تفسیر مظہری جلد نہم
تفسیر مظہری جلد نہم
مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی
صفحات: 490
قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
سورۂ الفتح | ||
سورج جن چیزوں پر طلوع ہوتا ہے ان میں سے یہ سورت مجھے زیادہ محبوب ہے | 11 | |
غزوہ حدیبیہ اوربیعت رضوان کا واقعہ | 24 | |
ابو بصیر کا واقعہ | 31 | |
غزوہ خیبر کا واقعہ | 40 | |
ام المومنین حضرت صفیہؓ کا واقعہ نکاح | 45 | |
خیبر کے لوگوں کے ساتھ حضورﷺکا معاملہ | 46 | |
زہر آلود بکری کا واقعہ | 47 | |
ابوہریرہ اور دوسیوں کےآنے کا واقعہ | 49 | |
سورۂ الحجرات | ||
عید کی نماز کے بعد قربانی کرنے کا بیان | 62 | |
ثابت بن قیس کا واقعہ ان کے لیے بشارت | 66 | |
وصیت | 66 | |
بنی تمیم کی آمد اور بنی عنبر کا سریہ | 67 | |
اللہ تعالیٰ کا فرمان : وان طائفتان الخ | 72 | |
باغیوں کا مسئلہ | 75 | |
اللہ کا فرمان : لایسخر قوم من قوم | 78 | |
تمسخر اڑانے اورمومن کے لیے ایسی بات کرنے سے نہی جس میں اس کی عزت کی پامالی ہو | 79 | |
تعزیر کا مسئلہ | 80 | |
برےگمان ، جاسوسی اور غیبت سے نہی | 81 | |
سورۂ ق | ||
دو نفخوں کےدرمیان چالیس سال کا عرصہ ہو گا | 95 | |
لوگوں کو دوبارہ اٹھانے کے بیان میں | 96 | |
اصحاب ایکہ کا ذکر | 98 | |
یہ حدیث کہ میں نہیں جانتا کہ تبغ نبی تھا یا غیر نبی | 100 | |
فرشتوں میں سے نیکیاں اور برائیاں لکھنے والے | 103 | |
یہ حدیث کہ جہنم کہے گی ھل من مزید تواللہ اپنا قدم اس میں رکھے گا | 108 | |
رحمٰن کو دیکھنے کا بیان | 111 | |
کاملین اور مریدین کا ذکر | 112 | |
فراض کےبعد تسبیحات او رتحمیدات کے بارے میں وارد ہونےوالی روایات | 114 | |
سورۃ الذاریات | ||
اللہ تعالیٰ کافرمان قلیلا من اللیل ما یھجعون الخ کی وضاحت | 120 | |
سحری کےوقت اذکار کےبارے میں وارد ہونے والی روایات | 121 | |
حدیث قدسی میں بیمار ہوا او رتو نے میری عیادت نہیں کی | 133 | |
سورۂ طور | ||
مشرکین کے بچوں کے بارے میں فصل | 142 | |
جنتیوں کے خادموں کاذکر | 144 | |
مجلس میں کی گئی غلط باتوں کا کفارہ | 149 | |
سورۃ النجم | ||
اللہ کا فرمان : علمہ شدید القوی | 155 | |
حضورﷺ کا جبرائیل امین کودو دفعہ دیکھنا | 158 | |
واقعہ معراج | 162 | |
حالت نیند میں معراج والی حدیث | 169 | |
ان سے جنیہ کا نکلنا | 170 | |
وساوس اورچھوٹے گناہوں کا بیان | 177 | |
انسان کی تخلیق ماں کی رحم میں چالیس روز تک مادہ کا رہنا | 178 | |
حدیث قدسی دن کے پہلے حصے میں چاررکعت میرے لیے پڑھو | 181 | |
کیامیت کو پس ماندگان کےرونے سےعذاب ہوتا ہے | 182 | |
کیا غیر کے عمل کی وجہ سے کسی کو ثواب ملتا ہے | 183 | |
مخلوق میں غور و فکر کرو خالق میں غوروفکر نہ کرو | 188 | |
حضورﷺ تبسم فرماتے تھے | 189 | |
میں نے حضورﷺ کوکھلکھلا کر ہنستے ہوئےنہیں دیکھا | 190 | |
سورۃ القمر | ||
چاند پھٹنے والی حدیث | 195 | |
یہودی کا نو آیات کےبارے میں سوال | 205 | |
تقدیر پر ایمان | 207 | |
سورۃ الرحمٰن | ||
بیع سے قبل بیچنےوالے کا کیل کوئی معتبر نہیں | 213 | |
یا ذاالجلال والاکرام کا ورد | 218 | |
ہم میں سے ہر ایک اپنے رب کو دیکھےگا | 220 | |
جہنمیوں کا کھانا اور ان کا مشروب | 225 | |
دنیا کی عورتیں جنتی حوروں سےبہتر ہیں | 235 | |
سورۃ الواقعہ | ||
سابقون میں ایک جماعت صحابہ اور تابعین کی اور ایک مجددین کی اصحاب یمین میں ایک جماعت پہلوں میں سے اور ایک پچھلوں میں سے | 239 | |
حضورﷺ کاارشاد یہ دونوں میری امت میں سے ہوں گے | 249 | |
قرآن کو چھونے اور پڑھنے کے مسائل | 259 | |
کافر قرآن نہیں پڑھ سکتا | 262 | |
مسئلہ : اللہ کا قرب مومن کی فراست سے حاصل کیا جا سکتا ہے | 264 | |
سورۃ الحدید | ||
