تفسیر فضل القرآن سورۃ النساء حصہ سوم
تفسیر فضل القرآن سورۃ النساء حصہ سوم
مصنف : فضل الرحمان بن محمد
صفحات: 338
قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی ﷺ کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔ چونکہ اس زمانے میں کوئی باقاعدہ تفسیر نہیں لکھی گئی، لہٰذا ان کے کام کا بڑا حصہ ہمارے سامنے نہیں آ سکا اور جو کچھ موجود ہے، وہ بھی آثار او رتفسیری اقوال کی صورت میں، حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔قرآن مجید کی خدمت کو ہر مسلمان اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” تفسیر فضل القرآن ” محترم مولانا فضل الرحمن بن محمد الازھری صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے متعدد دیگر تفاسیر سے استفادہ کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
شکرالہیٰ | 17 |
پیش لفظ | 19 |
حضرت آدم اوران کی زوجہ کی تخلیق ۔پھرنسل انسانی کادنیا میں پھیلنا | 24 |
صلح رحمی کی جزااورقطع رحمی کی سزا | 25 |
یتیم لڑکوں اورلڑکیوں کےحقوق کاخیال رکھنے کاحکم | 25 |
بیویوں کی تعداد کےبارےمیں حکم | 26 |
مہرکی فرضیت اوراس کی حقیقت | 26 |
حل اللغۃ | 27 |
یتامٰی کےمال اورذاتی مال کےبارےمیں ہدایت | 29 |
بالغ ہونےکی عمر | 31 |
یتیموں کےمال کےبارے میں صحابہ کی احتیاط | 31 |
حل اللغۃ | 33 |
میراث میں سےعورتوں اورچھوٹی اولاد کوحصہ ملنا | 35 |
نظرکالگنا اوراس کاحق ہونا اوراس کاعلاج | 36 |
یتامٰی کامال کھانے کاانجام | 37 |
ورثاء کونادار وفقیرچھوڑنےسےبہتر ہےکہ ان کوغنی چھوڑاجائے | 38 |
حل اللغۃ | 38 |
میراث میں مردوں اورعورتوں کےحصے | 41 |
عورتوں کاحصہ مقررہونا | 42 |
میراث کی تقسیم سےپہلے میت پر اگرقرض ہوتو پہلے وہ ادا کیا جائےگا | 42 |
مقروض مومن کی روح معلق رہتی ہے | 43 |
حل اللغۃ | 44 |
اصحاب الفروض اورعصبوں کابیان | 46 |
میت کی وصیت پر عمل کرنےسے پہلے اس کاقرض اتارجائےگا | 47 |
اخیافی بہن بھائی والی کلالہ میت کاذکر | 48 |
میت کی زندگی میں فوت ہونے والوں کی اولاد کابیان | 48 |
حل اللغۃ | 49 |
علم الفرائض کوحدود اللہ سےتعبیر کرنےکی حکمت | 51 |
رسول اللہﷺ کی بعثت کےبارےمیں مثالیں | 51 |
احادیث میں علم الفرائض | 53 |
علم الفرائض کی اہمیت | 54 |
حل اللغۃ | 55 |
اہل عرب کےزمانہ جاہلیت کی برائیوں کاذکر | 57 |
اسلام کےابتدائی دورمیں زنا اورلواطت کی سزا | 57 |
ایک عورت کی گواہی کامقبول ہونا | 57 |
اللہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتاہے | 58 |
توبہ کی شرائط | 58 |
زانی زانیہ کی حتمی سزا | 59 |
حل للغۃ | 61 |
