تکمیل الامانی شرح اردو مختصر المعانی
تکمیل الامانی شرح اردو مختصر المعانی
مصنف : جمیل احمد سکروڈوی
صفحات: 386
بلا شبہ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کلام الٰہی ہر قسم کی غلطی سے مبّرا و منزّا ہے۔ قرآن مجید اپنی فصاحت و بلاغت کے اعتبار سے کامل و اکمل ترین کتاب ہے۔ یہ واحد آسمانی کتاب ہے جو اپنی اصل صورت میں محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیے ہوئی ہے۔ ہر دور میں مفسرین و محدثین نے مختلف انداز سے اس کی تفاسیر و عجائب کو قلمبند کیا اور بنی نوع آدم کی علمی تشنگی کی آبیاری کرتے رہے۔ لیکن قرآن مجید کے درست مطالب و مفاہیم کو سمجھنے کے لیے کچھ علوم کا حاصل کرنا بہت ضروری اور اہم ہے ان کے بغیر انسان علوم قرآن پر مکمل دسترس حاصل نہیں کر سکتا۔ اس لیے قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے جہاں عربی گرائمر(نحو و صرف) نہایت ضروری ہے وہاں ایک عالم کے لیے علوم ثلثہ(علم معانی، علم بیان، علم بدیع) کا جاننا بھی بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب”تکمیل الامانی اردو شرح مختصر المعانی” حضرت مولانا جمیل احمد سکروڈوی کی علمی تصنیف ہے۔ کتاب” مختصر المعانی” درس نظانی کی اہم کتب میں سے ہے۔ فاضل مصنف نے اس کی اردو شرح کو بہت محنت و لگن سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی سعی جلیلہ کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
آغاز درس سے پہلے کی چند باتیں | 6 |
مختصر المعانی کا خطبہ | 12 |
تلخیص المفتاح کا خطبہ | 21 |
حمد کی تحقیق | 22 |
صلاۃ کی تحقیق | 27 |
تلخیص المفتاح کی تالیف کی وجہ | 31 |
مقدمہ علم اور مقدمہ کتاب کی تحقیق اور ان میں فرق | 47 |
فصاحت اور بلاغ کی تعریف اور اس کی تقسیم | 50 |
فصاح فی المفرد کی تعریف | 55 |
فی الکلام | 67 |
فی المتکلم | 84 |
بلاغت فی الکلام کی تعریف | 87 |
فی المتکلم | 107 |
الفن الاول فی علم المعانی | 115 |
تقسیم الکلام | 121 |
صدق اور کذب کی تفسیر | 128 |
احوال اسناد خبری | 142 |
اسناد حقیقی | 162 |
اسناد مجازی | 168 |
احوال مسند الیہ | 201 |
حذف مسند الیہ | 203 |
تنکیر مسند الیہ | 262 |
وصف | 269 |
توکید | 273 |
بیان | 278 |
ابدال | 278 |
مطف | 281 |
تقدیم مسند الیہ | 292 |
ما انا قلت | 296 |
تاخیر مسند الیہ | 342 |
التفات | 358 |
مخاطب | 367 |
رد السائل بغیر ما یتطلب | 370 |
القلب | 374 |