تفسیر مظہری جلد چہارم

تفسیر مظہری جلد چہارم

 

مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی

 

صفحات: 387

 

قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی  سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائے سورت کا شان نزول ، شرکاء بدر اور مال غنیمت میں ان کے مابین اختلاف کا بیان 9
اس کا بیان کہ غزوہ بدر کے دن مال غنیمت صرف رسول اللہ ﷺ کےلیے تھا پھر آیت خمس نے اس حکم کو منسوخ کیا ۔ 11
حدیث: کیا تم اپنے ضعفاء کی مدد نہیں کرو گے ؟ 12
مسئلہ :۔انا مومن حقا اوان شاء اللہ کہنا کیاس ہے ؟ 13
حدیث طیبہ :جنت میں سو درجے ہیں 14
غزوہ بدر کا بیان 15
حضورﷺکے سبب خروج کا بیان 16
قریش مکہ خروج ،بنی کنانہ سے ان کےخوفزدہ ہونے اور ابلیس کاسراقہ بن مالک کی صورت میں ظاہر ہونے کا بیان 18
ضمضم بن عمرو کے خواب کا بیان 19
چہیم بن صلت کے خواب کا بیان 20
رسول اللہ ﷺکے مدینہ طیبہ سےخروج کا بیان 20
مدینہ طیبہ کے لیے آپ ﷺکی دعا کا تذکرہ 20
رسول اللہ ﷺ نے بسیس بن عمرو اور عدی بن ابی الرغباء کو ابوسفیان کےبارے میں معلومات لینے کے لیے بھیجا 21
لشکر قریش کے چلنے کی خبر موصول ہونے ، رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام کےساتھ مشاورت کرنے اور پھر انہیں یہ بشارت دینے کا بیان کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کےساتھ ایک گروہ پر غلبے کا وعدہ فرما رکھا ہے 21
گویا کہ میں قوم کے گرنے کی جگہ کودیکھ رہا ہوں 22
رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابو بکر صدیق حالات کے جائزہ لینے کے لیےسوار ہیں 24
قریش کے دو غلاموں کوپکڑ کر لے آئے اور آپ نے ان سے حالات معلوم کئے ۔ 25
بسیس اورعدی کے ابوسفیان کی خبر لے کر واپسی آنے کابیان 25
ابوسفیان کے قریش کی طرف مکہ واپس لوٹنے کا پیغام بھیجنے ، ابو جہل کا اس انکار کرنے اور پھر اخنس کے کہنے پر بنی زہرہ کے مکہ کی طرف واپس لوٹ جانے کا بیان 26
رسول اللہ ﷺنے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا یہ فلاں کے گرنے کی جگہ ہے یہ فلاں کے قتل ہونے کی جگہ ہے اور پھر کوئی کافر بھی قتل ہو کر آپﷺ کے اشارہ کے مقام سے آگے پیچھے نہیں گرا 28
دونوں لشکروں کےایک دوسرے کے بالمقابل آنے کا بیان 28
جنگ کا آغاز 30
رسول اللہ ﷺ میدان جنگ سے عریش میں تشریف فرما ہو ئے اور رب کریم کی بارگاہ میں مناجات کرنے لگے 32
رسول اللہ ﷺ نے نزول ملائکہ کی بشارت دی 33
بعض ملائکہ بعض لوگوں پر ظاہر ہوئے 35
حالت جنگ میں اونگھ آ جانا باعث راحت و سکون ہے اور حالت نماز میں یہ شیطان کی جانب سے ہوتی ہے 39
ملائکہ کےجنگ میں قتال کرنے کا بیان 40
ابو لہب کی موت کا تذکرہ 42
