تعلیمات نبوی ﷺ اور آج کے زندہ مسائل

تعلیمات نبوی ﷺ اور آج کے زندہ مسائل

 

مصنف : سید عزیز الرحمن

 

صفحات: 403

 

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے  حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی  شخصیت حضرت آدم   کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت  کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے  ۔گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔یہ سلسلۂ خیر ہنوز  روز اول کی طرح جاری وساری ہے ۔سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتب عربی زبان میں لکھی گئیں پھر فارسی اور دیگرزبانوں میں یہ بابِ سعادت کھلا ۔ مگر اس ضمن میں جو ذخیرۂ سیرت اردوو زبان میں لکھا اور پیش کیا گیا اس کی مثال اور نظیر عربی کےعلاوہ کسی دوسری زبان میں دکھائی نہیں دیتی۔اردو زبان کی بعض امہات الکتب ایسی ہیں کہ جن کی نظیر خود عربی زبان کے ذخیرے میں مفقود ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ تعلیمات نبوی  اور آج کے زندہ مسائل‘‘  ڈاکٹر سید عزیز الرحمن  کے  مختلف موضوعاتِ سیرت  پر ان سات  مقالات  کا مجموعہ ہے جو انہوں نے 1996ء سے  2004ء کے عرصے میں  وزارت ِمذہی امور اور حکومت ِپاکستان اسلام آباد کےزیر اہتمام سالانہ قومی سیرت النبی ﷺ کانفرسوں میں پیش کیے  اور انہیں سیرت ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ان میں مقالات میں  سیرت کے سوانحی پہلوؤں کی بجائے یا دلائل وشمائل جیسے ذکر  کے بغیر تعلیمات ِ سیرت کوپیش کیا گیا ہے اور یہ وہ موضوعات میں جو عصر حاضر کےابھرتے ہوئے مسائل ومشکلات سے تعلق رکھتےہیں۔ بظاہر یہ سات مقالات ِسیرت مختلف موضوعات پر لکھے  گئے ہیں مگر ان سب میں ایک مرکزی وحدت موجود ہےکہ کس طر ح ایک اسلامی معاشرہ اور اسلامی ریاست تعلیمات نبوی اور  اسوۂ رسول ﷺکی بنیاد پراپنی انفرادی اوراجتماعی تربیت کاسامان فراہم کرسکتے ہیں۔صاحب کتاب  سید عزیز الرحمن ایک  علمی اور دینی خاندان کے چشم وچراغ ہیں ۔ ان کے خاندان میں علم ومعرفت اور تزکیہ وسلوک کی ایک محکم روایت موجود رہی ہے ، ان کےوالدگرامی سید فضل الرحمن خود ایک نامور عالم دین اور محقق شہیر ہیں۔سید عزیز الرحمن ’’السیرۃ عالمی‘‘ کے عنوان سے  ایک ششماہی جریدہ سیرت کےحوالے  سے نکال رہے ہیں جوبرصغیر میں اردو زبان کے حوالے سے اپنی نظیر اور اپنی مثال آ پ ہے ۔موصوف نےخطبات نبویﷺ کے موضوع   پرتحقیقی کام کر کے  ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کے علم وعمل  میں  اضافہ فرمائے اورسیرت النبیﷺکے حوالے سے ان کی کاوشوں کوقبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 15
پیش لفظ 17
مقدمہ 19
اسوہ حسنہ۔ انسانیت کا مستقبل 23
تعارف 28
پیش گفتار 34
تعمیر شخصیت و فلاح انسانیت، اطاعت رسول ﷺاور سیرت طیبہ کی روشنی میں 37
اطاعت رسول ﷺ کی ضرورت و اہمیت 39
اسوہ رسول اللہ ﷺ کاتاریخی پہلو 42
تمام کمالات کی جامع شخصیت 44
حیات طیبہ کی جامعیت 45
اسوۂ رسول ﷺ کی عملیت 46
تعمیر شخصیت 48
علم 50
تزکیہ نفس 56
اخلاق 57
