تعمیر حیات

تعمیر حیات

 

مصنف : ڈیل کارینگی

صفحات: 346

 

کون ہے جو اپنی زندگی کامیاب اور خوش نہیں بنانا چاہتا؟لیکن کتنے ہیں جو اس گر سے واقف ہیں؟دنیا میں انسان مختلف طبیعتوں کے مالک ہیں، اور ان کے پیشے ، کاروبار اور مصروفیات مختلف ہیں۔ہر انسان چاہتا ہے کہ کامیاب ہو، خوب ترقی کرلے، آگے بڑھے، اس کی دشواریاں دور ہوں، بھرپور عزت واحترام ملے، اس کے ساتھ بہترین سلوک اور نمایاں رویّے سے پیش آیا جائے، اس کی صحت اچھی رہے، اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو، اور یہ کہ ساری چیزیں اپنے آپ ہوجائیں اور خود اسے کچھ کرنا نہ پڑے۔کیا ایسی کامیابی اور ترقی کو جس کے لیے خود انسان کو اپنے لیے کچھ کرنا نہ پڑے، خواب کے سوا اور کوئی نام دیا جاسکتا ہے؟کامیابی کا راستہ بہت مشکل اور کٹھن ہوتا ہے۔ کامیابی کے سفر میں آپ کو پریشانیاں، دقتیں اور مشکلات برداشت کرناپڑتی ہیں۔ لیکن آخر میں ہرے بھرے باغ انہیں کو ملتے ہیں جو سچی لگن سے محنت کرتے ہیں اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنا راستہ بناتے ہیں۔ہر انسان اپنے معیار کے مطابق کامیابی کو دیکھتا اور سمجھتا ہے زیر تبصرہ کتاب” تعمیر حیات” محترم  ڈاکٹر ڈیل کارینگی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اپنے مشاہدات، لوگوں سے ڈیلنگ اور اپنی زندگی کے تجربات کی روشنی میں نوجوان نسل کو کامیاب زندگی گزانے کے آفاقی  اصول اور گر سکھلائے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو تمام میدانوں میں کامیاب فرمائے اور ان کی دنیا وآخرت دونوں جہانوں کو بہترین بنا دے۔کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ انسان کے لئے سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اسے جہنم سے بچا لیا جائے اور اسے جنت میں داخل کر دیا جائے۔اللہ تعالی  ہمیں صراط مستقیم پر چلائے اور ہم سب کی مغفرت فرمائے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ ……….ڈاکٹر عبدالحق بی ۔اے علیگ 9
بارہ فوائد جو اس کتاب کے مطالعہ سے حاصل ہوں گے 11
شہرت کی شاہراہ 12
کچھ اپنی طرف سے 28
پہلا باب
لوگوں سے کام لینے کے بنیادی اصول
آم کھانے سے کام یا پیٹر گننے سے ؟ 38
دوسروں سے برتاو کے قیمتی طریقے 54
جواس پر عمل پیراہوا دنیا اس کے ساتھ ہے 68
قیمتی مشورے 87
دوسراباب
ہر دل عزیز بننے کے چھ اصول 87
اس پر عمل کیجیے تو آپ کو ہر جگہ خوش آمدید کہا جائے گا۔ 94
پہلی ہی ملاقات میں اچھا اثرقائم کرنے کاآسان طریقہ 109
اگر آپ یہ نہیں کررہے ہیں تو عذاب مول لے رہے ہیں 118
خوش بیانی سحر کاریاں 128
لوگوں کو اپنی طرف ٹال کرنے کا طریقہ 141
بہ یک نظر اپنا  گردیدہ کرلینے کا راز 146
ہردل عزیز بننے کے چھ اصول 160
تیسراباب
لوگوں کوہم خیال بنانے کے بارہ اصول
محض بحث مباحثے سے آپ کا میاب نہیں ہوسکتے 162
مخاصمت کے وجود ا س سے بچنے کا طریقہ 172
تم سے غلطی ہوجائے تو اعتراف کرلو 186
انسان کو ہم خیال بنانے والی شاہراہ 195
رمزحکیم سقراط 208
رفع شکایات کابے خطر طریقہ 215
تعاون حاصل کرنے کا طریقہ 223
وہ قاعدہ جوآپ کے لیے معجزہ ثابت ہوسکتاہے 231
ہرشخص اپنے لیے کیا چاہتاہے 235
وہ التجاجو ایک کوپسند آئے 243
سینما او ر ریڈیو سے جب یہ ممکن ہے توپھر آپ کیوں نہ کر یں 250
حب اور کوئی تدبیرکامیاب نہ ہوتواس کو آزمائے 254
لوگوں کوہم خیال بنانے کے بارہ اصول 258
چوتھا باب
بلاکسی ناگواری اور دل آزادی کے انسانوں کی تربیت کے نوطریقے
غلطی پر کسی کو اس طرح متنبہ کرو 259
ایسی تنفید جس سے دوسرے  کو ربخ نہ ہو 265
اپنی غلطیوں پر سب سے پہلے نظر ڈالو 267
تحکمانہ لہجہ کسی  کوپسند نہیں ہے 271
کامیابی کی جانب لوگوں کو اکسانے کاطریقہ 277
بروں کے ساتھ بھی طرز عمل اچھا رکھو 286
ایسا طریقہ اختیار کروکہ غلطی کی اصلاح آسان ہوجائے 286
اپنے حسب خواہش لوگوں سے کام لینے کاطریقہ 289
بلاکسی ناگواری او ردل آزادی کے انسانوں کی تربیت کے نوطریقے 294
پانچواں باب
تحریر کی کرشمہ سازیاں
وہ مکتوبات جن کی حسن تحریر سے معجزنمااثرات ظاہر ہوئے 295
طلاق سے بچنے کا واحد طریقہ 319
ہر شخص کو بہت جلد خوش کرنے کاآسان طریقہ 324
تقریب کچھ توبہر ملاقات چاہئے 328
لطف زندگی اگر در کار ہوتو اسے یاد رکھئیے 331
جنسی مائل سے لاعلم نہ رہو 226
ازدواجی زندگی کو فرعت بخش بنانے کے سات طریقے 340
سوالات برائے شوہر 341
سوالات برائے بیوی 343
اس کتاب میں بتائے ہوئے اصول کی نسبت ذاتی تجربات 344

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like