زمانہ جاہلیت میں باپ کےفوت ہونےپر سوتیلی ماں سےنکاح کاجائزہ ہونا | 64 |
بیویوں سےاچھا سلوک کرنےکاحکم | 65 |
طلاق دیتےہوئے اداکردہ مہرسےکچھ نہ لینے کاحکم | 67 |
زیادہ مہراداکرنےپر کوئی پابندی نہیں | 67 |
حل اللغۃ | 68 |
سوتیلی ماں سےنکاح کی ممانعت | 70 |
قرآنی حکم کی خلاف ورزی کرنےکی سزا | 72 |
ان عورتو ں کابیان جن سےنکاح نہیں ہوسکتا | 72 |
حل اللغۃ | 74 |
لونڈیوں کےبارے میں وضاحت | 77 |
متعہ کےبارےمیں وضاحت | 78 |
بدکارہ لونڈی کی سزا | 80 |
لونڈی سےشادی کی قباحت | 80 |
حل اللغۃ | 80 |
حلال وحرام سےامت مسلمہ کو آگاہ کردیا گیا | 84 |
توبہ کی فضیلت | 84 |
ٹیکسوں کےبارےمیں اہم نکتہ | 85 |
قول الزور کامعنی | 86 |
حل اللغۃ | 87 |
ہرانسان اپنےاعمال کی جزایا سزاپائے گا | 90 |
صرف اللہ سےمانگنے کاحکم | 91 |
میراث کےحقدار حقیقی رشتہ دارہیں | 92 |
مردعورتوں پر حاکم ہیں | 92 |
نیک عورتوں کی صفات اوران کی جزا | 93 |
سرکشی کرنےوالے عورتوں کی سزا | 93 |
حل اللغۃ | 94 |
میاں بیوی میں ناچاکی ہوجانے کی صورت میں صلح کاطریقہ | 96 |
اللہ کی عبادت کرنےاورشرک سےبچنے کاحکم | 97 |
ریاء بھی شرک کی صورت ہے | 97 |
والدین قریبی رشتہ داروں ،یتیموں ،مسکینوں ،نزدیکی اوردورکےہمسایوں ،زندگی اورسفر کےساتھیوں ،مسافروں ،غلاموں اورلونڈیوں سےاحسان کرنےکاحکم | 98 |
حل اللغۃ | 100 |
بخیلی ،ریاء اسراف وتبدیر کی مذمت | 12 |
شیطان براساتھی ہے | 103 |
کافرکو نیکی کی جزا دنیا میں مل جاتی ہے | 104 |
رسول اللہ ﷺ کااپنی امت پر گواہ ہونا | 105 |
حل اللغۃ | 105 |
نماز کی اہمیت اورنشے میں پڑھنے کی ممانعت | 107 |
تدریجا شراب کاحرام ہونا | 108 |
جونشہ دےوہ حرام ہے | 109 |
غسل جنابت اوربیوٹی پارلر جانےوالی دلہن | 109 |
تیمم اوارس کاطریقہ | 110 |
حل اللغۃ | 111 |
اسلامی ریاست کےقائم ہونےپر یہود کاحشر | 113 |
یہودکی خباثت | 114 |
کعب احبار کامسلمان ہونا | 116 |
حل اللغۃ | 116 |
مشرک اگرتائب نہ ہو تو جہنمی ہوگا | 119 |
محمد رسول اللہ ﷺ سمیت تمام انبیاء کوشرک سےبچنے کی تلقین | 120 |
شرک سےبچنے والوں کوبشارت | 120 |
اپنی پاکیزگی کاچرچا کرنےکی ممانعت | 121 |
جبت وطاغوت کامعنی | 121 |
حل اللغۃ | 122 |
حسد نیکیوں کوکھا جاتاہے | 125 |
اللہ کی آیات کاانکار کرنےوالوں کاانجام | 126 |
اطاعت گزار بندوں کوملنے والی نعمتیں | 127 |
حل اللغۃ | 128 |
لفظ امانت کامعنی ومفہوم اوراس کی ادائیگی کاحکم | 130 |
اولی الامر کی وضاحت | 133 |
اللہ کی معصیت میں کسی کی اطاعت نہیں کی جائےگی | 134 |
اما م ابو حنیفہ کی اس بارے میں راہنمائی | 134 |
حل اللغۃ | 134 |
مدینہ طیبہ میں اسلامی ریاست کےقائم ہوتے ہی اسلامی قانون نافذ ہوگیا | 137 |
