تاریخ اہل حدیث جلد6(بہاؤالدین )
مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
صفحات: 732
’اہل حدیث‘ ایک فکر اور تحریک کا نام ہے جو سنت کو مدار عمل ٹھہرانے میں انتہائی حریص اور رد بدعات میں نہایت بے باک ہے۔ اس کا مطمح نظر فقط عمل بالقرآن والحدیث ہے۔ معاشرے میں پھیلے رسوم و رواج کو یہ جماعت سنت رسول کی نگاہ سے دیکھتی ہے اگر ان میں سے کوئی چیز سنت کی میزان پر پوری اترتی ہے تو اسے فوراً قبول کر لیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز کا کوئی بھی گوشہ سنت رسول سے متصادم ہے تو اس سے اعراض کر لیا جاتا ہے۔ اس تحریک کے خلاف جہاں بریلی شہر سے صدائیں بلند ہوئیں وہیں ابنائے دیوبند بھی اس کام میں پیچھے نہیں رہے اور اس تحریک پر طرح طرح کے الزامات لگا کر اس کا راستہ روکنے کی سعی لاحاصل کرتے رہے۔ برصغیر میں جماعت اہل حدیث مختلف مصائب اور آزمائشوں سے دوچار رہی لیکن اس ابتلا کے دور میں بھی اس فکر سے وابستہ لوگوں کی توانائیاں کم نہیں ہوئیں اور وہ پامردی کے ساتھ تمام مصائب کا مقابلہ کرتے رہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ آزمائشوں کے تسلسل میں جماعت کی ثابت قدمی اور پامردی کی داستان رقم کی جائے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین نے دیار غیر میں ہونے کے باوجود زیر نظر کتاب کی صورت میں تاریخ اہل حدیث بیان کر کے اس قرض اور فرض کو ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے کام پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس قدر وسیع اور ہمہ گیر کام شاید اس سے پہلے انجام نہیں پایا۔ انہوں نے اکابر اہل حدیث کی زبانی مسلک اہل حدیث کے خدو خال واضح کیے ہیں اور اس کے مابہ الامتیاز مسائل کو اکابر کی تحریروں سے نقل کیا ہے جو اہل حدیث جماعت کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی بہترین صورت ہے۔ مصنف نے تاریخ میں اہل حدیث مسلک کے تسلسل کو بیان کیا ہے اور برصغیر میں جن لوگوں نے عمل بالحدیث کی راہیں دشوار گزار بنانے کی کوشش کی ہے انہیں بے نقاب کیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے جو یقیناً قارئیں کے لیے افادے کا باعث ہوگا۔ یہ تاریخی دستاویز اور داستان عزیمت، جماعت اہل حدیث کے اصول و مقاصد اور خصائص و امتیازات کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
اشتہار مسائل عشرہ | 8 | |
ضمیمہ اشتہار مسائل عشرہ | 9 | |
نمبر اول تمتہ اخبار سفیر ہند امر تسر 13 اپریل 1878ء | 13 | |
کان پوری فاضل سے خطاب | 13 | |
علماء لکھنؤ و بنارس سے خطاب | 14 | |
بنارسی جواب کا خلاصہ آٹھ مضامین ہیں | 17 | |
ابطال مضمون اول | 18 | |
ابطال مضمون دوم | 19 | |
ابطال مضمون سوم | 20 | |
ابطال مضمون چہارم | 20 | |
نمبر دوم نمبر اول تمتہ اخبار سفیر ہند امر تسر 20 اپریل 1878ء | 25 | |
نمبر سوم نمبر اول تمتہ اخبار سفیر ہند امر تسر 1878ء | 36 | |
نمبر چہارم نمبر اول تمتہ اخبار سفیر ہند امر تسر 1878ء | 55 | |
ابطال مضمون چہارم بوجہ دوم | 61 | |
وجہ ابطال مضمون چہارم بوجہ سوم | 65 | |
ابطال مضمون پنجم | 66 | |
ابطال مضمون ششم | 67 | |
ابطال مضمون ہفتم | 67 | |
ابطال مضمون ہشتم | 68 | |
التوقیع علی التردیع ( توقیع جس میں تردیع کا جواب ہے) | 144 | |
محمد شاہ سے خطاب | 145 | |
صفت و سیرت دروغ گوئی جناب مخاطب | 145 | |
اثبات کذب اول و دوم | 152 | |
اثبات کذب سوم | 173 | |
اثبات کذب چہارم | 180 | |
اثبات کذب پنجم | 181 | |
نمبر دہم اشاعۃ السنہ | 188 | |
ضمیمہ اشاعۃ السنۃ النبویہ | 197 | |
نمبر اول و دوم اشاعۃ السنہ | 208 | |
ادلہ کاملہ کا مولف کون ہے؟ | 209 | |
اہل حدیث پر تجویز متعہ کی تہمت کا جواب | 218 | |
ابن قیم اور تطبیق قرآن و حدیث میں | 221 | |
امام شافعی کے الزامات کی کتب حنفیہ سے تائید | 244 | |
امام ابو حنیفہ کی مخالفت احادیث سے برات | 245 | |
النصح و الاعذار الی بعض الاخیار | 261 | |
مبحث کا نشنس | 359 | |
اثبات نبوت | 422 | |
اعتراضات و معارضات معتزلہ اور ان کے جوابات | 432 | |
مصباح الادلہ لدفع الا دلۃ الاذلۃ | 502 | |
حدیث عبادہ بن صامت | 527 | |
جواب التماس و ازالۃ الوسواس | 642 | |
وسوسہ اول تا وسوسہ یازدہم اور اس کا ازالہ | 646 تا 668 | |
خلاصۃ الانظار فی تکذیب الاظہار | 672 | |
قطعات تاریخ | 679 | |
متفرقات | 680 | |
شکریہ و شکایت | 692 | |
امام غزالی | 701 | |
نیچریہ کی اسلام سے مخالفت | 718 | |
احکام مذہبی میں دست اندازی | 729 | |
کتابیات | 731 |