اخوت و اتحاد 63
صدق وامانت 66
عفو و درگزر 69
فلاح انسانیت 71
اجتماعیت 73
مشاورت 75
تعیش پسندی کی ممانعت 76
انسداد رشوت 77
نظام زکوۃ 77
مساوات و اعتدال 80
عدل و انصاف 84
جزا و سزا 86
صبر و استقامت 89
فلاح عالم 91
مسلمان کےحقوق 92
والدین کےحقوق 93
اولاد کے حقوق 94
عورتوں کےحقوق 95
ہمسائے کےحقوق 96
مہمان کےحقوق 96
مزدوروں کےحقوق 97
یتیموں کےحقوق 97
خادموں کےحقوق 98
حاجت مندوں کےحقوق 99
مردوں کےحقوق 99
حیوانوں کےحقوق 100
خلاصہ کلام 102
استحکام پاکستان کے لیے بہترین رہنمائی سیرت طیبہ سےحاصل ہو سکتی ہے 103
استحکام کیا ہے ؟ 106
استحکام کی ضرورت و اہمیت 107
استحکام کے لیے سیرت طیبہ سےراہنمائی 109
اسلام کا نظام حکومت 111
اسلامی نظام حکومت کی اساس 113
حکومت ، نعمت خداوندی 114
خلافت یا بادشاہت 116
امیر ریاست کے فرائض 117
اعضائےحکومت 119
مقننہ 119
عاملہ 121
عدلیہ 122
استحکام حکومت 122
داخلی عوامل 123
تعلیم 124
اسلام میں تعلیم کاآغام 124
مفت تعلیم 125
لازمی تعلیم 125
خواتین کی تعلیم 126
باہمی اتحاد اور تنازعات سے اجتناب 127
نظام عدل وانصاف 130
انسداد جرائم 134
ملکی دفاع 137
باغیوں کے خلاف جہاد 138
جاسوسوں کی سرکوبی 139
جہاد، اللہ کا کلمہ بلند کرنے کے لیے 140
مساوات 142
علاقائی عصبیت 144
حدود و تعزیرات 146
انسداد رشوت 148
اقلیتوں سےسلوک 150
معاشی نظام 155
خارجہ امور 158
خلاصہ کلام 161
عدم برداشت کا قومی اور بین الاقوامی رجحان اور تعلیمات نبویﷺ 163
تقابلی مطالعہ کی ضرورت 169
برداشت و تحمل کی تشریح 170
تحمل و برداشت کاحکم قرآن حکیم میں 171
آنحضرتﷺ اور برداشت و تحمل 173
تحمل و برداشت کے سلسلے میں آپﷺ کے اقدامات کاپس منظر 175
مخالفین سے سلوک ،مختلف مذاہب اور اقوام کی تعلیمات کا تقابلی مطالعہ 179
ہندو تعلیمات 179
یہودیت 181
انگریز 181
تعلیمات نبوی ﷺ 183
مخالفین سے سلوک ، عملی اقدامات کا تقابلی مطالعہ 185
ہندومت اور برداشت و تحمل 186
یہودیت اورعدم برداشت 190
عیسائیت اور عدم برداشت 191
انگریز اور برداشت وتحمل 193
امریکہ ،اور برداشت و تحمل 195
آنحضرت ﷺ اور برداشت و تحمل 197
بد دعا کے موقع پر بھی دعا 198
قحط کےموقع پر مدد 198
فتح مکہ ، قوت برداشت کا بےمثال مظاہرہ 199
آنحضرتﷺ کا برداشت وتحمل، غیر مسلم مفکرین کی نظر میں 200
خلاصہ کلام 203
بے لاگ احتساب سیرت طیبہ کی روشنی میں 205
احتساب کی مفصل تشریح 210
لغوی معنیٰ 210
موجودہ مفہوم 211
موجودہ دور میں احتساب کی ضرورت 212
احتساب کےاجزائے ترکیبی 214
عدل 214
شورائیت کےحکم پر عمل 217
منصفانہ قوانین کا اجراء 219
قوانین پر بلا تخصیص عمل در آمد 220
اہل ودیانت دار اہل کاروں کا تقرر 221
اقسام احتساب 223
خود احتسابی 225
اجتماعی احتساب 228
اجتماعی احتساب کےمختلف پہلو 229
حکمرانوں کا احتساب 229
نوکر شاہی کا احتساب 233
قانون نافذ کرنےوالے اداروں کا احتساب 235
نظام محصولات کااحتساب 236
این جی اوز کا احتساب 238
معاشی معاملات کا احتساب 240
احتساب کی درخشاں مثالیں 242
اختتام 244

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like