تفسیر مظہری جلد پنجم

تفسیر مظہری جلد پنجم

 

مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی

 

صفحات: 582

 

قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی  سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
سورۂ یونس
استواء علی العرش کا مفہوم 12
اہل جنت کا ایک دوسرے کو سلام کرنا او راللہ اورملائکہ کا ان پرسلامتی بھیجنا 18
دنیا میٹھی اورسرسبز ہے(حدیث) 21
حضور ﷺکی عمر مبارک کی قدرومنزلت اورمکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں آپ کا اقامت فرمانا 23
حضورﷺکی اہل مکہ کے لیے بددعا ، جس کی وجہ سے وہ قحط سالی میں مبتلاء ہو گئے پھر ان کے لیے آپ نےدعافرمائی تواللہ نےانہیں اس قحط سے چھٹکارا عطا فرمایا 26
آپ کی مثل اس آدمی کی مثل ہے جس نے گھر بنایا الخ 30
ملائکہ کا حضور کے متعلق قول ( حدیث) 30
احسان کا مفہوم ، تو اپنےرب کی عبادت اس طرح کر گویا تو اسے دیکھ رہا ہے 31
لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ میں زیادہ سے مراد اللہ کی طرف دیکھنا ہے 32
حدیث ، میری مثال اور جس کے ساتھ اللہ نے مجھے مبعوث فرمایا ہے اس شخص کی مثال کی طرح ہے جو ایک قوم کے پاس آیا اور کہا اے قوم میں نے ایک لشکر دیکھا ہے اور اس سے واضح ڈرانےوالاہوں 41
لوگوں کی استعدادات میں اختلاف 42
جبریہ مذہب کا رد 42
ولی کا لغوی مفہوم 52
اولیاء کی فضیلت 52
مقام مراد پر فائز اولیاء کا تذکرہ 53
علامات اولیاء 55
کرامات اور مغیبات کا علم ولایت کے لیے ضروری نہیں 56
دنیا میں اولیاء کے لیے بشارات 57
وحی کے ساتھ صحابہ کو بشارتیں اور دیگر کو رؤیا یعنی کشف کے ساتھ بشارتیں 58
(حدیث) حضرت ابو ذر نےعرض کی یا رسول اللہ ﷺآدمی اپنے لیے کام کرتاہے اور لوگ اس سے محبت کرتے ہیں ( الخ ) ۔ 59
جو اللہ سے ملاقات کو محبوب رکھتا ہے اللہ اس سے ملاقات کو محبوب رکھتا ہے ( حدیث) 60
حضرت نوح کا قصہ 63
حضرت موسیٰ کا قصہ 65
کعبہ ،موسیٰ ﷤ کا قبلہ تھا 70
(مسئلہ) جسے دین میں شبہ لاحق ہو وہ علماء کی طرف رجوع کرے 76
عالم نزع سےقبل قبولیت توبہ کا بیان 77
حضرت یونس کا قصہ 79
اللہ کافر کے ایمان کو چاہتا ہے ( قدریہ کے اس قول کا رد ) 81
اہل طاعت اپنی طاعت پر بھروسہ نہ کریں اور گنہ کار مایوس نہ ہوں ( حدیث) 85
سورۂ ہود
ہر شخص کی تقدیر ، عمر ، عمل ، رزق وغیرہ 90
وجہ تخلیق کائنات ، رسول اللہ اور مومنین ہیں 91
حدیث:۔ دکھاوے کا عمل شرک ہے 98
حدیث:۔ آخرت اوردنیا کےطلب گار کا فرق 98
حضرت علی باب علم اور قطب معرفت تھے 100
حضرت نوح کا قصہ 105
کشتی نوح کا بیان 111
ہود کا قصہ 122
