تاریخ اہل حدیث جلد2(بہاؤالدین )

تاریخ اہل حدیث جلد2(بہاؤالدین )

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 656

 

’اہل حدیث‘ ایک فکر اور تحریک کا نام ہے جو سنت کو مدار عمل ٹھہرانے میں انتہائی حریص اور رد بدعات میں نہایت بے باک ہے۔ اس کا مطمح نظر فقط عمل بالقرآن والحدیث ہے۔ معاشرے میں پھیلے رسوم و رواج کو یہ جماعت سنت رسول کی نگاہ سے دیکھتی ہے اگر ان میں سے کوئی چیز سنت کی میزان پر پوری اترتی ہے تو اسے فوراً قبول کر لیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز کا کوئی بھی گوشہ سنت رسول سے متصادم ہے تو اس سے اعراض کر لیا جاتا ہے۔ اس تحریک کے خلاف جہاں بریلی شہر سے صدائیں بلند ہوئیں وہیں ابنائے دیوبند بھی اس کام میں پیچھے نہیں رہے اور اس تحریک پر طرح طرح کے الزامات لگا کر اس کا راستہ روکنے کی سعی لاحاصل کرتے رہے۔ برصغیر میں جماعت اہل حدیث مختلف مصائب اور آزمائشوں سے دوچار رہی لیکن اس ابتلا کے دور میں بھی اس فکر سے وابستہ لوگوں کی توانائیاں کم نہیں ہوئیں اور وہ پامردی کے ساتھ تمام مصائب کا مقابلہ کرتے رہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ آزمائشوں کے تسلسل میں جماعت کی ثابت قدمی اور پامردی کی داستان رقم کی جائے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین نے دیار غیر میں ہونے کے باوجود زیر نظر کتاب کی صورت میں تاریخ اہل حدیث بیان کر کے  اس قرض اور فرض کو ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے کام پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس قدر وسیع اور ہمہ گیر کام شاید اس سے پہلے انجام نہیں پایا۔ انہوں نے اکابر اہل حدیث کی زبانی مسلک اہل حدیث کے خدو خال واضح کیے ہیں اور اس کے مابہ الامتیاز  مسائل کو اکابر کی تحریروں سے نقل کیا ہے جو اہل حدیث جماعت کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی بہترین صورت ہے۔ مصنف نے تاریخ میں اہل حدیث مسلک کے تسلسل کو بیان کیا ہے اور برصغیر میں جن لوگوں نے عمل بالحدیث کی راہیں دشوار گزار بنانے کی کوشش کی ہے انہیں بے نقاب کیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے جو یقیناً قارئیں کے لیے افادے کا باعث ہوگا۔ یہ تاریخی دستاویز اور داستان عزیمت، جماعت اہل حدیث کے اصول و مقاصد اور خصائص و امتیازات کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 8
تاثرات 10
اہلحدیث تاریخ کے آئینے میں 14
محبان جماعت کی خدمت میں 20
سند اور ہند 29
دور فاروقی میں برصغیر کے اہلحدیث 32
دور عثمانی میں برصغیر کے اہل حدیث 36
دور مرتضوی میں برصغیر کے اہل حدیث 38
دور امیر معاویہ میں برصغیر کے اہل حدیث 39
دور حجاج میں برصغیر کے اہل حدیث 41
محمد بن قاسم اور اس کی اہلحدیث ہمراہی 45
بنی امیہ کے آخری دور میں برصغیر کے اہل حدیث 49
ابتدائی عباسی دور میں برصغیر کے اہل حدیث 53
منصورہ کے اہلحدیث 61
دولت ہباریہ کے اہل حدیث 65
ہند میں بیرون سندھ اہل حدیث 77
برصغیر میں تبلیغ اسلام 81
فقہ 88
تقلید 114
فقہی مذاہب کی ترویج 125
ہند میں اہل حدیث کی نشاۃ ثانیہ 140
ہندوستان میں فقہ حنفی 151
فقہی جمہود 154
ارکان اسلام پر ہندی فقہاء کی مشق ستم 164
عائلی زندگی پر ہندی فقہاء کی نظر کرم 170
ہندی احناف کی شراب نوشی 192
فقہاء ہند کی قرآن وحدیث سے بے اعتنائی 195
امام حسن صنعانی 215
خواجہ نظام الدین اولیاء 217
شیخ شمس الدین ترک 220
شیخ محمدطاہر پٹنی 225
شیخ عبدالحق محدث 227
شیخ معین سندھی 234
شاہ ولی اللہ دہلوی 248
قاضی ثناء اللہ پانی پتی 282
شاہ اسحاق دہلوی 283
شاہ اسماعیل دہلوی 285
تکفیری مہم 290
باب تاویل 312
تحریف در سنن ابوداؤد 316
تحریف در مشکوۃ المصابیح 326
تحریف در قرآن مجید 327
تحریف در مسند ابو عوانہ 337
مباحثات 342
مقدمات 395
متفرق مقدمات 492
چند عدالتی فیصلوں کا انگریزی متن 494
حواشی 555
کتابیات 651

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like