تفسیر قرطبی
تفسیر قرطبی
مصنف : ابوعبد اللہ محمد بن احمد الانصاری القرطبی
صفحات: 692
’تفسیر قرطبی‘ ایک ایسا نام ہے جو گزشتہ آٹھ صدیوں سے اہل علم کے ہر طبقہ میں یکساں مقبول ہے۔ اس کی جامعیت اور علمی وسعت کے پیش نظر اگر اسے مسلم سپین کی تہذیب و ثقافت کی درخشاں یادگار تالیف کہا جائے تو بے جانہ ہو گا۔ کہنے کو تو یہ بھی قرآن کریم کے قانونی مطالعہ کی کتاب ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ مطالعہ قرآن کا قانونی پہلو ہو یا عام تفسیری انداز، تفسیر قرطبی علوم اسلامیہ کے تمام پہلوؤں پر ایک جامع دستاویز ہے۔ فقہ و اصول فقہ میں تمام مروجہ مکتب ہائے فکر کا تقابلی مطالعہ اس کا امتیاز ہے۔ اس طرح قانون دان طبقہ کے لیے یہ کتاب حوالہ کا درجہ رکھتی ہے، علما و محققین کے لیے علوم دینیہ کا دائرہ معارف ہے، خطبا اور واعظین کے لیے لا تعداد موضوعات کا خزینہ ہے اورذاکرین کے لیے فضائل و معارف کا مجموعہ ہے۔ اردودان طبقہ کی سہولت کے لیے اس کو اردو قالب میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ترجمہ میں آسان اردو محاورہ استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ احادیث کی تخریج حتی الامکان مستند کتب سے کی گئی ہے اور حسب ضرورت توضیحی حواشی کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کےتعلیمی مراحل اور علمی مقام کا ایک مربوط خاکہ ان کی اپنی تالیفات کے شواہد کے ساتھ شروع میں پیش کردیا گیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
فہرست مضامین | ||
پیش لفظ | ||
رمز شناسائی | ||
مقدمہ مولف | 3 | |
باب1۔قرآن کریم اور حاملین قرآن کے فضائل | 9 | |
باب2۔تلاوت قرآن مجید کی کیفیت وآداب | 27 | |
باب3۔علماء اور قراء کو ریاکاری پر تنبیہ | 47 | |
باب4۔حامل قرآن کے لیے ضروری ہدایات | 55 | |
باب5۔اعراب سیکھ کر تلاوت کرنے کے فضائل | 61 | |
باب6۔تفسیر قرآن مجید اور مفسرین کے فضائل | 67 | |
باب7۔حاملین قرآن کی پہچان | 69 | |
باب8۔تعظیم قرآن میں حاملین قرآن کی ذمہ داریاں | 71 | |
باب9۔مفسرین کے درجات اور تفسیر بالرائے پر وعید | 81 | |
باب10۔تفسیر قرآن مجید بذریعہ سنت | 93 | |
باب11۔کتاب وسنت کی تعلیم کا طریقہ اور سلف کی خصوصیات | 99 | |
باب12۔قرآن کریم کے سات حروف اور مروجہ قراءت | 105 | |
باب13۔حفظ وتدوین قرآن عہد نبوی تا عہد عثمانی | 125 | |
باب14۔قرآن مجید کی سورتیں،آیات اور احزاب وحروف | 149 | |
باب15۔سورت،آیت،کلمہ اور حرف | 163 | |
باب16۔قرآن مجید میں غیرعربی الفاظ | 169 | |
باب17۔اعجاز قرآنی اور معجزہ | 173 | |
باب18۔فضائل قرآن کے بارے میں من گھڑت روایات | 189 | |
باب19۔مصحف عثمانی کے مخالفین کا رد | 195 | |
راوی ابوصالح کا تعارف | 250 | |
سورہ الفاتحہ | ||
باب1۔سورہ فاتحہ کا فضائل اور نام | 258 | |
باب2۔سورہ فاتحہ کا شان نزول اور اس کے احکام | 273 | |
باب3۔آمین کا بیان | 319 | |
باب4۔فاتحہ کی تفسیر اور حمد کرنے والوں کے فضائل | 331 | |
سورہ بقرہ | ||
مقام ومدت نزول | 371 | |
فضیلت واہمیت | 371 | |
مسئلہ رفع الیدین | 410 | |
فلاح کی لغوی تحقیق | 434 | |
کفر کیاہے؟ | 437 | |
اہل سنت کا موقف | 461 | |
لاعلمی میں فساد پھیلانے کا حکم | 481 | |
شیاطین سے مراد | 485 | |
برق کی تحقیق | 504 | |
منافقین کی مثال میں صوفیہ کی رائے | 515 | |
عبادت کیا ہے؟ | 517 | |
علماء تصوف کی تفسیر | 525 | |
پاکیزہ بیویوں کے اوصاف | 544 | |
ہدایت وگمراہی کا مفہوم | 549 | |
قراءت | 585 | |
اشاریہ | 587 | |
شخصیات | 587 | |
اقوام وقبائل | 601 | |
مقامات | 603 | |
کتب | 604 | |
سورتوں کے حوالہ جات | 605 | |
مسائل فقہیہ | 606 |