تحریک ختم نبوت جلد 64
تحریک ختم نبوت جلد 64
مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
صفحات: 305
پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں پاک وہند کےمعروف علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر بہاؤ الدین صاحب شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین حفظہ اللہ کی وہ شاہکار تصنیف ہے جوختم نبوت کےسلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک ردّ قادیانیت کے سلسلے میں اہل حدیث اہل علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم الشان تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں تو باقاعدہ مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار میں ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی جلدیں اولاً انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے اس قدر وسیع اور عظیم کام ایک ادارے ،جماعت یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس میں مواد کا حصول وتلاش ،ایڈیٹنگ وترتیب کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت پر اٹھنے والے سارے مالی اخراجات کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر کی اس عظیم کاوش کو قبول فرما کر ان کے میزانِ حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں ایمان وسلامتی والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے جیسے تیار ہوتی رہیں کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب تک اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ پبلش ہوچکی ہیں افادۂ عام کےلیے اب اس کی اس کی مزید جلدوں کو بھی پبلش کیا جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
فاتحۃ الکتاب | 7 |
برق آسمانی برخرمن قادیانی | 8 |
اخبار اہل حدیث امرتسر 1938ءسے | 56 |
مجھ پر قاتلانہ حملہ اورقادیان میں شماتت | 56 |
تبصرہ برتذکرہ۔1 | 57 |
قادیانی اورمصری نزاع اوراس کے فیصلے کی صورت | 61 |
یہ احمدیت ہے یا آریہ سماج | 75 |
قادیان کے ایک مصنف کو سزائے قید وجرمانہ | 79 |
نبی قادیان اوررب قادیان | 80 |
خلیفہ قادیان اپنے مقصد مصر | 81 |
تبصرہ برتذکرہ۔2 | 83 |
مرزا قادیانی اپنے مقصد میں فیل | 88 |
قادیانی اقوال مختلفہ کا نمونہ | 91 |
تبصرہ برتذکرہ۔3 | 92 |
ڈاکٹر صاحب سچے ہیں یا مرزا صاحب | 95 |
مرزا قادیانی اپنے دعوی میں فیل | 98 |
مرزا قادیانی اورمولانا محمد حسین مرحوم بٹالوی | 100 |
ڈاکٹر بشارت اپنے مسیح کی تکذیب پر اتر آئے | 102 |
بہائی مذہب اوردین اسلام | 103 |
تبصرہ برتذکرہ۔4 | 107 |
قرآنی لفظ خاتم النبیین کی صحیح اور معتبر تفسیر | 112 |
مرزا قادیانی فیل گئے ہیں | 120 |
مرزائیوں کا رشتہ ناطہ | 132 |
ڈاکٹر بشارت احمد ،مرزا کی تکذیب پر | 134 |
فاروق قادیان کا باطل دعوی | 131 |
مرزائیوں کا رشتہ ناطہ | 132 |
ڈاکٹر بشارت احمد،مرزا کی تکذیب پر | 134 |
محمدی بیگم کا نکاح | 136 |
یہ احمدیت ہے یا آریہ سماج | 141 |
کیا شیخ بہاءاللہ پیغمبر تھے | 146 |
تبصرہ بر تذکرہ۔5 | 149 |
یہ احمدیت ہے یا آریہ سماج | 152 |
سوامی دیانندسرسوتی اورمرزا قادیانی | 156 |
لاہوریوں کوخلیفہ قادیان کے سامنے جھک جانا چاہیے | 160 |
قادیانی کے کلاس فیلو | 161 |
امر جامع پر جمع ہوجاؤ | 163 |
مرزاصاحب چینی مغل تھے یا فارسی الاصل ایرانی | 168 |
ان دو میں تیسرے ہم ہوں گے | 170 |
آسمانی نکاح اورقادیان میں اضطراب | 171 |
خلیفہ قادیان کا ایک عجیب فیصلہ | 173 |
کیا احمدیہ جماعت سے حکومتیں بھی ڈرتی ہیں | 174 |
جرمن ترجمہ قرآن | 175 |
شیخ بہاءاللہ ایرانی مدعی الوہیت تھے یا رسالت | 176 |
مرزا قادیانی کا احیائے اسلام | 178 |
مرزا قادیانی کی کامیابی خواب میں | 181 |
احمدیوں کو ضروری کام پر توجہ کرنی چاہیے | 183 |
مسیح موعود اورتقسیم مال | 184 |
کیا مرزا،توہین رسول کرنیوالا تھا؟ | 186 |
خلیفہ قادیان کی خدمت میں عریضہ | 187 |
چوہدری عبدالغنی مرزائی کے ساتھ مباہلہ | 189 |
مرزائیوں کو کھلا چیلنج | 191 |
احمدیہ اخباروں کا مسیح موعود نمبر | 192 |
مرزا قادیانی بری طرح فیل ہوئے | 198 |
آخری فیصلہ پر فیصلہ کن مناظرہ | 201 |
مرزاغلام احمد کا قدوم دہلی | 204 |
سوالات متعلقہ حیات مسیح کے جوابات ۔6 | 223 |
مسلمانوں کی بدحالی اورمرزا قادیانی کی ناکامی | 226 |
قادیانی مغالطہ:نزول مسیح کی تاویل اور اس کا جواب | 232 |
پیغام صلح کے الفاظ میں مرزا صاحب کی دعوت | 234 |
بہاءاللہ کی بابت سوال اور اس کا جواب | 237 |
مسئلہ تقدیم وتاخیر اور اخبار فاروق قادیانی | 238 |
سوالات متعلقہ حیات مسیح کے جوابات | 241 |
قادیانی اورلاہوری مرزائیوں میں مباحثہ کب ہوگا؟ | 245 |
ساون کے اندھوں کو ہراہی نظرآتا ہے | 246 |
ترجمان اورقادیان | 249 |
سوالات متعلقہ حیات مسیح کے جوابات | 250 |
مرزا کرشن صاحب قادیانی | 253 |
معیار صداقت مسیح موعود | 256 |
تیلی بھی کیا اور روکھا کھایا | 258 |
کذبات مرزا۔2 | 261 |
نبیوں اور نجومیوں کی پیش گوئیوں میں فرق | 265 |
تبرکات مرزا | 267 |
قادیانی کی عظیم الشان پیش گوئی | 268 |
کیا شاعری مانع نبوت نہیں؟ | 271 |
مرزا صاحب کی دورخی بابانانک کے متعلق | 273 |
مسیح اسرائیلی اور مسیح محمدی | 274 |
گورنمنٹ برطانیہ پرمرزا صاحب کا حملہ | 277 |
مسیح قادیان ،خلیفہ قادیان اورمسیح علیہ السلام | 280 |
قادیانی چیلنج متعلقہ تفسیر نویسی کی حقیقت | 281 |
میری وفات اورقادیان میں شادیانے | 285 |
رسول کیم کا مرتبہ قادیان کی نظر میں | 287 |
مرزا قادیانی کی زندگی پر انصاف سے غورکرو | 289 |
مرزا قادیانی کی خدمت اسلامیہ | 295 |
مرزائیانہ تحریف کا جواب | 296 |
فرقہ ناجیہ جماعت احمدیہ ہے؟ | 298 |
مباہلہ اوراس کا ہولناک انجام | 301 |
یورپ میں سرمایہ اصحاب الحدیث کا نگہبان | 302 |
اعتراف خدمات وخراج عقیدت | 303 |