تفسیر تذکیر القرآن کے اسلوب و منہج کا تحقیقی جائزہ ( مقالہ ایم اے )

تفسیر تذکیر القرآن کے اسلوب و منہج کا تحقیقی جائزہ ( مقالہ ایم اے )

 

مصنف : نبیل اختر چوہدری

 

صفحات: 120

 

مولانا وحید الدین خان یکم جنوری 1925ءکو پید ا ہوئے۔ اُنہوں نے  اِبتدائی تعلیم مدرسۃ الاصلاح ’سرائے میر اعظم گڑھ میں حاصل کی ۔شروع  شروع میں مولانا مودودی﷫ کی تحریروں سے متاثر ہوکر  1949ء میں جماعت اسلامی   ہند میں شامل ہوئے  لیکن 15 سال بعد جماعت اسلامی کوخیر باد کہہ دیا  اورتبلیغی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ۔ 1975ء میں اسے بھی مکمل طور پر چھوڑ دیا ۔مولاناموصوف تقریبا دو صد کتب کے مصنف ہیں  جو  اُردو ،عربی، اورانگریزی زبان میں ہیں۔مولانا کی تصنیفات میں  ایک کتاب تفسیر ’’ تذکیر القرآن ‘‘ بھی ہے ۔ اُن  کی تحریروں میں مکالمہ بین  المذاہب ،اَمن کابہت  زیادہ ذکر ملتاہے  اوراس میں وعظ وتذکیر  کاپہلو  بھی نمایاں طور پر موجود ہے ۔لیکن مولانا  صاحب کے افکار  ونظریات میں تجدد پسندی کی  طرف میلانات اور رجحانات بہت پائے جاتے  ہیں  اُنہوں نے  دین کے بنیادی تصورات کی از سر نو ایسی تعبیر وتشریح پیش کی ہے جو ان سے پہلے کسی نے  نہیں کی اوروہ نہ صرف اس بات کو تسلیم کرتے ہیں بلکہ اپنے لیے  اس میں فخر محسوس کرتے ہیں ۔ مولانا وحید الدین خان افکار ونظریات  کے متعلق ڈاکٹر  حافظ زبیر  ﷾ کی کتاب لائق مطالعہ ہے ۔ زیر نظر  تحقیقی مقالہ  بعنوان تفسیر’’ تذکیر القرآن ‘‘ کے اسلوب ومنہج کا تحقیقی جائزہ ‘‘ محترم جناب نبیل اختر چوہدری  کی  کاوش ہے  مقالہ نگار نے یہ مقالہ علامہ اقبال اوپن  یونیورسٹی کے کلیہ عربی  وعلوم اسلامیہ میں پیش کر کے ایم فل کی ڈگری حاصل کی  ہے ۔ مقالہ نگار نے اس  تحقیقی مقالے کو چار ابواب میں تقسیم کر کے اس میں  مولانا وحید الدین خان  کی تفسیر تذکیر القرآن کا تحقیقی  وتنقیدی جائزہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ پہلے دو ابواب میں  تفسیر کا مفہوم اور ارتقاء اور مولانا صاحب کےحالات زندکی  پر روشنی ڈالی ہے ۔جبکہ تیسرے باب میں تفسیر تذکیر القرآن کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ پیش کیا ہے اور چوتھی باب میں  دو اہم  معاصر تفاسیر تدبر قرآن  اور تفہیم القرآن  سے  تقابلی موازنہ کیا ہے۔مقالہ نگار  نے   اپنی تحقیقی مقالہ میں یہ بات ثابت کی  ہے کہ  مولانا وحید الدین  خان کی تفسیر تذکیر القرآن ایک علمی شاہکار  نہیں  کہ جس میں  تمام پہلوؤں کا احاطہ کیاگیا ہو بلکہ یہ صرف سادہ اسلوب میں تذکیر ونصیحت ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
باب اول: تفسیر کا مفہوم اور ارتقاء 1
تفسیر کا لغوی اور اصطلاحی مفہوم 1
تفسیر کی اقسام 3
تفسیر کا تاریخی ارتقاء 14
برصغیر میں تفسیر 16
حواشی 21
باب دوم: مولانا وحید الدین خان کے حالات زندگی 23
پیدائش 23
ابتدائی تعلیم 24
دعوتی سفر 25
علمی زندگی 27
خدمات 30
تصنیفات 31
حواشی 36
باب سوم: تذکیر القرآن‘ کا اجمالی تعارف اور تنقیدی جائزہ 37
مولاناوحید الدین خان کے نزدیک تفسیر کا مقصد ، تقاضے اور تذکیر القرآن کی خصوصیات 37
چند مذہبی اسکالرز کی نظر میں تذکیر القرآن کا مقام 45
تذکیر القرآن پر ایک تنقیدی نظر 60
حواشی 74
باب چہارم: معاصر تفاسیر سےتقابل وموازنہ 76
تدبر قرآن کے ساتھ موازنہ 76
تفہیم القرآن کے ساتھ موازنہ 91
حواشی 94
خلاصہ بحث 95
مصادر ومراجع 97

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like