طہارت کے فقہی احکام
طہارت کے فقہی احکام
مصنف : محمد فاروق رفیع
صفحات: 618
اسلامی نظام حیات میں طہارت وپاکیزگی کے عنصر کوجس شدو مد سے اُجاگر کر نے کی کوشش کی گئی ہے اس طرح سے کسی اور مذہب میں نہیں کی گئی ۔پلیدگی ،گندگی ا ور نجاست سے حاصل کی جانے والی ایسی صفائی وستھرائی جو شرعی اصولوں کے مطابق ہو، اسے طہارت کہتے ہیں۔نجاست خواہ حقیقی ہو، جیسے پیشاب اور پاخانہ، اسے خبث کہتے ہیں یا حکمی اور معنوی ہو، جیسے دبر سے ریح (ہوا) کا خارج ہونا، اسے حدث کہتے ہیں۔ دینِ اسلام ایک پاکیزہ دین ہے اور اسلام نے اپنے ماننے والوں کو بھی طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے کو کہا ہے اور اس کی فضیلت و اہمیت اور وعدووعید کا خوب تذکرہ کیا ہے۔نبی ﷺنے طہارت کی فضیلت بیان کرتے ہوءے فرمایا:الطّهور شطر الایمان (صحیح مسلم 223) طہارت نصف ایمان ہے۔ایک اور حدیث میں طہارت کی فضیلت کے متعلق ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا:’’وضو کرنے سے ہاتھ، منہ،اورپاؤں کے تمام (صغیرہ) گناہ معاف ہوجاتے ہیں‘‘۔(سنن النسائی،:103)طہارت سے غفلت برتنے کی بابت نبیﷺ سے مروی ہے: ’’ قبر میں زیادہ عذاب طہارت سے غفلت برتنے پر ہوتا ہے‘‘۔ (صحیح الترغیب و الترھیب: 152)۔مذکورہ احایث کی روشنی میں ایک مسلمان کے لیے واجب ہے کہ وہ اپنے بدن، کپڑے اور مکان کو نجاست سے پاک رکھے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو سب سے پہلے اسی بات کا حکم دیا تھا : ’’ اپنے لباس کو پاکیزہ رکھیے اور گندکی سے دور رہیے‘‘ (المدثر:5،4) مکان اور بالخصوص مقام عبادت کے سلسلہ میں سیدنا ابراھیم اور اسماعیل ؑ کو حکم دیا گیا: ” میرے گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے پاک صاف رکھیں۔” (البقرۃ:125)۔اللہ تعالی اپنے طاہر اور پاکیزہ بندوں ہی سے محبت کرتا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے کہ: ’’بلاشبہ اللہ توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں سے محبت کرتا ہے۔‘‘ (البقرۃ: 222)، نیز اہل قباء کے متعلق فرمایا: “اس میں ایسے آدمی ہیں جو خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پاک صاف رہنے والوں سے محبت فرماتا ہے‘‘۔ (التوبہ:108)۔لہذا روح کی طہارت کے لیے تزکیہ نفس کے وہ تمام طریقے جن کی تفصیل قرآن وحدیث میں ملتی ہے ان کا اپنے نفس کو پابند بنانا ضروری ہے ۔جب کہ طہارتِ جسمانی کے لیے بھی ان تمام تفصیلات سے اگاہی ضروری ہے جو ہمیں کتاب وسنت مہیا کر تی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ طہارت کے فقہی احکام ‘‘محترم جناب مولانا د فاروق رفیع﷾(استاد الحدیث والفقہ، جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کے مستند دلائل پر مبنی سلسلہ فقہی احکام کی پہلی کتاب ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتا ب میں ہر مسئلہ کے ثبوت کے لیے کتاب اللہ اور احادیث نبویہ کو بنیادبنایا ہے ۔ نیز اس کے ساتھ فقہاء ومحدثین کی آراء اور جید علمائے کرام کے فتاویٰ جات اور شارحین کی تعبیرات سے مسائل کی تفصیل بیان کی ہے اور فقہی مذاہب کو دلائل کے ساتھ بیان کر کے راجح اور مرجوح موقف کی نشاندہی کی ہے ۔طلباء واساتذہ کرام او رعام قارئین کے لیے یہ کتاب انتہائی مفید ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔ موصوف تصنیف وتالیف ،تخریج وتحقیق کا عمدہ ذوق رکھتے ہیں اس کتاب کے علاوہ تقریبا نصف درجن سے زائد کتب کے مصنف ، اچھے مدرس اور واعظ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کےعلم وعمل او ر زور ِقلم میں اضافہ فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
پانیوں کابیان | |
مقدمۃ الکتاب | 25 |
مطلق پانی کاحکم | 26 |
کنوؤں اورتالابوں کاپانی | 27 |
بئربضاعۃ کےمتعلق مروی روایات | 29 |
سمندرکےپانی کابیان | 32 |
متغیرپانی کابیان | 32 |
جس پانی میں کوئی پاک چیزملی ہو | 34 |
نبیذاوردیگرمشروبات سےوضووطہارت | 45 |
مستعمل پانی کاحکم | 54 |
خاوندبیوی کےمستعمل پانی کاحکم | 57 |
پانی کی قلیل وکثیرمقدارکابیان | 61 |
کثیروکثیرپانی کب نجس ہوتاہے؟ | 72 |
بلی کاجھوٹاپانی | 74 |
انسان کاجھوٹاپانی | 80 |
حلال جانوروں کاجھوٹااوران کالعاب | 81 |
خچراورگدھےکاجھوٹاپانی | 83 |
درندوں اورشکاری پرندوں کاجھوٹاپانی | 84 |
نجاستوں کابیان | |
نجاست کی تعریف | 85 |
نجاست کی درست تعبیر | 85 |
نجاستوں کی تفصیل | 86 |
انسان کاپیشاب اورپاخانہ | 86 |
شیرخواربچےکےپیشاب کاحکم | 88 |
کپڑےپرمعمولی گندگی لگی ہوتو؟ | 89 |
مذی اورودی | 92 |
مذی لگےہوئےلباس کاحکم | 93 |
حیض ونفاس کاخون | 95 |
گدھےاورخچرکی لید | 96 |
کتااوراس کالعاب | 98 |
مردار | 100 |
نجاست سےمستثنی مردار | 101 |
مچھلی،ٹڈی،اورسمندری جانور | 101 |
ایسےحشرات جن میں خون نہیں ہوتا | 101 |
مردارکےبال ،سینگ ،ہڈیاں اورپروغیرہ | 103 |
زندہ حلال جانورسےکاٹاہواگوشت | 103 |
حرام جانوروں کاگوشت | 104 |
خنزیرکاگوشت اورخون | 105 |
کتےکاپیشاب اورپاخانہ | 107 |
معروف مگرغیرثابت نجاستیں | 108 |
منی | 108 |
شراب | 114 |
قے | 119 |
خون | 120 |
حلال جانوروں کاپیشاب اورگوبرلید | 127 |
حرام جانوروں کےپیشاب کاحکم | 134 |
مشرکین کی نجاست | 135 |
نجاستوں کاتطہیرکاطریقہ کار | 137 |
حیض آلودکپڑےکی صفائی کاطریقہ | 137 |
مذی کی تطہیر | 138 |
مذی لگےہوئےلباس کاحکم | 140 |
زمین کی تطہیر | 142 |
زمین کےخشک ہونےسےتطہیر | 145 |
شیرخواربچےکےپیشاب کی تطہیر | 147 |
جوتوں کی تطہیر | 148 |
عورت کی چادراوربرقع کی تطہیر | 150 |
جس برتن میں کتامنہ ڈال دے | 150 |
جس برتن میں چوہیاگرجائے | 156 |
مردارکےچمڑےکی تطہیر | 158 |
ایک تعارض اوراس کاحل | 161 |
نجاستوں کی تطہیرکےلیے موثرچیز | 163 |
طہارت ،غسل اوروضوکےآداب | |
قضائےحاجت کےآداب | 166 |
چھپ کرقضائےحاجت کرنا | 167 |
بیت الخلاءمیں داخل ہونےکی دعاپڑھنا | 167 |
پیشاب کےچھینٹوں سےبچنا | 168 |
قبلہ رخ نہ ہونا | 169 |
گفتگونہ کرنا | 170 |
قضائےحاجت کےوقت ممنوع کام | 171 |
قضائےحاجت کےممنوعہ مقامات | 171 |