طاغوت سے فیصلہ کرانے کی ممانعت | 137 |
ایک منافق کےبارےمیں عمر فاورق کافیصلہ | 138 |
منافقوں کی بنیادی نشانیاں | 139 |
مبلغین کےلیے راہنمائی | 139 |
حل اللغۃ | 145 |
رسول اللہ کو بھیجا اس لیے جاتاہے کہ اس کی اطاعت کی کی جائے | 142 |
اپنی جان پر ظلم ہونےی صورت میں توبہ واستغفار کی تلقین | 143 |
رسول اللہ ﷺ کوفیصل بنانا اوران کےفیصلے کو تسلیم کرناہی ایمان کی شرط ہے | 144 |
حل اللغۃ | 147 |
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سےمالا مال ہونےوالے چار قسم کے حضرات | 147 |
سب سےزیادہ جن کی آزمائش ہوتی ہے | 148 |
رسول اللہ ﷺ کوشفاعت کرنےکاشرف حاصل ہوگا | 148 |
ابوبکرصدیق کاشرف | 149 |
شہداء کی وضاحت | 150 |
رسول اللہ ﷺ کی آخری دعا | 150 |
سجدوں سےدرجے بلندہوتےہین | 151 |
حل اللغۃ | 152 |
اہل اسلام کو اپنا دفاعی نظام مضبوط کرنےکاحکم | 154 |
اجتماعی جہاد کاحکم | 155 |
اسلامی ریاست کاامیر اہل اسلام کےلیے ڈھال ہوتاہے | 156 |
جہاد سےگریزاں ہونےوالوں کی نشاندہی | 156 |
حل اللغۃ | 157 |
اسلامی جہاد کی حقیقت | 160 |
فتح مکہ پر اہل مکہ کورسول اللہ ﷺ کامعاف کرنا | 162 |
حل اللغۃ | 162 |
ہرنفس نےموت کامزا چکھناہے | 166 |
مال اوراولاد فتنہ کاسبب ہے | 167 |
جوبھی مصیبت پہنچتی ہے وہ انسان کےاپنے ہاتھ کی کمائی ہوتی ہے | 168 |
جس نےمرنانہیں اس پر توکل کرنےکاحکم | 168 |
حل اللغۃ | 169 |
قرآن حکیم میں غوروفکر کرنےکی دعوت | 172 |
شیطان انسان کےبرے اعمال مزین کرناہے | 173 |
بلاسوچے سمجھے خبروں کی تشہیر کی ممانعت | 174 |
قتال کاحکم | 175 |
حل اللغۃ | 175 |
شفاعت اچھی ہویابری ۔شفاعت کرنےوالے کوبھی اس میں سے حصہ ملتاہے | 178 |
’’السلام علیکم‘‘کی فضیلت واہمیت | 179 |
جس کواس کےبرے اعمال کی بناء پر اللہ گمراہی میں غرق کردے اس کوکوئی ہدایت نہیں دےسکتا | 181 |
کفارمنافقوں کی کوشش ہوتی ہےاہل حق کوحق سےدورکردیں | 185 |
جنگ احدکےموقع پر یہود سےمدد لینےسےرسول اللہ ﷺ کاانکار | 186 |
لڑائی نہ کرنے والوں سےلڑائی کی ممانعت | 187 |
حل اللغۃ | 187 |
مسلمان کےقتل کی قانونا جائز تین صورتیں | 190 |
ایک مسلمان کادوسرے مسلمان پراس اس کامال اوراوراس کی عزت کاحرام ہونا | 191 |
قتل خطا کی سزادیت وکفارہ | 191 |
اللہ کےنزدیک مومن کی عزت وعظمت | 192 |
قاتل ومقتول دونوں جہنم میں | 193 |
حل اللغۃ | 194 |
الاالہ الااللہ کہنے والے کےقاتل کوقبر کاقبول نہ کرنا | 197 |
لااللہ الااللہ کہنےوالا کاقتل کفر ہے | 198 |
عذر شرعی کی بناء پر جہاد کی نیت رکھنے والامجاہدوں کےساتھ ہوتاہے | 199 |
حل اللغۃ | 199 |