تلاش حق ایک تحریری مناظرہ

تلاش حق ایک تحریری مناظرہ

 

مصنف : نا معلوم

 

صفحات: 170

اہل حدیث مروجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں ،نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل حدیث ایک جماعت او رایک تحریک کا نام ہے زندگی کےہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا او ردوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا یا یو ں کہہ لیجیئے کہ اہل حدیث کانصب العین کتاب وسنت کی دعوت او ر اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے بے شمار لوگ اور کئی نامور علماء اوراہل علم نے مسلک حقّ اہل حدیث کی حقانیت کو دیکھ کر اپنا مسلک ترک کے مسلک اہل حدیث اختیار کیا۔ اس حوالے سے کتاب ”ہم اہل حدیث کیوں ہوئے ” از محمد طیب محمدی ﷾ لائق طالعہ ہے یہ کتاب ویب سائٹ پر موجود ہے۔ زیر نظر کتاب”تلاش حق ” بھی ایک حنفی عالم دین کا حنفیت کو چھوڑ کر مسلک اہل حدیث ا ختیار کرنے کی داستان پر مشتمل ہے یہ کتاب وہ خط وکتابت ہے جو مدتوں سابق حنفی عالم دین مولوی نواب محی الدین اور سید مسعود بی۔ ایس۔ سی کے مابین تقلید شخصی اور دیگر بہت سے اختلافی مسائل پر ہوتی رہی سید مسعود بی ایس سی نے مولوی محی الدین کے اشتعال انگیز سوالات کے جوابات اس احسن انداز اور پختہ دلائل وبراہین کی روشنی میں دئیے کہ بالآخر مولوی محی الدین صاحب نے طویل خط وکتابت کے بعد حنفیت کوچھوڑ کر اہل حدیث ہونے کااعلان کردیا ۔کتاب کے شروع میں مولانا محی الدین کا وہ خط بھی شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے حنفیت کو چھوڑ نے کے اسباب اور اپنے اہل حدیث ہونےکی داستان تحریر کی ہے اور آخر میں محترم مسعود بی۔ ایس ۔سی کا شکریہ بھی ادا کیا کہ جن کے ساتھ باہمی مراسلت ان کے اہل حدیث ہونے میں معاون بنی ۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہربھولے ہوئے کو سیدھی راہ دکھائیں او ر قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنےکی توفیق عطا فرمائیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
جناب نواب محی الدین کا تعارفی خط 11
حنفی مذہب کے خلاف سنت مسائل 16
امام ابو حنیفہ اور جمع احادیث 24
امام ابو حنیفہ اور ان کی طرف منسوب کردہ مسائل 24
ائمہ کرام کی فضیلت تقلید کی مقتضی نہیں 27
منتہائے فضیلت کی اتباع 28
کیا امام ابو حنیفہ ہی حدیث کا صحیح مطلب سمجھے 28
تقلید اور شریعت سازی 29
صحیح بخاری ومسلم کی صحت پر امت کا اتفاق 31
جاہل کا عالم سے سوال کرنا تقلید نہیں 34
صحیح بخاری و مسلم کی صحت پر ائمہ کا اتفاق 35
جنفی فقہ کے بے شمار مسائل بے دلیل ہیں 36
اہل حدیث ابتدائے اسلام سے ہیں 36
تقلیدکا صدیوں بعد شروع ہونا 38
اولیاء اللہ اہلحدیث ہی ہوتے ہیں 39
اکثریت اور خدمت دین حق پر ہونے کی دلیل نہیں 44
عقائد کی پختگی صفت محمود ہے 46
ترک رفع یدین سنت نہیں 50
وہابی کوئی فرقہ نہیں 51
استادی شاگردی تقلید نہیں 53
غیر مسنون وظائف کوئی نیکی نہیں 59
اجتہادی اختلاف اور تقلید کا فرق 62
ایک حدیث سے رفع یدین کے خلاف غلط استدلال 62
رفع یدین فرض ہے 72
نماز کے ارکان میں فرض وسنت کی تفریق 74
عبداللہ بن مسعود کی حدیث کا متن غیر محفوظ ہے 74
امام حق پر تھے لیکن مقلد حق پر نہیں 80
مجتہدین خطا سے پاک نہیں 80
فقہ حنفی کے گندے مسائل اور امام ابو حنیفہ کی بریت 82
بزرگوں کی لغزش 84
مولوی اشرف علی تھانوی صاحب کی کتابوں کی حیثیت 84
تصنیفات غزالی 85
کیا شاہ ولی اللہ صاحب تقلید کے حامی تھے 94
کیا مقلد کی اقتدا میں نماز ہو سکتی ہے 95
شاہ ولی اللہ کی تحریر سے تقلید کا رد 107
بڑی جماعت کی پیروی کرو کا صحیح مفہوم 108
اہلحدیث کوئی فرقہ نہیں ہے 112
بہت سے کلمہ گو بھی مشرک ہوتے ہیں 124
تقلید کی تعریف 126
فقہ کی تعریف 126
بہت سے علمائے اہلحدیث کو مقلدین نے مقلد مشہور کر دیا ہے 127
تقلید کیوں نہیں چھٹتی 129
امام ابو حنیفہ کی جمع کردہ احادیث کہاں گئیں؟ 130
رائے اور فتوے بازی کی مذمت 131
بیعت کی حقیقت 143
اہلجدیث متوجہ ہوں 144
مختلف سوالات اور ان کے جوابات 155
عدم رفع کی احادیث اور ان کے جوابات 160
تقلید 165
زیارت نبوی 165
رفع یدین 167
فاتحہ خلف الامام 167

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like