تحریک ختم نبوت جلد 41
تحریک ختم نبوت جلد 41
مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
صفحات: 509
تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ؑ کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مشمولات کتاب کا تعارف | 5 | |
قصیدہ در رد قادیانی از میر عباس علی لدھیانوی | 7 | |
کلام منشی سعد اللہ لدھیانوی در رد قادیانیت | 12 | |
اظہار مخادعت مسیلمہ قادیانی | 30 | |
قادیانی کی اپنے دعوی سے توبہ اور علماء سے صلح طلبی | 34 | |
کفر قادیانی | 54 | |
قادیانی اشتہارات | 61 | |
نیام ذوالفقار علی | 267 | |
مرزا قادیانی کا چیلنج | 273 | |
حضرت عیسی کی حیات پر اجماع | 287 | |
انجیل برنباس سے حیات و نزول مسیح کا ثبوت | 290 | |
جمعیت خاطر | 302 | |
قادیانی دعوی نبوت و رسالت | 328 | |
معیار صداقت پر تبصرہ | 369 | |
ضمیمہ عریضہ دین الحق پر تبصرہ | 392 |