تاریخ اہل حدیث جلد3(بہاؤالدین )
مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
صفحات: 737
’اہل حدیث‘ ایک فکر اور تحریک کا نام ہے جو سنت کو مدار عمل ٹھہرانے میں انتہائی حریص اور رد بدعات میں نہایت بے باک ہے۔ اس کا مطمح نظر فقط عمل بالقرآن والحدیث ہے۔ معاشرے میں پھیلے رسوم و رواج کو یہ جماعت سنت رسول کی نگاہ سے دیکھتی ہے اگر ان میں سے کوئی چیز سنت کی میزان پر پوری اترتی ہے تو اسے فوراً قبول کر لیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز کا کوئی بھی گوشہ سنت رسول سے متصادم ہے تو اس سے اعراض کر لیا جاتا ہے۔ اس تحریک کے خلاف جہاں بریلی شہر سے صدائیں بلند ہوئیں وہیں ابنائے دیوبند بھی اس کام میں پیچھے نہیں رہے اور اس تحریک پر طرح طرح کے الزامات لگا کر اس کا راستہ روکنے کی سعی لاحاصل کرتے رہے۔ برصغیر میں جماعت اہل حدیث مختلف مصائب اور آزمائشوں سے دوچار رہی لیکن اس ابتلا کے دور میں بھی اس فکر سے وابستہ لوگوں کی توانائیاں کم نہیں ہوئیں اور وہ پامردی کے ساتھ تمام مصائب کا مقابلہ کرتے رہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ آزمائشوں کے تسلسل میں جماعت کی ثابت قدمی اور پامردی کی داستان رقم کی جائے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین نے دیار غیر میں ہونے کے باوجود زیر نظر کتاب کی صورت میں تاریخ اہل حدیث بیان کر کے اس قرض اور فرض کو ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے کام پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس قدر وسیع اور ہمہ گیر کام شاید اس سے پہلے انجام نہیں پایا۔ انہوں نے اکابر اہل حدیث کی زبانی مسلک اہل حدیث کے خدو خال واضح کیے ہیں اور اس کے مابہ الامتیاز مسائل کو اکابر کی تحریروں سے نقل کیا ہے جو اہل حدیث جماعت کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی بہترین صورت ہے۔ مصنف نے تاریخ میں اہل حدیث مسلک کے تسلسل کو بیان کیا ہے اور برصغیر میں جن لوگوں نے عمل بالحدیث کی راہیں دشوار گزار بنانے کی کوشش کی ہے انہیں بے نقاب کیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے جو یقیناً قارئیں کے لیے افادے کا باعث ہوگا۔ یہ تاریخی دستاویز اور داستان عزیمت، جماعت اہل حدیث کے اصول و مقاصد اور خصائص و امتیازات کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تاثرات | 9 | |
پیش لفظ | 16 | |
ایقاف علی سبب الاختلاف | 23 | |
افکار ولی اللہ | 40 | |
تحفۃ الموحدین | 55 | |
بیان رد بعض مغالطات | 55 | |
بیان حقیقت معجزہ وکرامت | 58 | |
بیان اشراک فی العقیدہ | 60 | |
بیان اشراک فی العبادات | 67 | |
بیان ملحق بہ عبادات | 79 | |
اشراک فی العادات | 81 | |
بیان بت پرستی | 82 | |
سید احمد شہید بریلوی رحمۃ اللہ علیہ | 84 | |
شاہ محمد اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ | 90 | |
ایضاح الحق الصریح | 93 | |
فصل اول در حقیقت بدعت | 93 | |
مفہوم بدعت اصلیہ | 95 | |
مفہوم بدعت وصفیہ | 101 | |
بدعت حقیقیہ۔مسئلہ اول تا خامسہ | 108 | |
بدعت حکمیہ۔ مسئلہ اول تا سادسہ | 110 | |
مشتبہ بدعت۔ مسئلہ اولی تا خامسہ | 115 | |
فصل ثانی در حکم بدعت۔ مقدمہ اولی تا ثالثہ | 130 | |
دلائل مذہب حق | 138 | |
راہ سنت در رد بدعت | 148 | |
سید محمد علی مدراسی رحمۃ اللہ علیہ | 193 | |
ولایت علی صادقپوری رحمۃ اللہ علیہ | 202 | |
نصیحۃ المسلمین | 209 | |
توحید وشرک | 210 | |
مشکل کشائی | 214 | |
مشرکین کی حماقتیں | 217 | |
رسوما شرک | 229 | |
خاتمہ مشتمل برفوائد وقواعد | 232 | |
مومن خان مومن | 234 | |
سخاوت علی جون پوری | 239 | |
سید عبداللہ غزنوی | 244 | |
منہاج الدین | 268 | |
سید مہدی علی | 270 | |
مکاتبات الخلان | 272 | |
عبدالحکیم نصیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ | 319 | |
مدراس | 322 | |
مبارک پور | 347 | |
میوات | 350 | |
مئوناتھ بھنجن | 255 | |
جیراجپور | 361 | |
بنگال | 362 | |
سندھ | 364 | |
کشمیر، جموں وبلتستان | 366 | |
ملتان | 383 | |
سیالکوٹ | 387 | |
گوجرانوالہ | 397 | |
متفرق مقامات | 404 | |
بحث ونظر | 417 | |
مقدمات | 508 | |
حواشی | 558 | |
اثبات التوحید | 683 | |
مسئلہ خلف وعید | 683 | |
مسئلہ شفاعت | 688 | |
مسئلہ علم غیب | 688 | |
وزیر آبادی اشتہار بسلسلہ علم غیب وبشریت انبیاء | 698 | |
کتابیات | 705 |