تحریک ختم نبوت – جلد7

تحریک ختم نبوت – جلد7

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 578

 

تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ؑ کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حرف چند 6
تاثرات 8
حرف آغاز 14
قبل مسیح قادیان 18
مباحثہ علی گڈھ1889ء 34
فتنہ قادیانی 50
مباحثہ لاہور سے جنم لینے والی مراسلت 79
مرزا قادیانی کو یک ہزاری چیلنج 125
الحادات مرزا 226
نبوی پیش گوئیوں کا وقوع 249
شرائط مباہلہ 300
انعامی چیلنج 319
عرب علماء کی تصدیق کی حقیقت 472
قادیانی کا مباہلہ سے گریز 510
مرزا قادیانی کا فقہی مسلک 525
نون ثقیلہ کی بحث 539
قادیانی کی دعائیں 543
کتابیات 576

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like