تحریک ختم نبوت جلد 47

تحریک ختم نبوت جلد 47

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 493

 

تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ؑ کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فاتحۃ الکتاب 10
کیا مرزا قادیانی مثیل آدم تھے 11
مرزائیت کی شرم ناک ناکامی 14
تنقید شرح بخاری پارہ اول مسمی فضل الباری 17
مرزا قادیانی کا پاؤں دو کشتیوں میں 27
مراقی نبی 30
مسیحیت مرزائی اور دنیا 34
مولوی سعد اللہ مرحوم اور مرزا قادیانی 37
مرزا قادیانی نادان تھے 42
مرزائی افتراء پردازی 44
احمدیہ جماعت کا جلسہ سالانہ میں خیر مقدم 50
قادیانی حضرات نوٹ کر لیں 55
لاہوری احمدیوں کا جلسہ 57
مرزا قادیانی کا مولوی ثناء اللہ کیساتھ آخری فیصلہ 62
خلیفہ قادیانی کی ملکی واقفیت 70
میں مرزائیوں سے مباہلہ کیوں کروں 77
مرزا قادیانی با ایمان تھے؟ 87
مزرا صاحب نبی تھے جیسے کوا 94
مرزا قادیانی کون ہیں 112
قادیان میں اسلامی جلسہ 122
کیا مرزا جی صاحب کتاب نبی تھے 140
مرزا صاحب کی نبوت کا پول 162
مرزائی کس طرح تبلیغ اسلام کرتے تھے 188
قادیان میں طاعون 201
احمدیت اور اسلام 219
مرزا قادیانی کی سیرت پر لیکچر 240
لاہوری جماعت احمدیہ سے چند مطالبات 266
خنازیر زندہ ہیں بلکہ غراتے ہیں 283
دجال کا گدھا قادیان میں 301
مرزا صاحب کے پاؤں چار کشتیوں میں 312
کیا مرزا قادیانی مسیح موعود تھے 327
قادیانی وفد گورنر کے حضور 362
رسول قادیان اور اس کا عمل بالقرآن 373
افغانستان میں مرزائی غضب کا نزول 387
نکاح مرزا 405
تاریخ مرزا 428

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like