طالبان علوم نبوت کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں حصہ اول

طالبان علوم نبوت کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں حصہ اول

 

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

 

صفحات: 249

 

تعلیم وتربیت کاجو کام مدارسِ اسلامیہ  نے سر انجام دیا  ہے اس سے تاریخ  پر نگاہ رکھنے والا ہرانسان واقف ہے  ۔ان  ہی مدارس نے امت کو وہ افراد فراہم کیے ہیں  جنہوں نےمشکل سے مشکل ترین زمانہ میں بھی  امت کی رہنمائی کا کام کیا ہے ۔ان ہی  مدارس نے امت کومجددین ومصلحین بھی  فراہم کیے اور علمائے کبار بھی  بلکہ ان ہی مدارس سے بڑے بڑے  مسلمان فلسفی، سائنس دان  اور اطباء  پیدا  ہوئے ۔فکر اسلامی  کے ماہرین اورمعتدل  مزاج اور فکر رکھنے  والے  علماء بھی  ان ہی  مدارس  کے فیض یافتہ نظر آتے ہیں۔اس سلسلہ کی بنیاد زمانۂ نبوت میں پڑی تھی  اور دور نبوت سے ملے  ہوئے  اصولوں کی روشنی  میں علم کا  یہ سفر شروع ہوا اور نبی کریم ﷺ نے  زبانِ نبو ت  سے حاملین علم   کے فضائل و مناقب  اور  ان کی ذمہ داریوں کو  بیان فرمایا ۔زیر کتاب’’طالبانِ نبو ت کا مقام  اور ان  کی ذمہ داریاں ‘‘ مولانا  سیدابوالحسن  علی ندوی  کے  اس موضوع پر خطبات و تقاریر کا مجموعہ  ہے  جس میں  انہوں  نے  علماء  وطالبانِ علوم نبوت کے مقام ومرتبہ کو بیان کیاہے  اور انہیں معاشرے  میں  ان  کےکرنےکے  کا م اور ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے ۔ اللہ تعالیٰ  مولانا  ندوی کی اشاعت  دین  حنیف کے سلسلے  میں تمام مساعی کو قبول  فرمائے  او ر اس کتاب کے نفع کو عام فرمائے ۔(آمین)
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 12
بیاباں کی شب تاریک میں قندیل رہبانی 15۔17
عزم صادق اور اخلاص ہر کامیابی کی کلید ہے 18
اللہ کا قانون 20
صاحب فیض کی صحبت کی ضرورت 25
ناشائستہ کاموں سے اجتناب 27
خود شناسی اور خدا طلبی 29
تھوڑے دن کی تکلیف اور ہمیشہ کا آرام 45
عزم اور اخلاص 46
عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ 67
کثرت مطالعہ کی ضرورت 80
سارا انحصار تمہارے فیصلہ پر ہے 81
فیصلہ تیرا تیرے ہاتھوں میں ہے 87
مدارس کا اصل سرمایہ 98
ایک بڑی ضرورت 115
تقویٰ اور صبر کامیابی کے دو ستون 117
چار باتیں 125
زبان و ادب خدمت دین کا مؤثر ذریعہ 126
زبان و ادب سے علمائے دین کا رشتہ 137
علمی طبقہ کو متاثر کرنے کی صلاحیت پیدا کیجیے! 145
حضرت یوسف ؑ کے قصہ کا پیغام 146
زبان و ادب کی اہمیت اور اس کی ضرورت 169
حفاظت دین کے مراکز 181
چراغ سے چراغ جلتے ہیں 194
فضلائے ندوہ اور ان کی ذمہ داریاں 204
اپنے کو نیلامی کی منڈی میں نہ پیش کیجیے 208
تحفظ دین کا عہد کیجیے 231
وقت کا جہاد 236
ناظم ندوۃ العلماء کا پیغام فارغین ندوہ کے نام 244

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like