تیسیرالقرآن ڈکشنری

تیسیرالقرآن ڈکشنری

 

مصنف : عطاءالرحمن ثاقب

 

صفحات: 186

 

جب تک قرآن مجید کو اپنی زبان میں سمجھنےکی کوشش نہ کی جائے اس کی قوت تاثیر، اس کی ہیبت و سطوت ، اس کے جلال اور اس کی فصاحت و بلاغت سے آگاہی ممکن نہیں۔ تیسیر القرآن قرآنی گرامر کا ایک کورس ہے جس سےعربی زبان کےابتدائی اور اہم قواعد سکھا کر قرآن مجید کو براہِ راست سمجھنے کی استعداد پیدا کی جاتی ہے۔ عربی گرامر کے قواعد کی قرآنی آیات پر تطبیق سے طالب علم کو قرآن مجید سمجھنے کی صلاحیت تدریجاً پروان چڑھتی رہتی ہے۔ تیسیر القرآن (گرامر) سے طالب علم کو قرآن مجید کو لغوی تشریح کےساتھ مکمل کرنے کی جو تشنگی پیدا ہو جاتی ہے اس کااحساس کرتے ہوئے تیسیر القرآن ڈکشنری کی ضرورت محسوس کی گئی ۔ اس کا پہلا جز جو پانچ پاروں پر مشتمل ہے آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اس سے استفادہ کرنے کے لیے تیسرالقرآن (گرائمر) کا ابتدائی کورس مکمل کرنا لازمی ہے تاکہ ان اصطلاحات کا تعارف ہو جائے جو اس ڈکشنری میں استعمال ہوئی ہیں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 5
سورہ الفاتحہ 9
سورہ البقرہ 12
سورہ آل عمران 116
سورہ النساء 148

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like