اس کا بیان کہ بندہ مومن کے لیے دنیا میں مصیبت اس کے لیے کفار ہ ہوتی ہے 43
مسئلہ : میدان جنگ سے بھاگنا گناہ کبیرہ ہے مگر جبکہ مومنین کی تعداد کفار کی نسبت بہت قلیل ہو 44
رسول اللہ ﷺ کے کفار کی طرف کنکریاں پھینکنے کا بیان 46
ابو جہل کے جنگ کا آغاز کرنے اور اس کے قتل ہونے کا بیان 51
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ترک کرنے کا بیان 58
حدیث طیبہ : اپنے آپ سے فتویٰ طلب کرو 67
اس کا بیان کہ نجات کا انحصار اللہ تعالیٰ کے فضل پر ہے نہ کہ اعمال پر 68
بدر کے قیدیوں میں سے جنہوں نے اسلام قبول کر لیا 80
حدیث طیبہ :۔ اسلام ہجرت او رحج سابقہ گناہوں کو مٹا دیتے ہیں 80
حدیث طیبہ :۔سطح زمین پر کوئی کچا یا پکا گھر نہیں ہو گا مگر اللہ تعالیٰ میں کلمہ اسلام داخل فرمائے گا 81
حدیث طیبہ :۔مجھے لوگوں کے ساتھ قتال کاحکم دیا گیا ہے یہاں تک کہ وہ لا الہ الا اللہ کہہ دیں 81
مال غنیمت کے مسائل کا بیان 82
مسئلہ : ۔ مال غنیمت کی مقدار قلیل ہو یا کثیر اس سے خمس نکالنا واجب ہے اور مال غنیمت میں خیانت ممنوع ہے 83
خمس کے مصرف کا بیان 83
مسئلہ :۔ کیا خمس ایک صنف یا ایک شخص پر خرچ کرنا جائز ہے ؟ 85
مسئلہ :۔ رسول اللہ ﷺ کے وصال کے بعدآپ کےحصہ کاحکم ؟ 88
مسئلہ :۔ آپﷺ کے وصال کے بعد ذوی القربیٰ کے حصہ کا حکم ؟ 89
فصل: خمس نکالنے کےبعد بقیہ چار حصوں کا بیان 94
مسئلہ : مقتول سے چھینے ہوئے مال کاحکم ؟ 94
مسئلہ :۔ حالت جنگ میں امام کہ یہ کہہ کر تشجیع دلانے کا حکم کہ جو کسی کے ہاتھ آئے گا وہ اسی کا ہو گا 99
مسئلہ :۔ کیاامام کے لیے جائز ہے کہ وہ بعض لشکریوں کوان کی کارکردگی کی بناء پر کسی پیشگی شرط کے بغیر ان کے حصہ میں زائد مال دے ؟ 101
مسئلہ :۔ گھڑ سوار کےحصہ میں اختلاف ہے کہ اس کے لیے دو حصے ہوں گے یا تین ؟ 103
مسئلہ :۔ مال غنیمت دار الاسلام منتقل کرنے سے پہلے جب فتح کے بعد کمک دار الحرب پہنچ جائے تو کیا انہیں مال غنیمت سے حصہ دیا جائے گا ؟ 108
مسئلہ :۔ کیا لشکر کے تاجروں اور جانوروں کو ہانکنے والوں کے لیے حصہ نکالا جائے گا؟ 109
مسئلہ :۔ اس زمین کاحکم جو بزور شمشیر فتح کی جائے؟ 110
ان معجزات کا باین جو غزوہ بدر کے دن ظاہر ہوئے 114
جہان میں نیت کی تصحیح اور خطبہ جہاد کا بیان 121
جب شیطان نے ملائکہ کو دیکھا تو وہ کافر ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا 123
بنی قریظہ کےقتل کا بیان 131
بنی قینقاع کو جلا وطن کرنے کا بیان 132
تیر اندازی کی فضیلت کا بیان 133
گھوڑے تیار رکھنے کا بیان 134
اللہ تعالیٰ کے راستے میں مجاہدین پر خرچ کرنے کی فضیلت کابیان 136
حضرت عمر فاروق ﷜ کے اسلام لانے اور اس آیت کےنزول کا بیان ’’حسبک اللہ ومن اتبعک من المومنین 139
