تاریخ اہل حدیث جلد5(بہاؤالدین )
مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
صفحات: 700
’اہل حدیث‘ ایک فکر اور تحریک کا نام ہے جو سنت کو مدار عمل ٹھہرانے میں انتہائی حریص اور رد بدعات میں نہایت بے باک ہے۔ اس کا مطمح نظر فقط عمل بالقرآن والحدیث ہے۔ معاشرے میں پھیلے رسوم و رواج کو یہ جماعت سنت رسول کی نگاہ سے دیکھتی ہے اگر ان میں سے کوئی چیز سنت کی میزان پر پوری اترتی ہے تو اسے فوراً قبول کر لیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز کا کوئی بھی گوشہ سنت رسول سے متصادم ہے تو اس سے اعراض کر لیا جاتا ہے۔ اس تحریک کے خلاف جہاں بریلی شہر سے صدائیں بلند ہوئیں وہیں ابنائے دیوبند بھی اس کام میں پیچھے نہیں رہے اور اس تحریک پر طرح طرح کے الزامات لگا کر اس کا راستہ روکنے کی سعی لاحاصل کرتے رہے۔ برصغیر میں جماعت اہل حدیث مختلف مصائب اور آزمائشوں سے دوچار رہی لیکن اس ابتلا کے دور میں بھی اس فکر سے وابستہ لوگوں کی توانائیاں کم نہیں ہوئیں اور وہ پامردی کے ساتھ تمام مصائب کا مقابلہ کرتے رہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ آزمائشوں کے تسلسل میں جماعت کی ثابت قدمی اور پامردی کی داستان رقم کی جائے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین نے دیار غیر میں ہونے کے باوجود زیر نظر کتاب کی صورت میں تاریخ اہل حدیث بیان کر کے اس قرض اور فرض کو ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے کام پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس قدر وسیع اور ہمہ گیر کام شاید اس سے پہلے انجام نہیں پایا۔ انہوں نے اکابر اہل حدیث کی زبانی مسلک اہل حدیث کے خدو خال واضح کیے ہیں اور اس کے مابہ الامتیاز مسائل کو اکابر کی تحریروں سے نقل کیا ہے جو اہل حدیث جماعت کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی بہترین صورت ہے۔ مصنف نے تاریخ میں اہل حدیث مسلک کے تسلسل کو بیان کیا ہے اور برصغیر میں جن لوگوں نے عمل بالحدیث کی راہیں دشوار گزار بنانے کی کوشش کی ہے انہیں بے نقاب کیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے جو یقیناً قارئیں کے لیے افادے کا باعث ہوگا۔ یہ تاریخی دستاویز اور داستان عزیمت، جماعت اہل حدیث کے اصول و مقاصد اور خصائص و امتیازات کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عنوان | 7 | |
سخن ہائے گفتنی | 12 | |
عرض مولف | 12 | |
شیخ عبداللہ الہ آبادی | 14 | |
اعتصام السنہ فی قامع البدعۃ | 17 | |
باب اول اتباع سنت کی ضرورت | 18 | |
باب ثانی تقلید کی مذمت اور رد بدعت | 56 | |
اللباب فی صلوۃ الاحباب | 92 | |
الباب الاول فی حکم رفع الیدین | 93 | |
الباب الثانی فی حکم وضع الیدین علی الحیازیم فی الصلوۃ | 104 | |
الباب الثالث فی حکم التعوذ جھرا او سرا | 110 | |
الباب الرابع فی حکم البسملۃ مع الفاتحہ | 113 | |
الباب الخامس فی قرات الفاتحۃ خلف الامام | 114 | |
الباب السادس فی حکم التامین | 120 | |
الباب السابع فی حکم البسملۃ مع السورۃ | 123 | |
الباب الثامن فی حکم جلسۃ الاستراحۃ | 125 | |
الباب التاسع فی حکم قنوت الفجر | 126 | |
الباب العاشر فی حکم التورک فی الجلسۃ الاخیرۃ | 128 | |
ایصال طرق المصلین الی طریق رسول رب العالمین | 129 | |
کسوٹی | 141 | |
منح الباری فی ترجیح صحیح البخاری | 147 | |
فروعات میں لفظ حق و باطل کا استعمال | 155 | |
ہدایہ کی بنا غالبا عقلی دلائل اور ضعیف احادیث پر ہے | 160 | |
بخاری و مسلم کی ترجیح و تقدیم | 163 | |
احادیث صحیحین کا قطعی ہونا | 168 | |
اہانت حدیث کفر ہے | 194 | |
صاحب ہدایہ مجتہد نہ تھا | 197 | |
کیا امام بخاری شافعی المسلک تھے | 214 | |
التماس برائے آئندہ | 221 | |
تبیان لرد البرہان | 22 | |
ابطال دعوی حصر مذاہب با جماع مرکب | 229 | |
ابطال دعوی حصر نجات مذاہب اربعہ میں | 230 | |
شاہ ولی اللہ کے نزدیک تعیین کو سجق عامی مرجح کہنا کذب ہے | 232 | |
حکم تلفیق | 240 | |
حکم رجوع بعد العمل | 242 | |
جواز تقلید مفضول | 257 | |
عامی کا کوئی مذہب نہیں | 261 | |
تجزی اجتہاد اور جواز استدلال بالحدیث بحق غیر مجتہد مطلق | 282 | |
اثبات اجتہاد اصحاب صحاح ستہ کا | 291 | |
شعرانی کا قول کہ امام ابو حنیفہ کو بہت حدیثیں نہیں پہنچیں | 295 | |
خاتمۃ الرسالہ | 297 | |
ضمیمہ نمبر اول اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 4 اگست 1877ء | 299 | |
ضمیمہ نمبر 2 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 19مئی 1877ء | 302 | |
ضمیمہ نمبر3 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 310 | |
ضمیمہ نمبر4اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 330 | |
ضمیمہ نمبر5 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 340 | |
ضمیمہ نمبر6 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 351 | |
ضمیمہ نمبر7 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 357 | |
ضمیمہ نمبر8 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 366 | |
ضمیمہ نمبر9اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 377 | |
ضمیمہ نمبر10 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 383 | |
ضمیمہ نمبر11 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 388 | |
ضمیمہ نمبر12 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 393 | |
ضمیمہ نمبر13 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 401 | |
ضمیمہ نمبر14 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 405 | |
ضمیمہ نمبر15 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 415 | |
ضمیمہ نمبر16 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء | 419 | |
متفرقات | 568 | |
مولوی حبیب اللہ کو نصیحت | 583 | |
حل عبارت فتوحات | 594 | |
ادلہ کاملہ | 597 | |
اظہار الادلہ | 620 | |
نوٹ نمبر 1 | 648 | |
نوٹ نمبر 2 | 658 | |
نوٹ نمبر 3 | 660 | |
نوٹ نمبر 4 | 664 | |
نوٹ نمبر 5 | 675 | |
منح الباری سے نوٹ | 678 | |
اعلان دافع ہذیان | 683 | |
کتابیات | 693 |