تفسیر سورہ ق
تفسیر سورہ ق
مصنف : ارشاد الحق اثری
صفحات: 203
سورۃ ق کا شمار ان قرآنی سورتوں میں ہوتاہے جن میں ایمان کےبنیادی اصولوں کا بیان ہے۔ نبی کریمﷺ نماز فجر، عیدین اور خطبہ جمعہ میں اس سورۃ کی تلاوت فرماتے تاکہ بنیادی عقائد مستحکم ہوں، توحید و رسالت، حساب کتاب اورجزاو سزا کا تصور مستحضر رہے۔ اسی سورۃ کی اسی اہمیت کے پیش نظر مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ نے اپنے خطبات میں اس کی تعبیر وتفسیر پیش کی۔ انھی خطبات کو معمولی حک و اضافے کے ساتھ افادہ عام کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ مصنف محترم کا کہنا ہے کہ ہمارے واعظین اور خطبا حضرات سورۃ یوسف جیسی سورتوں کو تو موضوع سخن بناتے ہیں لیکن سورۃ ق جیسی اہم سورتوں پر گفتگو نہیں کرتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کے سامنے اس سورۃکی تشریح و توضیح کی جائے تاکہ ان کے سامنے توحید ورسالت کے ساتھ ساتھ موت، قیامت، جزا و سزا، حساب کتاب، جنت و دوزخ کے بیان اور رسول اللہﷺ کو صبر و استقامت کی تلقین پر مشتمل ہو۔ آیات کی تشریح میں قرآن کریم،احادیث نبویہﷺاور دیگر معتبر مصادر سے کام لیا گیا ہے اور کوئی بھی چیز بغیر حوالہ کے نقل نہیں کی گئی۔ مولانا کے بیان کردہ علمی نکات نے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 11 | |
کلمہ افتتاحیہ | 13 | |
سورہ ق کی اہمیت | 13 | |
حضرت حارثہ ؓکا ذکر | 14 | |
آیت نمبر1 | 17 | |
آیت نمبر2 | 35 | |
آیت نمبر3 | 42 | |
آیت نمبر4 | 50 | |
آیت نمبر5 | 56 | |
آیت نمبر6 | 61 | |
آیت نمبر7،8 | 65 | |
آیت نمبر9۔11 | 73 | |
آیت نمبر12۔14 | 78 | |
آیت نمبر15 | 88 | |
آیت نمبر16 | 91 | |
آیت نمبر17،18 | 96 | |
آیت نمبر19 | 107 | |
آیت نمبر20 | 112 | |
آیت نمبر21 | 119 | |
آیت نمبر22 | 121 | |
آیت نمبر23۔25 | 126 | |
آیت نمبر26 | 131 | |
آیت نمبر27۔29 | 133 | |
آیت نمبر30 | 142 | |
آیت نمبر31 | 149 | |
آیت نمبر32 | 151 | |
آیت نمبر33 | 154 | |
آیت نمبر34 | 167 | |
آیت نمبر35 | 170 | |
آیت نمبر36،37 | 173 | |
آیت نمبر38۔40 | 178 | |
آیت نمبر41۔44 | 191 | |
آیت نمبر45 | 195 | |
حرف دعا | 200 |