تاریخ حدیث ایم اے علوم اسلامیہ ( کوڈ 4556 یونٹ 1 تا 18)
تاریخ حدیث ایم اے علوم اسلامیہ ( کوڈ 4556 یونٹ 1 تا 18)
مصنف : پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی
صفحات: 600
نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کرام کو حدیث کو محفوظ کرنے کے لیے احادیث نبویہ کو زبانی یاد کرنے اوراسے لکھنے کی ہدایات فرمائیں ۔ اسی لیے مسلمانوں نے نہ صرف قرآن کی حفاظت کا اہتمام کیا بلکہ حدیث کی حفاظت کے لئے بھی ناقابل فراموش خدمات انجام دیں، ائمہ محدثین نے بھی حفظِ احادیث اور کتابتِ حدیث کےذریعے حفاظت ِحدیث کا عظیم کارنامہ انجام دیا۔امام بخاری رحمہ اللہ نے جس طرح اپنی صحیح کی ترتیب وتبویب میں انتہائی محنت اور عرق ریزی سے کام لیا اسی طرح’’تاریخ ‘‘ کو بھی انہماک اور اہتمام کے ساتھ مرتب کیا۔ زیر نظرکتاب ’’ تاریخ حدیث یونٹ اتا18(کوڈ4556) ‘‘ڈاکٹر علی اصغر چشتی کی تصنیف ہے۔یہ کتا ب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم اے علوم اسلامیہ کے طلبہ وطالبات کے ’’ تخصص فی الحدیث ‘‘ کورس کے لیے مرتب کی گئی ہے اس کورس کے ابتدائی نویونٹ تاریخ حدیث،طبقاتِ رواۃِ حدیث، تاریخ حدیث کی اہمیت اور علماء رجال پرمشتمل ہیں۔ جبکہ دوسرے حصہ میں برصغیر میں علم حدیث ،تحریک استشراق ومستشرقین، فتنہ انکار حدیث اور پاکستان میں علم حدیث کے موضوعات پر بحث کی گئی ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
کورس کےمقاصد | 5 |
کورس کاتعارف | 9 |
حدیث کاپہلادور | 11 |
حدیث کادوسرا دور | 51 |
حدیث کاتیسرادور۔1 | 89 |
حدیث کاتیسرادور۔2 | 117 |
حدیث کاچوتھادور | 143 |
حدیث کاپانچواں دور | 177 |
طبقات رواۃ حدیث | 199 |
تاریخ اورتاریخ حدیث کی اہمیت | 232 |
علمائے رجال | 265 |
برصغیر میں علم حدیث1 | 303 |
برصغیر میں علم حدیث2 | 337 |
برصغیر میں علم حدیث3 | 375 |
برصغیر میں علم حدیث4 | 405 |
تحریک اشتشراق ومستشرقین1 | 437 |
تحریک اشتشراق ومستشرقین2 | 463 |
فتنہ انکار حدیث | 497 |
منکرین حدیث کےاعتراضات کاتجزیہ | 533 |
پاکستان میں علم حدیث کاجائزہ | 571 |