بیت الخلاءسےنکلنےوقت کی دعا | 172 |
استنجاءکرنےکےآداب واحکام | 172 |
بائیں ہاتھ سےاستنجاءکرنا | 173 |
پانی اورڈھیلوں سےاستنجاءکرنا | 173 |
پانی سےاستنجاءکرنا | 174 |
ڈھیلوں سےاستنجاءکرنا | 175 |
کم ازکم تین ڈھیلےاستعمال کرنا | 175 |
ہڈی گوبراورکوئلہ استعمال نہ کرنا | 176 |
استنجاءکرنےکےبعدمٹی یاصابن سےہاتھ ملنا | 177 |
غسل کےآداب واحکام | |
پردےمیں غسل کرنا | 178 |
خلوت میں برہنہ ہوکرغسل کرنا | 179 |
پانی کےاستعمال میں احتیاط برتنا | 180 |
جنبی شخص پانی میں غوطہ نہ لگائے | 182 |
خاوندبیوی کاایک ساتھ غسل کرنا | 182 |
جنبی کےاستعمال شدہ پانی سےغسل | 182 |
دوران غسل گفتگوکرنا | 183 |
غسل کامعنی ومفہوم | 184 |
ارکان غسل | 184 |
نیت کرنا | 184 |
جسن کےتمام اعضاکودھونا | 185 |
غسل کامسنون طریقہ | 186 |
عورت کاغسل | 189 |
غسل حیض ونفاس کےآداب | 190 |
غسل میں صابن وغیرہ کااستعمال | 192 |
غسل کےبعدتولیہ وغیرہ استعمال کرنا | 192 |
فرض غسلوں کابیان | 195 |
جنسی ملاپ سےغسل | 195 |
جنابت کےآداب | 197 |
جنبی کےلیے ممنوع امور | 197 |
مسجدمیں داخل ہونا | 197 |
جنبی کےلیے مباح کام | 199 |
غسل جنابت میں تعجیل وتاخیر | 199 |
سونےاورکھانےپینےسےپہلےوضوکرنا | 200 |
کبھی تیمم بھی کیاجاسکتاہے | 201 |
جنبی اورحائضہ کاقرآن حکیم کوچھونا | 201 |
جنبی اورحائضہ کاقرآن کی تلاوت کرنا | 202 |
احتلام سےغسل | 202 |
حیض ونفاس سےغسل | 203 |
جمعہ کےدن غسل کرنا | 204 |
قبول اسلام پرغسل کرنا | 205 |
میت کوغسل دینا | 206 |
مشرک کودفنانےپرغسل کرنا | 207 |
مستحب غسل | 208 |
میت کوغسل دینےسےغسل کرنا | 208 |
عیدین کاغسل | 209 |
مکہ میں داخل ہوتےوقت غسل کرنا | 210 |
بےہوشی سےافاقہ پرغسل | 211 |
مستحاضہ کاغسل کرنا | 212 |
وضوکےآداب | |
وضوصحت نمازکےلیے شرط | 214 |
وضوکےفضائل | 215 |
وضونصف ایمان | 215 |
گناہوں کاکفارہ | 217 |
درجات کی بلندی کاذریعہ | 220 |
اعضائےوضوکی روشنی امت مسلمہ کاخاصہ | 220 |
شیطانی گرہ کھولنےکاسبب | 223 |
باوضوہوکرمسجدمیں جانےکی فضیلت | 223 |
وضوکامختصرطریقہ | 225 |
وضوکاتفصیلی طریہق | 225 |
نیت کرنا | 225 |
وضومیں دائیں حانب کومقدم کرنا | 226 |
دونوں ہاتھوں کوپانچوں تک دھونا | 227 |
کلی کرناناک میں پانی چڑھانا | 227 |
کلی کرنےاورناک میں پانی چڑھانےکاطریقہ | 227 |
ناک میں پانی چڑھانےمیں مبالغہ کرنا | 228 |
ناک جھاڑنا | 229 |
ناک بائیں ہاتھ سےجھاڑنا | 220 |
نیندسےبیدارہورکرتین مرتبہ ناک جھاڑنا | 231 |
منہ دھونا | 231 |
دونوں ہاتھ کہینوں سمیت دھونا | 232 |
سرکامسح کرنا | 232 |
سرکےمسح کاطریقہ | 233 |
تین مرتبہ سرکامسح کرنا | 235 |
پگڑی پرمسح کرنا | 235 |
گردن کامسح کرنا | 237 |
ٹخنوں سمعیت پاؤں دھونا | 241 |
انگلیوں کاخلال کرنا | 241 |
ایڑیاں دھونےمیں احتیاط کرنا | 241 |
دروان وضوجسم کاحصہ خشک رہ جائےتتو | 243 |
ووضوکےبعدکی دعائیں | 243 |
وضوکےبعدغیرثابت روایات | 244 |
وضوکےبعدنظرآسمان کی طرف اٹھانا | 246 |
دروان وضوگفتگوکرنا | 247 |