تحریک ختم نبوت جلد 55

تحریک ختم نبوت جلد 55

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 323

 

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں  ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
جبار مرزا کا ہدیہ مودت 8
فاتحۃ الکتاب 9
مرزا قادیانی کا مولوی ثناء اللہ کے ساتھ آخری فیصلہ 10
احمد کےدوغلام اور ان کا آپس میں کلام 16
خلیفہ قادیانی کی ملکی واقفیت 19
بہائیت اور مرزائیت میں بہت تھوڑا فرق ہے 22
احمد کے دوغلام اور ان کا آپس میں کلام۔3 24
میں مرزائیوں سے مباہلہ کیوں کروں ؟ 28
اعلاءالحق الصریح بتکذیب مقیل المسیح 30
مرزا صاحب حنفی تھے؟ 35
وحدت قومی کے متعلق ایک احمدی کا خط بنابرجواب 37
مرزاقادیانی باایمان تھے؟خودان کی زبانی 39
حلف کا تقاضا کیوں ہے؟ 41
مسٹر نوٹووچ روسی سیاح کا افسانہ 43
مرزا صاحب نبی تھے جیسے کوّا 48
خواجہ کمال الدین سے ایک سوال 49
مرزا قادیانی 35رنگوں میں 50
تردید مرزا قادیانی ،مرزائی علماء کی زبانی 53
قادیانی بکری 58
راز کھل گیا 62
مرزا قادیانی کون ہیں؟ 68
اخلاق مرزا 79
مرزاصاحب 35رنگوں میں 85
تنقید تقلید 88
فساد کی ذمہ داری مرزا قادیانی پرہے 92
وحی مرزا کی نوعیت 94
کیا مرزاجی صاحب کتاب نبی تھے 97
مرزائی خنزیربھاگ نکلا۔پکڑا نہ گیا 101
کفرمرزا :بزہان مرزا 103
دعوی نبوت مرزا 108
مرزاقادیانی اور اقرارمعراج جسمانی 111
وحی مرزا کی نوعیت۔2 113
کیابہاءاللہ نے خدا ہونے کا دعوی نہیں کیا؟ 116
مرزا صاحب کی نبو ت پول 119
خداکی قدرت کے نشان اور میرزائے قادیان 121
الدرالمکنون فی تفسیر آیۃ بالآخرۃ ھم یوقنون 128
خاتم النبیین پر سوال 133
لاہوری احمدی توجہ کریں 134
کیا مرزا صاحب کا اسم علم احمد تھا 136
بہاءاللہ کا دعوی الوہیت 139
کیامرزاصاحب کا اسم علم احمد تھا 145
مرزائی کس طرح تبلیغ اسلام کرتے ہیں 147
بہاءاللہ کے دعوی پرایک نظر 148
مسیح قادیان سے اسلام کو نقصان 151
قادیانی تحریک سے فائدہ ضرورہوا 155
قادیانی قلعہ کی بنیادیں کھوکھلی ہوگئیں 157
مرزائی سوال اور اس کا جواب 158
قادیان میں فساد کابم پھٹا 160
قادیان میں طاعون 161
کھلی چھٹی بنام منشی عمرالدین احمدی 164
میاں محمود احمد خلیفہ قادیانی کے عقائد۔1 165
میاں محمود احمد خلیفہ قادیانی کے عقائد۔2 169
محتسب رادرون خانہ چہ کار 170
کھلی چھٹی کا جواب آگیا 173
مرزا غلام احمد اور میاں محموداحمد 175
کھلی چھٹی بخدمت منشی عمرالدین جالندھری 177
احمدیت اور اسلام 180
حدیث کے منکر حنفی اور مرزائی 168
شیخ بہاءاللہ ایرانی اور مرزاقادیانی 170
شیخ بہاءالدین ایرانی اورمرزا قادیانی 173
خلیفہ قادیان کی غلط بیانی 179
مرزاقادیانی کی سیرت پرلیکچر 187
دجال کون ہے؟ 189
اسلام او راحمدیت 192
خلیفہ قادیان کی غلط بیانی کے جواب الجواب 198
خلیفہ قادیانی اوروزیرہند 205
احمدی مشن افتراپردازی نہیں ہے 206
آخری فیصلہ 224
لاہوری جماعت احمدیہ ہے چندمطالبات 227
مرزاقادیانی کی خدمت گذاری 229
ایک غلطی کا ازالہ 232
محمدعلی کے ترجمہ قرآن کی نسبت المنار کے رائے 237
قادیانی کو اختیارکن فیکون بلکہ احیااور افنا 239
خنازیرزندہ ہیں ،بلکہ غراتے ہیں 245
شکار اور شکاری 246
خلیفہ قادیانی کی غلط بیانیاں 251
مسیح کی آمد ثانی اور مرزا قادیانی 252
مباحثہ مرزائیاں 256
شیر پنجاب اور قادیان 258
بہاءاللہ ایرانی کا دعوی نبوت 259
دجال کا گدھا قادیان میں 263
مسیح موعود کی علامت حج ہے 265
قادیانی چیلنج منظور 266
مرزا صاحب کا پاؤں چارکشتیوں میں 267
برما سے ایک اطلاعی خط 273
مرزا صاحب کا پاؤں چارکشتیوں میں 275
مرزا صاحب کا علم کلام 278
خلیفہ قادیان اورقادیانی ثِردجال کولینے آئے 282
نکاح مرزا 284
پہلے مجھے دیکھئے 284
الہامی پیش کوئی بات نکاح دختر مرزا احمد بیگ 286
عجیب دور اندیشی 299
نکاح کا الہام تھا اور نکاح نہیں ہوا :محمد علی لاہوری 306
مراق مرزا۔بابوحبیب کلرک 308

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like