تاریخ طبری جلد2
تاریخ طبری جلد2
مصنف : علامہ ابی جعفر محمد بن جریر الطبری
صفحات: 545
زیر نظر کتاب تاریخ اسلامی کا بہت وسیع ذخیرہ اور تاریخی اعتبار سے ایک شاندار تالیف ہے جس میں مصنف نے بہت عرق ریزی سے کام لیا ہے۔واقعات کو بالاسناد ذکر کیا ہے جس سے محققین کے لیے واقعات کی جانچ پڑتال اور تحقیق سہل ہو گئی ہے۔یہ کتاب سیرت رسول ﷺ اور سیر صحابہ وتابعین پر یہ تالیف سند کی حیثیت رکھتی ہے اور سیرت نگاری پر لکھی جانے والی کتب کا یہ اہم ماخذ ہے المختصر سیرت نبوی اور سیرت صحابہ وتابعین پر یہ ایک عمدہ کتا ب ہے ۔جس کا مطالعہ قارئین کو ازمنہ ماضیہ کی یاد دلاتا ہےاور ان عبقری شخصیات کے کارہائے نمایاں قارئین میں دینی ذوق ،اسلامی محبت اور ماضی کی انقلابی شخصیات کے کردار سے الفت و یگانگت پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔لہذا فحش لٹریچر ،گندے میگزین اور ایمان کش جنسی ڈائجسٹ کی بجائے ایسی تاریخی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے جو شخصیات میں نکھار ،ذوق میں اعتدال ،روحانیت میں استحکام اور دین سے قلبی لگاؤ کا باعث بنیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
باب 1:حضرت ابو بکر صدیق ؓ | 27 | |
باب2:مدعی نبوت اسود عنسی 11ھ | 40 | |
باب3:فتنہ ارتداد اور منکرین زکوٰۃ 11ھ | 58 | |
باب4:مدعیان نبوت سجاع و مسیلمہ کذاب 11ھ | 86 | |
باب5:مرتدین بحرین وعمان اور یمن 11 ھ | 122 | |
باب6:مرتدین حضرموت 11ھ | 155 | |
باب7:فتوحات عراق | 170 | |
باب8:فتوحات شام 13ھ | 225 | |
باب9:حضرت عمر فاروق ؓ | 279 | |
باب 10:قادسیہ کا معرکہ | 344 | |
باب11:رستم کی قیادت | 377 | |
باب12:یوم وفات | 413 | |
باب13:زخمی اور شہداء کا انتظام | 366 | |
باب14:یوم عماس | 434 | |
باب15:ابو اسحاق کی روایت | 455 | |
باب16:اہل سواد کا حال | 466 | |
باب17:شہر بصرہ کی تعمیر | 478 | |
باب18: 15ھ کے واقعات | 487 | |
باب19: 16ھ کے واقعات | 518 |