تفسیر فضل القرآن سورۃ المائدہ حصہ چہارم

تفسیر فضل القرآن سورۃ المائدہ حصہ چہارم

 

مصنف : فضل الرحمان بن محمد

 

صفحات: 283

 

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی ﷺ کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔ چونکہ اس زمانے میں کوئی باقاعدہ تفسیر نہیں لکھی گئی، لہٰذا ان کے کام کا بڑا حصہ ہمارے سامنے نہیں آ سکا اور جو کچھ موجود ہے، وہ بھی آثار او رتفسیری اقوال کی صورت میں، حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔قرآن مجید کی خدمت کو ہر مسلمان اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” تفسیر فضل القرآن ”  محترم  مولانا فضل الرحمن بن محمد الازھری صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے متعدد دیگر تفاسیر سے استفادہ کیا  ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 14
تمہیدی کلمات 19
عہد کی پاسداری ۔شعائر اللہ کی حرمت ۔نیکی اورتقوی میں تعاون

دوآیتوں میں اسلام کی تعلیم

حلال جانور اورحالت احرام میں شکار کی ممانعت

صفا ،مروۃ اورقربانی کےجانور

حرمت والے مہینوں میں قتال

حل اللغت

24
حرام کیےگئے جانور اوردین کامامل ہونا 31
شکاری جانو ر۔اہل کتاب کاکھانا اوران کی عورتوں سےنکاح 39
وضو اورتیمم 46
گواہی اورعدل کااسلامی نظام 54
یہودونصاری کاعہد 61
سیدالانبیاء محمد رسول اللہ ﷺ کی صفت اورنصاری کاکفر 69
یہودونصاری کاباطل عقیدہ 76
موسی ﷤ کی قوم کی نافرمانی ارواس کی سزا 83
آدم ﷤ کےدوبیٹوں کاوقعہ 91
معاشرے کی اصلاح کےلیے قانون الہی کاابتداء 99
تقوی ۔وسلہ ۔جہاد اورکفار کاانجام 106
چوری کی سزا اوراللہ کی بخشش 114
منافقوں اوریہود کابیان 121
تورات اور اس میں دیا ’یا قانون 128
قانون الہی کااتباع کرنےکاحکم اوریہودونصاری کی پیروی کی ممانعت 124
منافقوں کی سوچ اورمحبوب قوم کی بشارت 152
حزب اللہ کی پہچان اوردین کامذاق اڑانے والوں سےدوستی کی ممانعت 159
اہل کتاب کی اہل ایمان سےدشمنی کی وجہ اوران کااپنا حال 168
اہل کتاب کی سرکشی وکفر اوررسول اللہ ﷺ کو تبلیغ رسالت کاحکم 177
اہل کتاب کوتنبیہ اورنیک عمل کرنےوالوں کو بشارت 185
عیسائیوں کاباطل عقیدہ اوراس کارد 192
بنواسرائیل پر لعنت کی وجہ اوراہل اسلام سےان شدید عدوات 200
نصاری کےاچھے لوگوں کی صفت اوران کی اجزا ء 207
حلال کو حرام کرنےکی ممانعت اروقسم کاکفارہ 213
شراب جوئے بتوں اورپانسے کےتیروں کی حرمت 220
حالت احرام میں بری شکار کی ممانعت اوربحری شکار کی اجازت 227
کعبۃ اللہ شہر حرام اروقربانی کےجانوروں کی فضیلت 225
غیر مفید سوالات کرنےکی ممانعت اربتوں کےنام پر آزاد کیےگئے جانور 242
اپنی فکر کرنےاورموت کےوقت کی جانے والی وصیت کابیان 249
قیامت کےرز رسولوں سے سوال اروعیسی ﷤ کااحسانات کایاددلائے جانا 257
کھانوں سےبھرا ہوادستر خوان 265
عیسی ﷤ سےقیامت کےروز سوال اوران کاجواب 272
حل اللغت 273

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like