تعلیمات نبوی ﷺ اور جدید علم نفسیات جلد دوم
تعلیمات نبوی ﷺ اور جدید علم نفسیات جلد دوم
مصنف : ہارون معاویہ
صفحات: 512
تزکیۂ نفس ایک قرآنی اصطلاح ہے ۔اسلامی شریعت کی اصطلاح میں تزکیہ کا مطلب ہے اپنے نفس کوان ممنوع معیوب اور مکروہ امور سے پاک صاف رکھنا جنہیں قرآن وسنت میں ممنوع معیوب اورمکروہ کہا گیا ہے۔گویا نفس کو گناہ اور عیب دارکاموں کی آلودگی سے پاک صاف کرلینا اور اسے قرآن وسنت کی روشنی میں محمود ومحبوب اور خوب صورت خیالات وامور سے آراستہ رکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انبیاء کو جن اہم امور کےلیے بھیجا ان میں سے ایک تزکیہ نفس بھی ہے جیسا کہ نبی اکرم ﷺ کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے : هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ‘‘اس آیت سے معلوم ہوتاہےکہ رسول اکرم ﷺ پر نوع انسانی کی اصلاح کےحوالے جو اہم ذمہ داری ڈالی گئی اس کےچار پہلو ہیں ۔تلاوت آیات،تعلیم کتاب،تعلیم حکمت،تزکیہ انسانی۔ قرآن مجید میں یہی مضمون چار مختلف مقامات پر آیا ہے جن میں ترتیب مختلف ہے لیکن ذمہ داریاں یہی دہرائی گئی ہیں۔ان آیات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تلاوت آیات اورتعلیم کتاب وحکمت کا منطقی نتیجہ تزکیہ ہے۔تزکیہ نفس کے حصول کےلیے قرآن وحدیث میں وارد بہت سے امور کااختیار کرنا اور بہت سےامور کا ترک کرنا ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تعلیمات نبوی ﷺ اور جدید علم نفسیات جلد2‘‘ مولانا ہارون معاویہ صاحب کی تصنیف ہے ۔ یہ کتاب نبوی تعلیمات اور جدید علم نفسیات کا تحقیقی نچوڑ ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں ارشاداتِ نبویﷺ اور جدید علم نفسیات کاموازنہ کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ کائنات کے سب سے بڑے ماہر نفسیات ہمارے پیارے نبی محمد ﷺ ہیں اور آج کے ماہرین نفسیات جو کچھ اچھے اور مثبت اصول پیش کررہے ہیں وہ سب اسلامی تعلیمات سے اخذ شدہ ہیں ۔ اور علم ِ سائنس کی طرح علم نفسیات کا بانی بھی اسلام ہے ۔ کتاب دو جلدوں میں ہے ہمیں اس کی دوسری جلد ملی ہے ۔ جلد اول دستیبا ب ہونے پر اسے بھی سائٹ پر اپلوڈ کردیا دجائے گا۔ ان شاء اللہ
عناوین | صفحہ نمبر |
دیانت وامانت | 26 |
دیانت وامانت سےمتعلق ﷺدیانت وامانت سےتعلق جدید علم نفسیات | 26 |
وقت کی قدر | 39 |
وقت کی قدر سے متعلق ارشاادت نبویﷺ وقت کی قدر سے متعلق جدید علم نفسیات | 39 |
محاسبہ نفس | 85 |
محاسبہ نفس سےمتعلق ارشاادت نبویﷺ محاسبہ نفس سے متعلق جدید علم نفسیات | 85 |
ازدواجی زندگی | 106 |
ازدواجی زندگی سے متعلق ارشاادت نبویﷺ ازدواجی زندگی سے متعلق جدید علم نفسیات | 106 |
غسل کرنا | 152 |
غسل کرنے سےمتعلق ارشاادت نبویﷺ غسل کرنےسے متعلق جدید علم نفسیات | 152 |
حفاظت صحت | 164 |
حفاظت صحت سے متعلق ارشاادت نبویﷺ حفاظت صحت سے متعلق جدید علم نفسیات | 164 |
کفایت شعاری | 106 |
کفایت شعاری سے متعلق ارشاادت نبویﷺ کفایت شعاری سے متعلق جدید علم نفسیات | 106 |
شجر کاری | 212 |
شجر کاری سےمتعلق ارشاادت نبویﷺ شجر کاری سے متعلق جدید علم نفسیات | 212 |
لباس | 227 |
لباس سےمتعلق ارشاادت نبویﷺ لباس سے متعلق جدید علم نفسیات | 212 |
بیماری کو برداشت کرنا | 269 |
بیماری کو برداشت کرنے سے متعلق ارشاادت نبویﷺ بیماری کو برداشت کرنے سے متعلق جدید علم نفسیات | 269 |
زندہ دلی | 275 |
زندہ دلی سےمتعلق ارشاادت نبویﷺ زندہ دلی سے متعلق جدید علم نفسیات | 275 |
قوت ارادی | 287 |
قوت ارادی سے متعلق ارشادات نبوی ﷺقوت قوت ارادی سےمتعلق جدید علم نفسیات | 287 |
مصافحہ کرنا | 334 |
مصافحہ کرنے سے متعلق ارشادات نبویﷺ مصافحہ کرنے سے متعلق جدید علم نفسیات | 334 |
فضول خرچی سے پرہیز | 334 |
فضول خرچی سے پرہیز سےمتعلق ارشادات نبویﷺ خود پسندی سے پرہیز سےمتعلق جدید علم نفسیات | 366 |
ڈیپریشن | 372 |
ڈیپریشن سے پرہیز سےمتعلق ارشادات نبویﷺڈیپریشن سے پرہیز سےمتعلق جدید علم نفسیات | 372 |
انتقامی جذبے سے پرہیز | 393 |
انتقامی جذبے سے پرہیز سےمتعلق ارشادات نبویﷺ انتقامی جذبے سے پرہیز سےمتعلق جدید علم نفسیات | 393 |
تکبر | 416 |
تکبر سے بچنے سے متعلق ارشادات نبویﷺ تکبر سے بچنے سے متعلق جدید علم نفسیات | 416 |
فحاشی سےبچنا | 469 |
مایوسی سے دور رہنا | 448 |
غمگین اور فکر مند رہنا | 468 |
جھوٹ سے پرہیز | 488 |