تفسیر مظہری جلد ہفتم
تفسیر مظہری جلد ہفتم
مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی
صفحات: 549
قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
سورۂ فرقان | ||
کافر کے منہ کےبل اٹھائے جانے کا بیان | 32 | |
پانی کےمسائل،کون سی چیزوں سے پانی ناپاک ہوتا ہے اور کون سی چیزوں سے نہیں ؟ اور مستعمل پانی کا بیان | 41 | |
قیام لیل کی فضیلت کا بیان | 61 | |
خوف و رجاء کا باین | 62 | |
غی اور آثام کا بیان | 64 | |
گناہوں کو نیکیوں سے تبدیل کرنےکا بیان | 65 | |
جھوٹی شہادت پر تعزیر کا تذکرہ | 70 | |
سورۂ شعراء | ||
کسی عبادت کےعوض اجرت لینا جائز نہیں | 111 | |
ضرورت سے زائد عمارت پر مال خرچ کرناجائز نہیں | 111 | |
مسئلہ : طویل آرزو ( طول الاول) مکروہ ہے او رمختصر مستحب ہے | 113 | |
نبی کریم ﷺ کے آباء اوامہات تمام کےتمام مومن تھے | 134 | |
خفیہ طور پر ملائکہ سےشیاطین کےکلام سننے کا بیان | 136 | |
شعر کی اباحت اور اس کی مدح کا بیان | 139 | |
شعر کلام ہے ، اچھا ہو توحسین ہے اور برا ہو تو قبیح ہے | 141 | |
سورۂ نمل | ||
حدیث بالمعنی جائز ہے ۔ نیز لفظ نکاح اور تزویج کےبغیر ان الفاظ سے نکاح جائز ہے جو ان کے ہم معنی ہوں | 147 | |
علماء کی فضیلت کا بیان | 153 | |
اللہ کا ذکر چھوڑ کر کسی اور میں مشغول ہونا باعث ہلاکت ہے | 158 | |
رسول اللہ ﷺ کےتبسم فرمانے کا بیان | 159 | |
پیغام نکاح کےارادہ سے اجنبی عورت کی طرف دیکھنا جائز ہے | 179 | |
حدیث: میں خلق میں تمام لوگوں سےاول ہوں اور بعثت میں سب سے آخر ہوں | 187 | |
دابۃ الارض کا بیان | 197 | |
فصل قیامت کی علامات کے بیان میں | 200 | |
نفخہ فزغ ، صعق اور بعث کا بیان | 203 | |
اس کا بیان کہ قیامت شریر لوگوں پر قائم ہو گی | 206 | |
سورۂ قصص | ||
مسئلہ : عمل عبادت پر اجرت لینا کیسا ہے ؟ | 233 | |
مسئلہ : ریوڑ چرانے کےعوض نکاح کرنا کیسا ہے ؟ | 237 | |
حدیث: الکبریاء ردائی کا بیان | 246 | |
حدیث طیبہ تین قسم کے افراد کے لیے دو اجر ہوں گے | 255 | |
ابوطالب کی وفات کا بیان | 257 | |
اس کا بیان جو مکبر کے باعث اپنا کپڑا زمین پر گھسیٹ کر چلے | 267 | |
سورۂ عنکبوت | ||
فضیلت ذکر کا بیان | 281 | |
ان الصلوۃ تنھی عن الفحشاء کا بیان | 305 | |
توکل کا بیان | 317 | |
سورۂ روم | ||
جنت میں سماع کا بیان | 323 | |
تسبیح و تحمید کےثواب کابیان | 325 | |
حدیث طیبہ کہ ہربچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے | 342 | |
حدیث : میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی | 344 | |
حدیث: اصبح من عبادی مومن وکافر الحدیث | 345 | |
اس کا بیان کہ جنت میں داخلہ محض اللہ کے فضل کے ساتھ ہوگا نہ کہ اعمال کے ساتھ | 352 | |
حدیث: اللہ اہل جنت سے فرمائے گا کیاتم راضی ہو ؟ | 360 | |
سورۂلقمان | ||
مسئلہ : فقہء کےنزدیک گانا بجانا حرام ہے | 366 | |
صوفیا کا قول کہ غنا باعث حرج نہیں | 366 | |
غنا کی حرمت و اباحت کا بیان | 367 | |
مسئلہ : کافر فقیر والدین کا نفقہ اولاد پر واجب ہوتا ہے | 376 | |
درمیانی اور تیز چال چلنے کا بیان | 379 | |
حدیث: ایمان کےدونصف ہیں ایک نصف شکر ہےاور ایک نصف صبر ہے | 386 | |
حدیث: پانچ چیزوں کا علم اللہ کےسوا کوئی نہیں رکھتا | 389 | |
