تحریک ختم نبوت جلد 57

تحریک ختم نبوت جلد 57

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 334

 

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فاتحۃ الکتاب 9
جلسہ مدراس میں اخبار اہل حدیث کا ذکر خیر 10
قادیانی اپنے ارادوں میں ناکامیاب گیا 11
مرزا صاحب کا فلسفہ اخلاق 13
خاتم النبیین۔سلسلہ مضامین معماریہ۔2 14
قادیان اورحضرت بہاءاللہ 17
شیخ بہاءاللہ اوران کا دعوی 19
احمدی جماعت کےلئے ہجرت کا حکم 21
آسمانی نکاح پرنظر 22
جواب نداء ایمان 26
رسالہ مراق مرزا لاجواب ہے 31
مناظرہ مرزائیان 37
قادیانی علم کلام 39
قادیان میں فساد وقتال 40
خلیفہ قادیان کو مباہلہ کی دعوت اوران کا انکار 41
تفسیر القرآن میں مقابلہ 43
تفسیر نویسی 45
برما میں زلزلہ:صداقت مرزا 49
تفسیر نویسی کا چیلنج اور خموشی 52
کھلا خط بنام مولوی غلام رسول راجیکی 53
جواب الجواب:اخلاق مرزا 54
تفسیر بالرائے 54
مولوی غلام رسول مرزائی کا وعدہ انعام 55
قادیانی انعامات 58
کانگریس کے خلاف فتوی قادیان سے 59
مباحثہ مرزائیان بمقام مونگ 65
قصور کس کا؟علماء کایامرزاکا 69
مباحثہ مونگ ضلع گجرات پنجاب 71
انبالہ شہر میں مرزائیت کا جنازہ نکل گیا 72
قادیانی فتوحات زندہ باد 72
قادیانی برات میں ماتم کاسامان 74
جماعت قادیانی سے مطالبہ 76
کھلی چٹھی بنام مرزا محمود احمد خلیفہ قادیان 78
خدمات مرزا 79
قول فیصل 82
قادیانی کے نسب پربھی ایک نظر 84
امام قادیان کا افسوس گورنرکیس پر 85
قادیانی مباحثات کی مرزائی رپورٹیں 87
قادیانی دائرہ تناسخ 90
حضرت یونس اوربطن الحوت 91
مراق مرزا 93
شیخ بہاءاللہ ایرانی اورکوکب ہنددہلوی 96
پیغامی اور محمودی دونوں سچے ہیں 97
تعلیمات مرزایابم کا گولہ 98
قادیانی انعام کی حقیقت 108
تحریک وہابیت اور احمدیت 110
کیا الفضل اپنی حق گوئی کا ثبو ت دے گا؟ 115
قادیانی مجدد کامل 117
مسیح قادیانی اورمہاتما گاندھی 120
مرزائی اخلاق 125
شیخ بہاءاللہ :ظہوراللہ 127
وہی تفسیر نویسی کا ولولہ 129
ولادت مسیح 135
حضرت مسیح کی قبر کشمیر میں نہیں 141
قادیانیوں اور عیسائیوں میں مباحثہ 148
اعور کون اورکذاب کون 151
خلیفہ قادیان کا عیسائیوں کے مقابل گریز 153
کھلا عریضہ بخدمت مولوی محمد علی لاہوری 154
خلیفہ المسیح کا فرار 155
مرزا قادیانی اور آیات قرآنی 156
بٹالہ میں اہلحدیث اورمرزائیوں کا مباحثہ اورمباہل 160
مباہلہ سے فرار اورمریدوں کی نظر میں قرار 162
حدیث مجدد 163
پیر جماعت علی شاہ اور مرزا قادیانی 166
مباہل ہوگا ؟غالبا نہیں 170
قادیانی مسخرہ پن 171
ایک آیت کی تفسیر میں فلاسفہ حال کے پانچ اقوال 172
مجوزہ گھڑیالوی،قادیانی مباہلہ میں محاکمہ 174
قیامت کبری آگئی 179
قادیانی بڑے ہوشیار ہیں 188
الہام قادیانی:خلاف آیت قرآنی 190
مباہلہ اور مباحثہ میں کیا دیر ہے؟ 192
قادیانی مسیح اور حواریوں میں اختلاف 194
مباہلہ مرزا 199
راولپنڈی میں مرزائی جلسوں کے نتائج 205
علامت مسیح 206
ان شائنک ہو الابتر 208
بیٹا باپ کی مسندپر 210
کوئٹہ میں زلزلہ اور قادیان میں خاموشی 211
قادیان میں قتل وقتال 212
ایک مخلوط النسل عظیم الشان انسان:مسیح قادیان 213
مرزا کی دعا کے مطابق ثناءاللہ کیوں نہ مرا؟ 216
انعام جمع کراؤ 220
میں بھی امیدوار انعام ہوں 222
عشرہ مرزائیہ۔1 223
کرامات مرزا 227
قادیان اورنورافشان 230
عشرہ مرزائیہ۔2 231
فخرالدین ملتانی کو جواب 236
حرامزادےسور 238
متفرقات مرزائیہ 239
آخری فیصلہ کی چھان بین 241
مرزا صاحب اورعقلی اعجاز 243
مولوی محمدعلی اورڈاکٹر بشارت جواب دیں 246
راولپنڈی میں کانفرنس اتحاد بین المسلمین کاحشر 247
آخری فیصلہ پر آخری سانس 249
ذریۃ البغایا کی تشریح 253
قادیانی انعامی چیلنج 254
کیا سچ مچ مسیح آگیا؟ 256
قادیانی ہم سے مباحثہ کیوں نہیں کرتے؟ 257
تعلیمات مرزا 259
پہلے مجھے دیکھئے 259
باب اول:صفات مرزا 260
دوسراباب:اختلافات مرزا 261
تیسرا باب:کذبات مرزا 279
چوتھا باب:نشانات مرزا 291
پنجم باب:اخلاق مرزا 308
چورن کا اشتہار 318
بہاءالدین :مشاہدات وتاثرات (پروفیسر محمد سرور۔بوریوالہ) 319
رقیمہ وداد۔چوہدری محمد ظفر اقبال ایم اے۔بوریوالہ) 328
ارمغان ممبئی۔شیخ جبران احمد رحمانی ،جامعہ رحمانیہ کا ندیولی ممبئی 330
راشدی ارمغان ۔سید انورشاہ راشدی پیر آف جھنڈا 331
میرا نصیب :چوکیداری 332
ایک گرامی نامہ 333

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like