طالبان علوم نبوت کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں حصہ دوم

طالبان علوم نبوت کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں حصہ دوم

 

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

 

صفحات: 161

 

تعلیم وتربیت کاجو کام مدارسِ اسلامیہ  نے سر انجام دیا  ہے اس سے تاریخ  پر نگاہ رکھنے والا ہرانسان واقف ہے  ۔ان  ہی مدارس نے امت کو وہ افراد فراہم کیے ہیں  جنہوں نےمشکل سے مشکل ترین زمانہ میں بھی  امت کی رہنمائی کا کام کیا ہے ۔ان ہی  مدارس نے امت کومجددین ومصلحین بھی  فراہم کیے اور علمائے کبار بھی  بلکہ ان ہی مدارس سے بڑے بڑے  مسلمان فلسفی، سائنس دان  اور اطباء  پیدا  ہوئے ۔فکر اسلامی  کے ماہرین اورمعتدل  مزاج اور فکر رکھنے  والے  علماء بھی  ان ہی  مدارس  کے فیض یافتہ نظر آتے ہیں۔اس سلسلہ کی بنیاد زمانۂ نبوت میں پڑی تھی  اور دور نبوت سے ملے  ہوئے  اصولوں کی روشنی  میں علم کا  یہ سفر شروع ہوا اور نبی کریم ﷺ نے  زبانِ نبو ت  سے حاملین علم   کے فضائل و مناقب  اور  ان کی ذمہ داریوں کو  بیان فرمایا ۔زیر کتاب’’طالبانِ نبو ت کا مقام  اور ان  کی ذمہ داریاں ‘‘ مولانا  سیدابوالحسن  علی ندوی  کے  اس موضوع پر خطبات و تقاریر کا مجموعہ  ہے  جس میں  انہوں  نے  علماء  وطالبانِ علوم نبوت کے مقام ومرتبہ کو بیان کیاہے  اور انہیں معاشرے  میں  ان  کےکرنےکے  کا م اور ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے ۔ اللہ تعالیٰ  مولانا  ندوی کی اشاعت  دین  حنیف کے سلسلے  میں تمام مساعی کو قبول  فرمائے  او ر اس کتاب کے نفع کو عام فرمائے ۔(آمین)
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
علم کا بھی ایک قانون ہے 15
مدرسہ کی اصل ضرورت 23
علوم دینیہ کے طلبہ و فضلاء کی کامیابی کی تین لازوال شرطیں 32
ہلال سے بدر کامل 42
اصل مسئلہ ترجیح کا ہے 53
دور حاضر کے چیلنج کا مقابلہ 61
اختصاص کی ضرورت 66
علم دین کا حصول باعث عزت وسرفرازی ہے 82
علم کی اشاعت ایک دینی ذمہ داری 92
علوم دینیہ میں اخلاص و اختصاص کی ا ہمیت 97
تصحیح نیت اور رسوخ فی العلم 107
آدمی کی اصل قدر و قیمت اس کا کمال فن ہے 111
چراغ زندگی اور دستور العمل 120
طالب علم ۔ دو اہم ذمہ داریاں 135
آج آپ سید احمد شہید  کی دعوت کے امین بنانے جارہے ہیں 146

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like