حضورﷺکی دعا جبکہ آپ پہلو کےبل لیٹے ہوئے تھے اللھم رب السموات | 268 | |
جہاد کرنے کی فضیلت | 271 | |
ابوبکر صدیق کی فضیلت | 272 | |
پل صراط پر مومنوں کا نور | 275 | |
جوجھوٹا ہواسے صدیق کہنے کاحکم | 283 | |
اعمال کی وجہ سے مومنوں کے درجات میں فرق | 285 | |
تین افراد جن کے لیے دو اجر ہیں | 292 | |
سابقہ امتوں کے مقابلہ میں تمہاری مدت اتنی ہےجتنا وقت عصر اور مغرب کےدرمیان ہوتا ہے | 294 | |
میری امت میں سے ایک جماعت اللہ کے حکم پر عمل پیرا رہے گی | 295 | |
سورۃ المجادلہ | ||
جب حضرت خولہ کےخاوند نے ان سے اظہار کیا | 297 | |
ظہار کے مسائل | 299 | |
یہودیوں کا کہنا السام علیکم | 316 | |
جب تم تین افراد ہو تو دوسرگوشی نہ کرو | 317 | |
اہل بدر کی تعظیم بجالانا | 318 | |
علماء کی فضیلت | 319 | |
سرگوشی کے وقت صدقہ | 320 | |
سورۃ الحشر | ||
بنونضیر کی زیادتیوں ، ان سےجنگ اور ان کے جلاوطن کرنے کا واقعہ | 327 | |
یہودیوں حضورﷺ کی نبوت کا اقرار کرنا | 330 | |
بنو نضیر کے اموال کا مسئلہ | 337 | |
یہ اموال مہاجرین میں تقسیم ہوئے | 341 | |
مہاجرین کی فضیلت | 344 | |
مدینہ طیبہ اور انصار کی فضیلت | 345 | |
ابوبکرصدیق اور حضرت فاروق اعظم کا خراج کامال تقسیم کرنے کا طریقہ | 350 | |
بنو قینقاع کو جلاوطن کرنے کا معاملہ | 356 | |
برصیصا راہب کا واقعہ | 358 | |
سورۃ الممتحنہ | ||
حاطب بن بلععہ کےخط کا واقعہ | 365 | |
کافر قریبی رشتہ دار ہو تب بھی اس سے دشمنی کی جائے | 368 | |
مشرکوں سے نکاح اور دوستی وغیرہ کےاحکام | 376 | |
فتح مکہ کے روز عورتوں سےبیعت | 377 | |
سورۃ الصف | ||
حضور ﷺ کےنام احمد کی وضاحت | 383 | |
سورۃ الجمعہ | ||
فارش کے لوگوں کی فضیلت | 390 | |
جمعہ نام رکھنے کی وجہ | 393 | |
حضورﷺ کی مدینہ آمد | 395 | |
آپ کا پہلا جمعہ | 395 | |
جمعہ کی اذان کے مسائل | 398 | |
اذان کے وقت تجارت کی حرمت | 398 | |
حضورﷺ کی نماز جمعہ میں قرات | 417 | |
قافلے کا آنا اور لوگوں کا اس کی طرف نکل پڑنا | 419 | |
ان بارہ آدمیون کا ذکر جو مسجد میں موجود رہے | 420 | |
رزق کےحصول میں اچھا رویہ اپنانا | 421 | |
سورۃ المنافقون | ||
غزوہ بنی مصطلق کا واقعہ | 423 | |
سورۃ منافقون کانازل ہونا | 423 | |
حضور ﷺ کا حضرت جویریہ سےعقد نکاح کرنا | 429 | |
سورۃ التغابن | ||
پیدائش سےپہلے تقدیر | 437 | |
جو آدمی وارث کو میراث سے محروم کرتا ہے اللہ جنت میں اس کی میراث کو ختم کر دیتا ہے | 441 | |
تقدیر پر ایمان | 443 | |
سورۃ الطلاق | ||
مسئلہ : حیض کی حالت میں طلاق حرام ہے | 448 | |
مسئلہ : عدت حیض کی صورت میں ہو گی نہ کہ طہر کی صورت میں | 448 | |
مسئلہ : بیوگی کی عدت میں عورت دن کو گھر سے نکل سکتی ہے رات کونہیں نکل سکتی | 449 | |
جسے فاقہ آئے اور وہ اسے لوگوں کے سامنے رکھے | 452 | |
لاحول ولاقوۃ کا کثرت سے ذکر | 452 | |
توکل | 454 | |
آئسہ اور صغیرہ کی عدت کے مسائل | 454 | |
حاملہ کی عدت | 457 | |
اس میں وارد ہونےوالی احادیث | 459 | |
بیوہ کے لیےعدت میں نفقہ نہیں ہو گا | 463 | |
پرورش کےاحکام | 464 | |
بیوی او رمطلقہ عورت کے غلام کا خرچہ | 466 | |
زمین و آسمان کی تعداد | 468 | |
سورۃ التحریم | ||
حلال چیز کو حرام کرنا قسم ہے یا نہیں | 476 | |
ایک ماہ تک حضورﷺ کا امہات المومنین سےتنہائی میں رہنا | 481 | |
اس تنہائی کی وجہ | 481 | |
توبہ نصوح | 485 | |
توبہ کی قبولیت اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اللہ تعالیٰ پر کوئی چیز واجب نہیں | 486 | |
نجات اللہ کے فضل سے ہے بعض اوقات اللہ بڑ ے بڑے گناہ بھی بخشش دیتا ہے | 487 | |
کفار کی رشتہ داری مسلمانوں کو کوئی نقصان نہ پہنچائے گا | 488 | |
مریم ، آسیہ ، فاطمہ، خدیجہ اور عائشہ کے فضائل | 489 | |