تحریک ختم نبوت جلد 56

تحریک ختم نبوت جلد 56

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 327

 

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں

 

عناوین صفحہ نمبر
فاتحۃ الکتاب 10
سراج الاخبار جہلم 12
بشارت عظیمہ 12
مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان کی پیش کوئی 13
لاہورکی انجمن حمایت اسلام کا سالانہ جلسہ 15
مسیح کہیں نہ کہیں جنم دھارتا رہتا ہے 16
مباحثہ کھاریاں میں مرزا قادیانی کے ایک حواری کو شکست 17
مسیح موعود اپنی صداقت پر کیسے ناقابل تردید دلائل دیتا ہے 20
الحق یعلو ولایعلی 22
مفتی غلامن دستگیر قصوری کی دعورت مباحثہ اورمرزا کافرار 22
مولوی خیر الدین کی پیش گوئی 23
چھاؤنی فیروزپور 23
مرزا قادیانی کی پیشین گوئی 24
مرزا کی پیش کوئی غلط ثابت ہونے پر عیسائیوں کا اشتہار 25
سیالکوٹ 26
مرزا قادیانی اور ن کی پیشین گوئی کی مٹی خراب 26
مرزا قادیانی کو ایک پنڈت کا چیلنج 31
گدھا،سیاہی،رسی ،بھیجوں 32
مرزا صاحب قادیانی کا تازہ الہام 33
مرزا قادیانی کی دوسری پیش کوئی بھی غلط نکلی 38
خانقاہ پیرغازی ضلع گجرات کے مجاورکا دعوہ مہدویت 39
رسالہ گوہربار 39
انجمن اسلامیہ کی مکروہ کاروائی 41
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور 43
طاعون سے مرزائی کنبہ کی ہلاکت 44
قادیان میں طاعون جارف 45
دارالایمان قادیان سے مرزا کافرار 46
مولابخش مرزائی کاطاعون سے انتقال 46
طاعون 47
قادیانی مرزا جی کے انوکھے الہام 49
الہامی شگوفہ 51
لڑکے سے لڑکی ہوگئی 53
مولوی ابراہیم سیالکوٹی کا وعظ 54
لاہور میں مرزا قادیانی کا تحریری لیکچر 54
مرزا قادیانی کے رد میں اہلیان لاہور کا جلسہ 55
مسیح قادیانی کی تردید میں اہل اسلام لاہور کا جلسہ 56
انجمن اہل حدیث جہلم کا سالانہ جلسہ 58
انگلینڈ میں اسلان 60
قادیانی خلافت کا جھگڑا 60
لاہوری مرزائیوں کا نیا امیراور اڈیٹروطن 63
مرزائیوں کا اپیل خارج 66
ریویو:افادۃ الافہام 68
مرزاجی کے الہامات 71
مرزاجی کی پیش گوئی 77
ولی را ولی مے شناسد 79
ولی نعمت اللہ قدس سرہ اور مرزا غلام احمد قادیانی 81
مقدمہ اول کی روداد 83
قادیانی مشن۔اہل حدیث امر تسر1992ءسے 86
حرام ذادے کی رسی درازہے 86
تثلیث قادیانی 83
قادیانی خدمت اسلام 91
کیامرزاقادیانی مسیح موعودتھے 93
قادیانی خلق 95
ڈاکٹر بشارت احمد اور سہ صدی دوست 97
احمدیوں سےبات چیت 104
مرزا اوربہاء 106
مناظرہ پٹھان کوٹ 114
تقابل ریفارمران آریہ مرزائیہ باآئمہ رافضہ۔2 117
قادیانی اوردیانندسوامی سے سب بڑھ کرہیں 123
قادیانی وفد کورٹرکے حضور 130
مرزا اوربہاء 133
مرزا صاحب قادیانی آریہ تھے؟ 135