قوم ثمود کا ذکر 127
حضرت صالح کا قصہ 127
فرشتوں کا حضرت لوط کے پاس آنا 136
قال یقوم ھولآء بناتی کی تفسیر 137
حضرت شعیب کا قصہ 142
مسئلہ :۔ اگر ناپ تول کر کوئی چیز خریدی ،کھانے اور فروخت کرنے سے قبل دوبارہ اس کوناپے 143
حضرت موسیٰ اور فرعون کا قصہ 150
کافر ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے ( احادیث) 155
اہل جنت کو دیدار الہٰی 157
دین آسان ہےجوشدت کرے گا آخر مغلوب ہو گا 160
ظلم کا بیان 161
مسئلہ :۔ امر ، اراد ہ سے جد ہے 167
حدیث:۔ سورۂ ہود اور اس جیسی سورتوں نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے 169
سورۂ یوسف
کریم بن کریم کون تھا (حدیث) ؟ 173
خواب کی حقیقت اور اقسام 174
نادان جاہل کے سامنےعالم اپناعلمی مرتبہ بیان کر سکتا ہے یہ غرور نہ ہو گا 204
مسئلہ :۔ تہمت کی جگہ سےبچنا چاہیے 212
صبر یوسف ﷤کا بیان 212
مسئلہ :۔ تقرر قضا وحکومت کی درخواست جائز ہے 217
مسئلہ :۔اپنی اہلیت کا اظہار جائز ہے 217
حدیث: احتیاط ، تقدیر کو نہیں ٹال سکتی 224
حدیث : دنیا ملعون ہے 236
جنت کی نعمتوں کا بیان 237
رسول اللہ ﷺ کے حسن وجمال کا بیان 238
حضرت یوسف کےحسن کاتذکرہ 238
حدیث : اگر کسی کےدل میں باپ اور اولاد کی محبت سے زیادہ میری محبت نہ ہو تو وہ مومن نہیں ہو سکتا 239
الذین انعم اللہ علیھم الخ پڑھی تھی 253
سورۂ رعد
مسئلہ :۔حمل کی کم از کم اور زیادہ سےزیادہ مدت کا بیان 268
مسئلہ :۔ ایک بطن میں زیادہ سے زیادہ کتنی تعداد ہوتی ہے؟ 269
صلہ رحمی کا حکم 281
گناہ ہو جائے تو فوراً توبہ کر لو 283
ظلم اورقطع رحمی کابیان 283
طوبیٰ جنت کا ایک درخت ہے 289
قضا مبرم اور متعلق کی بحث 298
ملاطاہر لاہوری کا مجددی کا قصہ 299
لوح محفوظ کا بیان 301
سورۂ ابراہیم
حدیث: لوگ خیر وشر میں قریش کے پیروکار ہیں 307
حدیث : جس نے کوئی نیک یا برا طریقہ جاری کیا 307
حدیث :علماء ابنیاء کے وارث ہیں 307
صبر اور شکر کے متعلق احادیث 308
تسبیح ، تحمید او رتہلیل کی فضیلت 322
کلمہ طیبہ کی تفسیر 323
قبر کے اندر منکر اور نکیر کاسوال 324
قبر کا عذاب اور ثواب 325
تقدیر پرایمان لانے کاحکم 326
حضرت ہاجرہ کا قصہ 332
دعا عبادت کامغز ہے 336
نمرود کاصندوق میں بیٹھ کر گدھوں کے بازوؤں پر سوار ہو کر اڑنا 340
میرے مکان او رمنبر کے درمیان جنت کا ایک باغ ہے (حدیث ) 344
آدھے دن کی مدت میں لوگوں کا حساب ہو جائے گا ( حدیث) 345
سورۂ حجر
مومن گناہگار جب دوزخ میں داخل کر دیئے جائیں گے تو وہاں کافر ان کے عار دلائیں گے ۔ اس پر اللہ کو غصہ آئے گا اورجس نے لاالہ الا اللہ کہا ہو گا اس کو دوزخ سےنکالنے کاحکم ہو گا ۔ (حدیث) 348