سورۂ سجدہ | ||
حدیث: ملک الموت کسی کی موت کے معینہ وقت سے آگاہ نہیں ہوتا جب تک اسے حکم نہ دیا جائے | 397 | |
انسانوں کے سوا دوسروں کی موت کیسے ہوتی ہے ؟ | 398 | |
قضاء و قدر کا بیان | 399 | |
اس کا بیان کہ تتجافی جنوبھم عن المضاجع سےمراد کون لوگ ہیں تہجد گزاریا دوسرے لوگ ؟ | 402 | |
موسیٰ کی ملاقات کا بیان | 407 | |
سورۂ احزاب | ||
غیر باپ کی طرف نسبت کرنے سےنہی کا بیان | 417 | |
متنبیٰ اور اپنے غلام کو ھذا ابنی کہنے کا بیان | 418 | |
حدیث:میں خلقت میں سب لوگوں سے اول ہوں اور بعثت میں سب سے آخر | 422 | |
غزوہ خندق کاتفصیلی ذکر | 423 | |
غزوہ خندق کےدوران رسول اللہ ﷺ کی قضا نمازوں کاتذکرہ | 435 | |
حضورﷺ نےمدینہ طیبہ کو یثرب پکارنے سےمنع فرمایا | 442 | |
غزوہ نبی قریظہ کا تفصیلی ذکر | 451 | |
مسئلہ : اجتہاد میں خطا ہونے کے سبب مجتہد پر گنا ہ نہیں | 453 | |
یہود کی جانب سےحضرت محمدﷺ کےنبی ہونے کااعتراف | 455 | |
مسئلہ : مال غنیمت کامستحق وہ ہے جو جنگ میں حاضر ہوااگرچہ مال محفوظ کرنے سے قبل فوت ہو گیا | 464 | |
مسئلہ: دو صغیر یا ایک صغیر اور کبیر غلام کے مابین تفریق جائز نہیں جبکہ ان کے درمیان قرابت قریبہ موجود ہو | 466 | |
مسئلہ : اگر دونوں غلام بالغ ہوں تو ان کےدرمیان تفریق جائز ہے | 467 | |
مسئلہ : اگر ایک صغیر کے ساتھ رشتہ دارون کی جماعت ہو تو حکم ؟ | 468 | |
تفویض طلاق کے مسائل اور بیوی کے لیےمرد کے قول اختاری کا بیان | 471 | |
ازواج مطہرات ، حضرت فاطمہؓ ، حضرت مریم اور حضرت آسیہ کافضائل کا بیان | 478 | |
حدیث:رسول اللہ ﷺ نے عورتوں کو اپنے خاوندوں کی اجازت کے بغیر کلام کرنے سے منع فرمایا ہے | 480 | |
اہل بیت کا بیان | 481 | |
مسئلہ : مطلق امر وجوب کےلئے ہوتا ہے | 489 | |
حیاء کا بیان | 491 | |
رسول اللہ ﷺ کے اسماء حسنیٰ اور آپ کے خاتم الانبیاء ہونے کا بیان | 496 | |
حدیث:اجنبیہ عورت کی طلاق کو نکاح پر معلق کرنے کا بیان اور اس مسئلہ میں علماء کا اختلاف اوردلائل | 503 | |
مسئلہ :مس کرنےسےقبل طلاق ہونے کی صورت میں عدت نہیں ہوتی | 507 | |
مسئلہ : کیا لفظ ہبہ ، بیع یاان جیسے دیگر الفاظ کے ساتھ نکاح جائز ہوتا ہے ؟ | 510 | |
مسئلہ : جس عورت سے نکاح کا ارادہ ہو اس کی طرف دیکھنا جائز ہے | 518 | |
حدیث:جو کوئی میری قبر کے پاس مجھ پر درود پاک پڑھتا ہے میں وہ سنتا ہوں اور جو دور سے پڑھتا ہے وہ مجھ تک پہنچایا جاتا ہے | 525 | |
درود پاک کی فضیلت اور اس کی کیفیت کا بیان | 529 | |
تصاویر کا بیان | 532 | |
مسئلہ : جس نے رسول اللہ ﷺ کے لیےغلیط زبان استعمال کی اس کاحکم | 534 | |
مسئلہ : صحابہ کرام کی گستاخی حضور ﷺ کےلیے باعث اذیت ہے | 535 | |
عورتوں کے لیے کام کی غرض سے باہر نکلنے کی اجازت کایان | 536 | |
ان چیزوں کابیان جن کےساتھ موسیٰ اور حضورﷺ کو اذیت دی گئی | 540 | |
زمین آسمان اور پہاڑوں پر امانت پیش کرنے ان کے اس کا انکار کرنے اور انسان کے اس امانت کو اٹھانے کا بیان اس کے بارے علماء وصوفیاء کے اقوال | 542 | |
حدیث:بنی آدم کےجسم پر گوشت کا ایک ٹکڑا ہے جب اس کی اصلاح ہو جائے توسارے بدن کی اصلاح ہوجاتی ہے اور جب وہ فاسد ہو جائے تو سارا بدن ہی فاسد ہو جاتا ہے | 548 |