طرز رہائش الگ یا مشترک
طرز رہائش الگ یا مشترک
مصنف : ام عبد منیب
صفحات: 112
برصغیر پاک وہند میں بسنے والے بہت سارے مسلمان ہندو تہذیب سے متاثر نظر آتے ہیں ۔حالانکہ اسلام ایک مکمل دستور زندگی اور ضابطہ حیات ہے۔اس کی اپنی تہذیب اور اپنی ثقافت ہے،اوررہنے سہنے کے اپنے طور طریقے ہیں ،جو ہندو تہذیب سے یکسر مختلف ہیں۔ہندو تہذیب میں نسل در نسل ایک ہی گھر میں رہنے کی روایت ہے۔ان کی نزدیک عورت کا نہ کوئی پردہ ہے اورنہ کوئی مقام ومرتبہ،وہ عورت کو گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں ،جس پر خاوند سمیت گھر کے تمام افراد اور تمام رشتہ داروں کی خدمت لازم اور واجب ہے۔بسااوقات ایک ایک عورت کے کئی کئی خاوند ہوتے ہیں۔لیکن اسلام ایک غیرت وحمیت پر مبنی ایک پاکیزہ مذہب ہے جو عورت کو گھر کی ملکہ قرار دیتا ہے اور اسے خاوند کے علاوہ تمام غیر محرم مردوں سے پردہ کرنے کی تلقین کرتا ہے،جس کےلئے الگ سے گھر ہونا از حد ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ طرز رہائش الگ یا مشترکہ ‘‘ معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے الگ طرز رہائش اختیار کرنے کی ضرورت واہمیت پر روشنی ڈالی ہے،تاکہ ایک مسلمان عورت پردے کی پابندی کر سکے اور ایک اسلامی طرز زندگی گزار سکے۔اللہ نے ان کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
ہندوانہ طرز رہائش | 5 |
فطری ضروت اور بنیادی حق | 10 |
اپنا گھر ہر انسان کا بنیادی حق | 10 |
گھر کی ضرورت کس عمر میں | 11 |
الگ گھر اسلام کا معاشری مزاج | 12 |
امہات المومنین کے الگ الگ گھر | 12 |
بیویوں میں باری مقرر کرنا | 13 |
سفر میں الگ خیمہ | 14 |
سواری بھی الگ الگ | 14 |
شوہر پر بیوی کا حق سکنیٰ | 15 |
کتب فقہ کی رو سے الگ گھر | 16 |
رہائش کیسی ہو | 17 |
عدت طلاق شوہر کے گھر میں گزارنا | 19 |
استیذان | 20 |
ایک دوسرے کے گھر سے کھان کھانے کی اجازت | 21 |
پردے کا احکام | 23 |
حقوق زوجیت کا تقاضا | 26 |
شوہر کی اجازت کے بغیر کسی کو گھرمیں نہ آنے دینا | 31 |
مسؤلیت کا تقاضا | 33 |
امانتیں ان کے اہل کے سپرد کردینے کا حکم | 34 |
آثار صحابہ اور الگ رہائش | 35 |
مشترکہ رہائش میں ہونے والی کوتاہیاں | 39 |
نماز کے حوالے سے کوتاہیاں | 39 |
مالی کوتاہیاں | 41 |
آگ سے بچنے اور بچانے کا فریضہ مشترکہ رہائش میں | 43 |
رسومات کی بیڑیاں | 45 |
جہیز کا پھندا | 47 |
صلہ رحمی اور مشترکہ رہائش | 48 |
تحائف اور مشترکہ رہائش | 50 |
مہمان نوازی اور مشترکہ رہائش | 52 |
میل ملاقات اور مشترکہ رہائش | 53 |
لباس | 55 |
اخراجات میں ناہمواریاں | 56 |
وقت ضیاع | 61 |
صلاحیتوں کا ضیاع | 63 |
مال کا ضیاع | 63 |
وراثت کی تقسیم میں کوتاہیاں | 64 |
راز ، راز نہیں رہتے | 66 |
احسان جتانا | 67 |
جھوٹ بولنا | 70 |
غیبت کرنا | 71 |
بدگمانی | 72 |
باہم فخر جتانا | 73 |
عیب چینی | 74 |
ٹوہ لگانا | 75 |
معمولات کا ایک دوسرے سے باندھنا ہونا | 78 |
زیادہ افراد زیادہ مشورے | 78 |
مشترکہ رہائش، مشترکہ سہولتیں | 80 |
مشترکہ غسل خانہ | 80 |
مشترکہ باورچی خانہ | 81 |
مشترک کھانا | 82 |
زیادہ کام، غلط تقسیم کار | 84 |
غیر فطری محبت کے غیر فطری تقاضے | 85 |
میکے رہنے کی خواہش | 86 |
خود فریبی | 87 |
ایک بناوٹی دعویٰ | 88 |
دوسروں کا بوجھ اپنے سر | 89 |
الگ رہائش مہیا نہ کرنے کے چند عذر | 98 |
وسائل کی کمی | 98 |
بچوں کی ناتجربہ کاری | 101 |
کم آمدنی والوں کا سہارا | 104 |
گھر کی چیزیں الگ بنانا مشکل ہے | 107 |
ماں باپ کی خدمت ممکن نہیں | 108 |
ایک کہانی بڑی پرانی | 112 |