مسئلہ :۔ قیدیوں کو قتل کرنا جائز ہے اور کا ذکر جو بدر کے قیدیوں میں سے مقتول ہوئے 143
مسئلہ :۔ قیدیوں کوغلام بنانا جائز ہے 144
بدرکےان قیدوں کا ذکر جن پر رسول اللہ ﷺ نےاحسان فرمایا 145
ایسے بعض قیدیوں کا ذکر جنہیں مسلمان قیدیوں کےعوض آزاد کیا گیا 145
ثمامہ بن اثال کے اسلام لانے کا واقعہ 146
حدیث طیبہ :۔ مجھے دیگر انبیاء ﷩پر چھ چیزوں کے ساتھ فضیلت دی گئی ہے ان میں سے ایک مال غنیمت کاحلال ہونا ہے 149
حضرت عباس کوقید کیا گیا اور انہیں پابند بنایا گیا کہ وہ اپنے علاوہ عقیل اور نوفل کا فدیہ ادا کریں ، انہوں نے کہا میرے پاس کوئی مال نہیں توآپﷺ نے فرمایا وہ سونا جو تو نے ام فضل کے پاس رکھا ہے وہ کہاں ہے ؟ یہ سن کر حضرت عباس نےاسلام قبول کر لیا 150
کوئی مومن کافر یا کوئی کافر کسی مسلمان کا وارث نہیں ہو سکتا 153
فاسق سےدوستی رکھنا مکروہ ہے 154
مسئلہ :۔ذوالارحام کی میراث کا بیان 156
سورۂ توبہ
سورۃ توبہ کے متعدد نام اور وجہ تسمیہ 159
حج اکبر کی تحقیق 162
کیاحرم مکہ میں قتال جائز ہے ؟ 168
درید بن صمہ کاقتل 196
جزیہ کا معنی اور اس کی تفصیل بحث 208
مسئلہ :۔ مقدار جزیہ کا بیان 213
یہود کا حضرت عزیر ؑ کو اور انصار کا حضرت عیسیٰؑ کو ابن اللہ کہنا 221
حضرت عزیر کا قصہ 221
غار میں مصاحبت کی وجہ سے حضرت ابوبکر کی فضیلت کا بیان 239
مکہ سے نبی کریم کا ہجرت فرمانا 240
ام معبد کا قصہ 246
سراقہ کا قصہ اور معجزہ 248
حضور﷤کا غزوہ تبوک کے لیے نکلنا 256
صدقات کے مصارف 266
مسئلہ :۔صدقہ نبی کریمﷺ کے لیے حلال نہ تھا 286
مسئلہ :۔ نفلی صدقہ ایک شہر سے دوسرے شہر بھیجنا مکروہ ہے 288
جنت عدن سے کیا مراد ہے ؟ 301
رضوان اللہ سے کیا مراد ہے ؟ 303
ثعلبہ بن حاطب کا قصہ 307
اہل جہنم کا جہنم میں رونا 313
قبائل عرب کا ذکر 319
مہاجرین اور انصار میں سے سابقین اولین کا بیان 327
مسئلہ :۔ تمام صحابی جنتی ہیں 329
مسجد ضرار کا واقعہ 338
وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پر ہے 340
مسجد مدینہ اور مسجد قبا کا ذکر 341
انصار مدینہ کی بیعت کا قصہ 346
نماز کی فضیلت 349
ابو طالب کی وفات 350
غزوہ تبوک میں مسلمانوں کی عسرت اور معجزہ استقاء کا ذکر 356
جہاد کی فضیلت 367
جہاد میں خرچ کرنے کی فضیلت 367
علم اور علماء کی فضیلت 368
علم لدنی کا بیان 370
ایمان میں کمی وبیشی 372
معجزات 375
عین تبوک کاقصہ 377
کھجوروں میں برکت کا قصہ 378
سورہ اخلاص کے فضائل 380
ہر قل کا نبی کریم کو جواب اور اس میں معجزات کا بیان 381
حدیث: طاعون زدہ زمین میں جانا اور وہاں سے آنا منع ہے 384
انگلیوں سے پانی کا نکلنا 396
نبی کریم ﷺ کا مدینہ آنا 387
حدیث : مدینہ پاکیزہ سرزمین ہے 378

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like