تفسیر القرآن الکریم (عبد السلام بن محمد) جلد۔4

تفسیر القرآن الکریم (عبد السلام بن محمد) جلد۔4

 

مصنف : حافظ عبد السلام بن محمد

 

صفحات: 1032

 

قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے   معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں۔ جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہوچکے ہیں ۔اور ماضی قریب میں برصغیرِ پاک وہند کے   تمام مکتب فکر کےعلماء نے قرآن مجید کی اردو تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ان میں علماء اہل حدیث کی بھی تفسیری خدمات نمایاں ہیں۔ زیر تبصرہ  ’’تفسیر القرآن الکریم ‘‘جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے جامعہ الدعوۃ الاسلامیہ،مرید کے ،شیخورہ کے شیخ الحدیث والتفسیر محترم جناب الشیخ حافظ عبد السلام بھٹوی ﷾ کی چار جلدوں پرمشتمل تفسیر ہے۔ اس تفسیر میں انہوں نے احادیث صحیحہ، آثار ِصحابہ اورمنہج سلف کی روشنی میں تفسیر بالماثور کاعمدہ نمونہ پیش کیاہےاور عام مفسرین کے برعکس انبیائے کرام اور سابقہ امتوں کےحالات وواقعات کی تفصیل بیان کرنے میں اسرائیلیات اور غیر مستند روایات سے مکمل اجتناب کیاہے۔ اوران کےحالات وواقعات کے بیان میں ثقاہت اورحقائق کو ملحوظِ خاطر رکھا ہے۔اس کےعلاوہ انہوں نے قرآن کے مشکل اور تفصیل طلب اہم مقامات کی بڑی عمدہ اور مفید تشریح کی ہے جو متلاشیانِ حق وصداقت کےلیے متاعِ گمشدہ ہے۔ مزید برآں بعض مقامات پر قرآن کےمشکل الفاظ کےمعانی کی لغوی او رنحوی وضاحت بھی کی ہے۔مذکورہ بالا نمایاں اورامتیازی خصوصیات کی حامل یہ تفسیر حافظ صاحب کی 45 سال سے زائد عرصہ پر محیط تعلیمی خدمات ،تدریسی تجربے اور دقیق مطالعہ کا خلاصہ ہے۔ اس تفسیر کی نمایاں اور قابلِ ذکر خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں ترجمۂ قرآن بھی محترم حافظ صاحب ہی کا ہے۔ جو لفظی اور بامحاورہ ترجمے کا حسین امتراج ہے جس میں انہوں نے عام فہم اسلوبِ نگارش اختیار کرتے ہوئےالفاظ کے معانی کےلیے اختصار اور جامعیت کو پیش ِنظررکھا ہے۔اللہ تعالیٰ حافظ صاحب کی مساعی جمیلہ کوشرف قبولیت بخشے اور اسے قارئین کے لیے اصلاحِ عقائد،ترغیب اعمال صالحہ، تزکیۂ نفس اور تطہیر قلوب واذہان کا ذریعہ بنائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
سورۃ المؤمن 7
سورۃ حمٓ السجدۃ 65
پارہ نمبر 25 102
سورۃ الشوریٰ 108
سورۃ الزخرف 174
سورۃ الدخان 220
سورۃ الجاثیہ 239
پارہ نمبر 25 261
پارہ نمبر 26 261
سورۃ الاحقاف 261
سورۃ محمد 299
سورۃ الفتح 336
سورۃ الحجرات 380
سورۃ قٓ 417
سورۃ الذاریات 437
پارہ نمبر 27 451
سورۃ الطور 462
سورۃ النجم 479
سورۃ القمر 508
سورۃ الرحمٰن 528
سورۃ الواقعہ 551
سورۃ الحدید 573
پارہ نمبر 28 608
سورۃ المجادلۃ 608
سورۃ الحشر 658
سورۃ الممتحنۃ 658
سورۃ الصف 675
سورۃ الجمعۃ 689
سورۃ ال منافقون 702
سورۃ التغابن 712
سورۃ الطلاق 725
سورۃ التحریم 743
پارہ نمبر 29 758
سورۃ الملک 458
سورۃ القلم 772
سورۃ الحاقۃ 788
سورۃ المعارج 801
سورۃ نوح 811
سورۃ الجن 820
سورۃ المزمل 381
سورۃ المدثر 845
سورۃ القیامۃ 859
سورۃ المدہر 859
سورۃ المرسلات 883
پارہ نمبر 30 889
سورۃ النباء 889
سورۃ النازعات 897
سورۃ عبس 904
سورۃ التکویر 911
سورۃ الانفطار 917
سورۃ المطففین 920
سورۃ الانشقاق 926
سورۃ البروجٍ 931
سورۃ الطارق 936
سورۃ الاعلیٰ 940
سورۃ الغاثیہ 944
سورۃ الفجر 947
سورۃ البلد 952
سورۃ الشمس 956
سورۃ اللیل 959
سورۃ الضحیٰ 962
سورۃ الانشراح 965
سورۃ التین 968
سورۃ العلق 970
سورۃ القدر 974
سورۃ البینۃ 977
سورۃ الزلزال 981
سورۃ العادیات 984
سورۃ القارعۃ 987
سورۃ التکاثر 990
سورۃ العصر 992
سورۃ الہمزۃ 994
سورۃ الفیل 997
سورۃ قریش 999
سورۃ الماعون 1001
سورۃ الکوثر 1004
سورۃ الکافرون 1007
سورۃ النصر 1010
سورۃ اللہب 1012
سورۃ الاخلاص 1015
سورۃ الفلق 1021
سورۃ الناس 1028

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
21.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like