تحریک ختم نبوت – جلد8
تحریک ختم نبوت – جلد8
مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
صفحات: 530
تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ؑ کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
اپنی ذات میں انجمن | 6 | |
آغاز کلام | 8 | |
آتھم اور قادیانی کے مباحثہ پر ریویو | 9 | |
محمدیوں کے مقابلہ سے عیسائیوں کا گریز | 99 | |
تقریری یمقابلہ | 120 | |
عشرہ کاملہ | 142 | |
مباحثہ مد | 166 | |
فاضل امروہی کے کلام میں تناقض | 172 | |
طریق ثبوت معجزات | 194 | |
اشتہار بنام مرزا قادیانی | 221 | |
فصل ثانی در اثبات حیات ورفع عیسیٰ | 249 | |
پیشگوئی بابت ڈپٹی آتھم | 458 | |
عقائد مرزا | 491 | |
مباحثہ رام پور | 492 | |
کتابیات | 528 |