یاغلط فہمی ؟ | 192 |
پرویز مشرف | 192 |
نواز شریف کی جمہوری حکومت پر شب خون کیوں مارا گیا؟ | 193 |
وزیراعظم جونیجو کی توہین آمیز برطرفی | 194 |
وردی کامسئلہ | 195 |
محسن پاکستان کاحبس بےجا | 198 |
انتہا پسندی اورجنرل مشرف | 200 |
عدالت عظمیٰ کےخلاف | 203 |
جنرل مشرف کاکمانڈونایکشن | 203 |
ایک اہم تاریخی واقعہ | 205 |
عدلیہ اوردستوری حکمرانی کوچیلنج | 208 |
مغرب کی تنقید | 213 |
حکومت کی غیرآئینی اقدامات | 217 |
عدلیہ کاامتحان | 2224 |
چیف جسٹس بحران اصل کردار کون ہے؟ | 226 |
حقائق کی اندرونی حقیقت | 230 |
اسلام میں عدلیہ کامقام | 240 |
چیف جسٹس کی بحالی | 245 |
لال مسجد اورحکومتی موقف | 248 |
دوبارہ صد رکیوں اورکیسے ؟ | 252 |