تفسیر مظہری جلد سوم

تفسیر مظہری جلد سوم

 

مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی

 

صفحات: 535

 

قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی  سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
سورۃالمائدہ
وعدے پورے کرو منافق کی علامت 11
مادہ جانور کوذبح کیاجائے تو اس کے پیٹ سےنکلنے والے بچے کوکھانا جائز ہے 12
اونٹ کو شعار کرنا 15
ذبح کے وقت اللہ تعالیٰ کےنام کے ساتھ کسی اور چیز کے نام کاحکم 19
جو چیز خون بہادے اس کے ساتھ ذبح کرنا جائز ہے 20
ذبح سے پہلے چھری تیز کرنی چاہیے 21
اگر کتا کسی شکار کا عضو کاٹ دے تو کیا اسے کھایا جائے گا؟ 26
اگر تیر چوڑائی کی سمت سے لگا تو شکار کا کیا حکم ہوگا 27
حلال او رحرام جانور 32
مرغی کھانے کاحکم 39
کافر کا ذبیحہ 39
یہودی کا ذبیحہ 39
غسل کےمسائل 58
تیمم کے مسائل 60
وضو کے ذریعے گناہوں سے پاکیزگی 61
بنی نضیر کادھوکہ دینے کا ارادہ کرنا 63
گناہ سےعلم بھول جاتا ہے 76
میں عیسیٰ﷤ کا سب سے قریبی ہوں 73
انبیاء علاتی بھائی ہیں 73
عوج و عنق کا واقعہ 74
حضرت یوشع کاوصال 77
حضرت ہارون ﷤ کا وصال 79
حضرت ہابیل اور قابیل کا قصہ 81
مومن متقی سے طاقت قبول ہوتی ہے 82
حضورﷺ کی امت میں سے مفلس 84
ناحق مومن کو قتل کرنے کاحکم 88
عرینین کا واقعہ 90
ڈاکوؤں کے مسائل 91
وسیلہ تک رسائی محبت سےہی ممکن ہے 96
چوری کے مسائل 98
رشوت کے مسائل 120
جب مسلمان یاکافر کسی عام آدمی کوثالث بنائیں 122
میں عیسیٰ﷤ کا سب سے قریبی ہوں 123
قصاص کےمسائل 125
نفلی صدقے کوزکوٰۃ کہہ سکتے ہیں 140
علم کےبارے میں فلاسفہ کی رائے 145
اسلام، ہجرت اورحج سابقہ گناہوں کو بخش دیتے ہیں 151
لوگ جب ظالم کو دیکھیں اور اسے نہ روکیں 161
ہجرت حبشہ 164
حضرت نجاشی کا اسلام قبول کرنا 165
احسان کیا ہے 168
اپنے آپ پرسختی کرنے سے ممانعت 169
حضورﷺ حلوہ اور شہد پسند کرتے تھے 171
یمین منعقدہ اور کفارہ 172
نذر اور اس کا کفارہ 181
قسم کےبعد استثناء 182
شراب پینے والا بت پرست کی طرح ہے 184
محرم کے لیے شکار کو قتل کرنے کاحکم 188
حضور ﷺ کی خدمت میں وحشی گدھا پیش کرنے کاحکم 189
جب محرم کے لیے شکار کیا جائے 200
اللہ پاکیزہ چیز کو قبول فرماتا ہے 203
مطلق امر تکرار کاتقاضا نہیں کرتا 205
حدیث الولاء لمن اعتق 207
جب تو ایسا بخل دیکھے جس کی اطاعت کی جاتی ہے 210
میرے صحابہ میں سے کچھ لوگ میرے پاس حوض پر حاضر ہوں گے 216
عیسیٰ ﷤ کا مائدہ کا سوال کرنا 219
مائدہ کانازل ہونا 220
سورۃ الانعام
حضورﷺ نے ہمارے لیے ایک خط کھینچا 230
اللہ نے حضرت آدم﷤ کومٹی کی مٹھی سے پیدا کیا 231
چھ قسم کے افراد جن پراللہ تعالیٰ کی لعنت ہوتی ہے 232
رسول کی حیثیت ایک برزخ کی سی ہوتی ہے جس کی مخلوق اور خالق کے درمیان مناسبت کا ہونا ضروری ہے 236
حدیث قدسی میری رحمت میرےغضب پر غالب ہے 238
تواللہ کو یاد رکھ اللہ تجھے یاد رکھے گا 241
میری طرف سے پیغام حق لوگوں تک پہنچاؤ خواہ ایک ہی آیت کیوں نہ ہو 242
میری بات کو سنا اس کی حفاظت کی 242
تم میں سے ہر ایک کےدومکان ہیں ایک جنت میں اور دوسرا جہنم میں 244
مومن جب قبر سے نکلتا ہے تو اس کا عمل بہترین صورت میں سامنے آ جاتا ہے 251
جس نے بالشت بھر زمین غصب کی 252
جانوروں میں قصاص کے احکام 255
استدراج کی حقیقت 258
استعداد وجود سےپہلے ہوتی ہے 264
مفاتیح غیب سے کیا مراد ہے 268
ملک الموت او راس کےساتھی 270
مومن او رکافر کی روح کا آسمان کی طرف سےبلند ہونا 273
عذاب سے حضورﷺ کا اللہ کی پناہ چاہنا 275
صور اور صور والے فرشتے 280
کیا آزر حضرت ابراہیم ﷤ کا چچاتھا یا والد 281
حضرت ابراہیم ﷤ کا ملکوت السموات والارض کودیکھنا 282
نمرود کا قصہ 284