خلیفہ قادیانی اوراللہ دتہ جالندھری 138
مولوی اللہ دتامرزائی تیارہوجائیں 139
رسول قادیان اور اس کا عمل بالقرآن 142
خلیفہ صاحب قادیان کی دورخی 144
عیسائی اشاعت اورمرزا قادیانی 146
امرتسرمیں مرزائی جلسہ 149
آخر انتظارکب تک؟ 150
قادیان میں دفعہ 144 154
افغانستان میں مرزائی غضب کا نزول 157
الفضل کی ناراضگی پر ہمارا جواب 158
کیا یہ بہائیت کی نقل نہیں 162
قرآن اور انجیل کا رشتہ 164
انتظار کب تک۔2 167
آخریہ اس قدر جلدی کیوں ہے؟ 171
ایک متلاشی،احمدیت کو جواب 175
مرزائیوں کی احمدی نہ لکھا جائے 180
شرابی اور افیونی مسیح 181
خلیفہ قادیان اب بھی مباہلہ نہ کرےگا؟ 184
جلدی مت کرو 186
ایک جنازہ پر جھگڑا 189
تمام روئے زمین کے مرزائیوں کو چیلنج 191
مباہلہ مرزائیہ 192
انعام نہ لے سکے 194
مولانا ابراہیم سیالکوٹی پر افتراء 196
قادیانی کی تکذیب ،واقعات سے 199
قادیانی اوربابی 200
مرزاصاحب کے اخلاق 207
قادیانی امت کے اخلاق 210
خلیفہ قادیان کی بابیت 212
بہاءاللہ کو مدعی الوہیت کہنا بے عقلی ہے 217
تردید حکیم نورالدین قادیانی 221
راولپنڈی میں مباحثہ 228
مرزا صاحب پرحج فرض نہ تھا 232
مباحثہ راولپنڈی:ایک وضاحت 234
بہاءاللہ کو مرزا کے مقابل کیوں پیش کرتے ہیں 236
راولپنڈی کے مباحثہ کی روداد:سچاکون ہے 240
قادیانی اوربہائی 243
قادیانی کے اقوال میں اختلاف کوئی نئی بات ہے؟ 244
نبوت کا دروازہ کھل گیا 245
دانیال کی پیش گوئی اورقادیان نقل باز 249
لالہ موسی میں احمدیوں اوراہل حدیثوں کا مناظرہ 253
حضرت عیسی آسمان سے اتریں گے 255
تاریخ مرزا 257
پہلے مجھے دیکھئے 257
تمہید 258
باب اول:قبل دعوی مسیحیت 258
اشتہار انعامی پانسوروپئہ 259
اعلان 261
اشتہار بغرض استعانت واستظہارازانصاردین محمد مختار 263
پیش گوئی 265
اشتہار واجب الاظہار 267
اشتہار صداقت آثار 270
خوش خبری 271
حقانی تقریر برواقعہ وفات بشیر 273
باب دوم:براہین احمدیہ کے بعد 279
لیکھ رام پشاوری کی نسبت ایک پیشین گوئی 283
مولوی عبد الحق غزنوی سے مباہلہ 279
شمس العلماءسید محمد نذیر حسین دہلوی رحمہ اللہ کے مدمقابل 294
پیر مہر علی شاہ گولڑوی کے مدمقابل 300
سہ سالہ میعادی پیشین گوئی 301
قادیانی کا دعو ی نبوت 304
ڈاکٹر عبد الحکیم خان پٹیالوی سے مقابلہ 308
قادیانی کا دعوی الوہیت 309
قادیانی کی نظر عنایت خاکسار ثناءاللہ پر 310
خاکسار ثناءاللہ پر آخری نظر عنایت 317
وفات مسیح 318
بہاءالدین :تحریک ختم نبوت کا پروانہ (پروفیسر عبدالعظیم جانباز) 320
سلیمان والوسلیمان۔(شیخ شیر خان جمیل احمد) 325
ایک مبشر خواب۔(قاری نوید الحسن لکھوی) 326

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like