تنشیط المبتدی

تنشیط المبتدی

 

مصنف : قاری محمد اسمٰعیل صادق خورجوی

 

صفحات: 80

 

قرآن مجید اللہ تعالی کی طرف سے نازل کی جانے والی کتب سماویہ میں سے سب سے آخری  کتاب ہے ۔جسےاللہ تعالی نے امت کی آسانی کے لئے سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون،روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں۔عہد تدوین علوم سے کر آج تک قراءات قرآنیہ کے موضوع پر بے شمار اہل علم اور قراء نے عربی و اردو میں کتب تصنیف فرمائی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ”تنشیط المبتدی ” قاری محمد اسماعیل صادق خورجوی خادم مدرسہ تعلیم القراءات خورجہ صاحب﷾ کی ایک منفرد اور شاندار تالیف ہے۔جس میں انہوں نے امام عاصم کوفی کے راوی امام شعبہ کی روایت کو انتہائی آسان اور سہل انداز میں پیش کیا ہے۔ مولف موصوف﷫ علم تجوید کے میدان میں بڑا بلند اور عظیم مقام ومرتبہ رکھتے ہیں۔آپ نے علم تجوید پر متعددعلمی وتحقیقی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ اللہ تعالی قراء ات قرآنیہ کے حوالے سے سر انجام دی گئی ان کی ان خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ استاذی حضرت قاری محب الدین صاحب الہ آبادی 2
تقریظ حضرت قاری احمد ضیاء صاحب ازہری 2
تقریظ حضرت قاری نیاز احمد صانگینوی 3
دستور العمل تدریس کتاب ہذا 4
خطبہ 5
مقدمہ 6
رسول اللہؐ کا اختلاف قرآءت سکھانا 6
قرآن شریف کی قرآّءت میں سند کی ضرورت 7
علم قراآت کی تعریف
قرآءت کی قسمیں 8
قراآت متواترہ 8
قراآت شاذہ 9
اسماء ائمہ قراءات سبعہ و عشرہ 9
ترجمہ حضرت ابوبکر شعبہؒ 12
قرآت کے اختلاف کی قسمیں 14
روایت شعبہ کا سلسلۂ سند 14
باعتبار حکم اختلاف کی قسمیں
افراد و جمع قرآت کا بیان 16
ہدایت برائے فارغین روایت شعبہ 17
چند اصطلاحات قرآت 20
کثیر الواقوع کلمات کلیہ 22
اختلاف شعبہؒ سے قرآت عاصم میں 24
سورۃ الفاتحہ تا سورۃ الناس
خاتمہ 69
ضمیہ در اختلاف شیخین یعنی علامہ جزری و علامہ شاطبی 70

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like