ظلم شرک ہے 290
احسان کی حقیقت 291
سابقہ شریعتوں کی پیروی 293
قرآن اور فقہ پر اجرت 294
مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی 296
دیدار الہٰی اورمعتزلہ کااستدلال 304
اصلح للعبد اللہ تعالیٰ پر واجب نہیں 308
ذبح کےوقت جان بوجھ کر یا بھول کر تکبیر نہ کہنا 315
انبیاء کےتعینات کے مبادی 318
شرح صدر اور اس کی نشانی 319
جنوں میں رسول اور اہل ہند کا مذہب 323
کیا عشر کے علاوہ مال میں کوئی چیز واجب نہیں 330
فضول خرچی کسےکہتے ہیں 331
اللہ کی راہ میں خرچ کرنا 332
کیا تحریم تین چیزوں میں منحصر ہے 335
شراب اور مردار کی بیع کی حرمت 337
کون سا گناہ سب سے بڑا ہے 340
کسی مسلمان کا خون حلال نہیں 341
حق دار کوحق ہے سے زیادہ دینا 342
جھوٹی شہادت شرک کے برابر ہے 343
قاضی تین قسم کے ہیں 343
حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی واضح 343
قیامت کی نشانیاں 348
امام مہدی کون ہیں ؟ ض 350
عیسیٰ﷤ آسمان سےنازل ہو ں گے اور شادی کریں گے 352
امت تہتر فرقوں میں بٹے گی 353
اللہ تعالیٰ کی تائید جماعت کوحاصل ہے 354
باطل خواہشات کی وجوہات 254
قدریہ اور مرجئہ 355
رافضیوں کی مذمت 355
نیکی کابدلہ کئی گناہ بڑھا دیا جاتا ہے 356
گناہوں کےبدلہ میں اضافہ نہیں کیا جاتا 357
ہر تسبیح صدقہ ہے 358
سورۃ انعام کی فضیلت 361
سورہ الاعراف
اقوام اور رسولوں سے سوال 365
میزان اور اعمال کےوزن کی کیفیت 367
آدم﷤ کی پیدائش 372
دعا کی قبولیت بھی بعض اوقات استدراج ہوتا ہے 375
جس مسجد کے قریب ہو تو اسی میں نماز پڑھو 384
عدم واقفیت کوئی عذر نہیں 386
نماز میں لباس کاحکم 388
کیا گھٹنا ڈھانپنے کےحکم میں داخل ہے 390
زینت کے کپڑوں میں نماز پڑھنا مستحب ہے 391
کھانے اور پینے کی چیزوں میں اصل حلت ہے 392
اللہ سےبڑھ کر کوئی غیور نہیں 393
کافر کی روح کا قبض کرنا 397
مومن جہنم سے چھٹکارا لیں گے 399
ایک ندا کرنےوالا ندا کرے گا کہ اب تم صحت مند رہو گے بیمار نہ ہو گے 400
اعراف اوراعراف والے 402
عرش پر استواء سے کیا مراد ہے 409
ذکر جہری اورذکر خفی 411
ذکر کی اقسام 412
دعا میں حد سے بڑھنا 413
دونفخے 416
نوح ﷤کا قصہ 418
ہود﷤کا قصہ 421
عاد کا قصہ 425
ثمود کا قصہ 430
لوط﷤کا قصہ 435
مدین اور شعیب کا قصہ 437
بندوں کےدل اللہ تعالیٰ کی دوانگلیوں کےدرمیان ہیں 441
موسیٰ ﷤کا واقعہ 446
طوفان 458
طاعون 461
غزوہ حنین میں بعض صحابہ کا کہنا 464
موسیٰ﷤ کےلیے تیس جن کے تعین پر چالیس دن پورے کرنا 465
صوفیاء کےنزدیک تجلی کا معنی 469
حضورﷺ کی امت کے فضائل 470
تورات 472
بنی اسرائیل کابچھڑے کومعبود بنانا 475
خبر دیکھنے کی طرح نہیں ہوسکتی 478
میری امت کا ہر فرد جنت میں داخل ہو گا مگر جس نے انکار کیا 483
حدیث اناامۃ امیۃ 484
تورات میں حضورﷺ کی نعتیں 484
چھ چیزوں میں مجھے فضیلت دی گئی ہے 487
جنہوں نے ہفتے کے روز حد سے تجاوز کیا ان کی سزا 493
آدم کی پشت سےآپ کی اولاد کو نکالنا 497
بلعم بن باعور کا واقعہ 501
بلقاء کے بادشاہ اور بلعام کا قصہ 503
بنی اسرائیل کےایک آدمی کاقصہ 504
دنیا کی محبت تمام گناہوں کی سردار ہے 505
اللہ کےاسماء 509
قیامت کا اچانک آنا 514
عفو کی فضیلت 522
جوقطعہ رحمی کرے اس سے صلہ رحمی کرو جو محروم رکھے 523
مکارم اخلاق 523
نماز میں گفتگو 526
خطبہ اور وعظ کو خاموشی سےسننا 528
طالب علم کا خاموش رہنا اور پڑھنےوالے کو سننا 529
نماز کےباہر قرآن سننے کا حکم 529
صحابہ کرام بلند آواز سےقراءت کرتے تھے 530
رات کےوقت نماز میں قراءت کیسی کرنی چاہیے 531
قرآن کو اچھی طرح پڑھنا 532
دعا میں آہ و زاری کرنا اور آواز بلند نہ کرنا 533
سجدہ تلاوت 534

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like