تحریک ختم نبوت جلد 59

تحریک ختم نبوت جلد 59

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 321

 

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فاتحۃ الکتاب 7
قادیانی کا عربی قصیدہ 8
ابطال اعجاز:مولانا غنیمت حسین مونگیری 13
تمہید 14
مرزا کا عجز 25
قرآن پاک کا اعجاز 26
مقدمہ 31
تنقید 33
قطعہ تاریخ بطرز تقریظ 91
مرقع قادیانی ۔جلد 3نمبر1۔بابت اپریل 1931ء 95
رسول مدنی ﷺ اوررسول قدنی۔مولانا ثناءاللہ امرتسری 95
جواب ندائے ایمان۔عبداللہ معمار(اہلحدیث 14مارچ 1930ءسے 104
ندائے قرآن بجواب ندائے قادیان۔منشی عبداللہ معمار 109
الہام مرزا قادیانی خلاف آیت قرآنی:بابو حبیب اللہ کلرک 116
کھلا عریضہ بخدمت قادیانی۔حافظ فضل الرحمن کلرک 119
مرقع قادیانی۔جلد3نمبر3۔بابت جون 1931ء 120
طاعون مرزا۔مولانا ثناءاللہ 121
سکھوں اورمرزائیوں کی بہادری ۔مولانا ثناءاللہ 125
کسوف مرزا۔منشی محمد عبداللہ معمار 127
اختلافات مرزا۔سید محمد حسن مالا کنڈ 136
افتراءات مرزا۔ابوسعید محمد شریف قریشی 140
مرقع قادیانی ۔جلد 3نمبر4۔بابت جولائی1931ء 142
بطالت مرزا۔مولانا ثناءاللہ 142
نشانات مرزا۔منشی محمد عبداللہ معمار 150
قادیانی دعوی کی تحقیق۔ابو سعید محمد شریف قریشی 159
مرقع قادیانی ۔جلد 3نمبر5۔بابت اگست 1931ء 161
قادیانی نکاح آسمانی کی یادگار۔سید محمد حسن شاہ 162
نشانات مرزا۔منشی محمد عبداللہ معمار 168
کامیاب مناظرہ۔مولوی مہر دین میاں ونڈ۔امرتسر 172
کسوف مرزا۔نمبر3۔منشی محمد عبداللہ معمار 174
شاہ شریف کا چیلنج مباہلہ 178
مرقع قادیانی جلد3نمبر6بابت ستمبر1931ء 179
قاتل پھانسی کی موت سے بچایاگیا۔مولانا ثناءاللہ 179
شاہ شریف اورمرزا محمود کے مباہلے کا محاکمہ۔مولانا ثناءاللہ 182
ختم نبوت ازروئےقرآن۔مولانا نورالہی گھرجاکھی 187
کسوف مرزا۔منشی محمد عبداللہ معمار 194
بائیبل میں لفظ باپ کے صحیح معنی۔محمد اسماعیل پھرالوی 197
مرقع قادیانی ۔جلد 3نمبر7۔بابت اکتوبر 1931ء 199
قادیانی تفسیرات کانمونہ۔محمد مہرالدین میاں ونڈ 199
مسیح موعود عیسی بن مریم ملک شام میں۔بابو حبیب اللہ کلرک 208
سلسلہ مضامین معماریہ نمبر1۔دلائل مرزا۔محمد عبداللہ معمار 214
مرقع قادیانی ۔جلد3نمبر8۔بابت نومبر1931ء 218
مرزا صاحب ،دجال اوریاجوج ماجوج۔مولانا ثناءاللہ 219
قادیانی نبی کا بے اصل استدلال ۔مولوی مہرالدین میاں ونڈ 233
احمدی یامرزائی منقول ازاخبار نورافشاں 237
مرزا قادیانی کی اصلیت:مبارک علی سیالکوٹی مہاجرمکی 239
مرقع قادیانی۔جلد3نمبر9۔بابت دسمبر1931ء 240
قادیانی دعا اور مولوی ثناءاللہ کی موت۔مولانا ثناءاللہ 240
سلسلہ معماری۔دلائل مرزانمبر3۔منشی محمد عبداللہ معمار 250
مرقع قادیانی خاص نمبرجلد 3نمبر10۔بابت جنوری1932ء 259
خلیفہ قادیان کی طرف سے تفسیر نویسی کا چیلنج اورفرار 259
مرقع قادیانی۔جلد 3نمبر11بابت فروری 1932ء 277
مجددین کون ہیں؟مولاناثناءاللہ 278
باپ اوربیٹے میں روحانی جنگ۔بابو حبیب اللہ کلرک 292
دلائل مرزا۔دلیل نمبر3۔خلافت مرزا۔منشی عبداللہ کلرک 295
مرقع قادیانی۔جلد 3نمبر12۔مارچ 1932ء 299
مرزا قادیانی کا آخری فیصلہ واقعی آخری فیصلہ ہے 299
مسیح موعود۔مرقومہ پنڈت آتمانند۔لکھنؤ 306
خطاب بہ رسالہ مرقع قادیانی۔حافظ فضل الرحمن کلرک 317
کھلی چھٹی بنام محمد علی لاہوری ۔حافظ فضل الرحمن کلرک 318

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like