تحریک ختم نبوت – جلد14
تحریک ختم نبوت – جلد14
مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
صفحات: 548
تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ؑ کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مولف | 7 | |
علامہ رشید رضا مصری | 9 | |
مصطفٰی صادق الرافعی | 23 | |
چودھویں صدی کا مسیح | 24 | |
مرزا قادیانی کے سیالکوٹی احباب | 25 | |
امر تسر میں قانون کا امتحان | 36 | |
مباحثہ بٹالوی | 42 | |
سید عبداللہ غزنوی کا دربار | 48 | |
لاہور میں چینیانوالی مسجد | 52 | |
براہین احمدیہ | 55 | |
قادیانی اور لیکھ رام | 75 | |
قادیانی کی نکاح سوم کے لیے تڑپ | 93 | |
ماں کرے نندلال | 119 | |
بشیر اول قادیانی کی موت | 126 | |
جناب شیخ کا نقش قدم | 160 | |
سہسوانی قادیانی مباحثہ | 171 | |
شیخ مہر علی رئیس ہوشیار پور | 193 | |
لیکھ رام کا قتل | 272 | |
ثنائی ورود قادیان | 310 | |
چندوں کی مار | 336 | |
قادیان میں طاعون | 354 | |
اہل حدیث امرتسر اور قادیانی دریچہ | 372 | |
فتویٰ علمائے روہیل کھنڈ | 423 | |
مرزا قادیانی اٹلی میں | 433 | |
قادیانی مشن اور ہم | 443 | |
قادیانی اخلاق | 509 | |
قادیانی کذب | 519 | |
مباحثہ منصوری | 522 | |
متفرقات بھوپال کا حال | 527 | |
کتابیات | 543 |