اعیان ثابتہ اور عالم مثال کا قول کہاں سے ماخوذ ہے ؟ 354
جو جس حالت پر مرے گا اسی پر اٹھے گا ( حدیث) 357
روح پھونکنے اوربدن میں سرایت کرنے کا بیان 359
جہنم کےدروازوں کی تفصیل 363
خوت او رامید کا بیان 366
اللہ نے سو رحمتیں پیدا کیں ( حدیث) 367
سبع مثانی سے کیا مراد ہے ؟ 375
فاجر کے عیش و آرام پر شک نہ کرو (حدیث) 377
(حدیث )قیامت کےدن کن امور سے بازپرس ہو گی ؟ 378
حضرت مصعب بن عمیر کی فضیلت 383
سورۂنحل
اگر کوئی پیشاب کرنے بیٹھے تو ہوا کی طرف پشت کرے (حدیث ) 393
غرور اور ایمان میں تقابلی کی وجہ 397
میں وہ دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور وہ سنتا ہوں جو تم نہیں سنتے ( حدیث) 412
امر بالمعروف ترک کرنے سے عذاب نازل ہو تا ہے 417
شہد شفا ہے 423
جو دنیا سے محبت کرتا ہے وہ اپنی آخرت کا نقصان کرتا ہے (حدیث) 439
اللہ کی خوشنودی جنت کی سب سے بڑی نعمت ہے ( حدیث) 441
مومن جھوٹا نہیں ہو سکتا 447
اکراہ کی تعریف ۔ اقسام اور احکام 449
مکروہ کےتصرفات صحیح ہیں یا غلط ۔۔ علماء کا اختلاف 450
حضرت ابراہیم کوخلت دنیا میں عطا فرمائی گئی اور نبی کریم ﷤نےخلت طلب کی تو ایک ہزار سال کےبعد یہ دعا قبول ہوئی 460
حضرت حمزہ کو شہید اور مثلہ کرنے کا بیان 463
اللہ کی طرف سے صبر کا حکم 464
فائدہ
مثلہ کرنے کی ممانعت 466
سورۂ اسراء
حدیث :معراج مسجد حرام سےہوئی یا حضرت ام ہانی کےگھر سے 467
حدیث :کیامعراج ایک خواب تھا؟ 469
حضورﷺکامسجد اقصیٰ کی تفصیلات بیان کرنا 471
خداوند کریم کا بطور سزا بخت نصر کو بنی اسرائیل پر مسلط کرنا 480
حدیث: ہر ہزار میں سے 999دوزخ کاحصہ ہیں 490
مشرکین کےبچے جنتی یہں ( بحث) 492
حقوق والدین 499
قتل اولاد کی ممانعت 506
صحیح ناپ تول کا حکم 510
تواضع کاحکم ،تکبر ،غرور اور اکڑ کر چلنے کی ممانعت 511
سب سے پہلے قلم کو اللہ نے پیدا کیا (حدیث) 524
فرضیت صلوٰۃ اور اوقات صلوٰۃ کا بیان 540
باجماعت نماز ، تنہا نماز سے 25گنا افضل ہے 541
مسئلہ :تہجد سنت مؤکدہ ہے 544
مقام محمود کی وضاحت 546
شفاعت کبریٰ کا بیان 547
منکرین شفاعت ، شفاعت سےمحروم رہیں گے 554
استعداد فطری سےکیا مراد ہے ؟ 559
علم کےاٹھنے سےمراد علماء کااٹھ جانا یاعلم کےمطابق عمل نہ کرنا ہے 562
حضرت موسیٰ کے 9معجزات جن کوواضح نشانیاں کہا گیا ہے 571
مسئلہ :اللہ کےخوف سے رونا اور اللہ کی راہ میں بیدار رہنےوالے اور خوف سےرونے والی آنکھ کابیان (حدیث) 576
فصل: رسول اللہ ﷺ رات کی نماز میں قرات کس طرح ادا فرماتے تھے 579

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like