تفسیر در منثور جلد ششم

تفسیر در منثور جلد ششم

 

مصنف : جلال الدین سیوطی

 

صفحات: 1205

 

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ اسے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی ﷺ کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔ چونکہ اس زمانے میں کوئی باقاعدہ تفسیر نہیں لکھی گئی، لہٰذا ان کے کام کا بڑا حصہ ہمارے سامنے نہیں آ سکا اور جو کچھ موجود ہے، وہ بھی آثار او رتفسیری اقوال کی صورت میں، حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”تفسیر در منثور” دسویں صدی ہجری کے امام جلال الدین عبد الرحمن بن ابو بکر السیوطی﷫ کی تصنیف ہے، جس میں متن قرآن کا اردو ترجمہ محترم پیر محمد کرم شاہ ازہری﷫نے، جبکہ تفسیر کا ترجمہ محترم سید محمد اقبال شاہ صاحب، محترم محمد بوستان صاحب اور محترم محمد انور مگھالوی صاحب نے کیا ہے۔ یہ کتاب چھ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور ضیاء القرآن پبلی کیشنز کی مطبوعہ ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور تمام مترجمین کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
سورۃ الاحقاف 9
سورۃ محمد 38
سورۃ الفتح 103
سورۃ الحجرات 151
سورۃ ق 201
سورۃ الذاریات 233
سورۃ الطور 249
سورۃ النجم 264
سورۃ القمر 301
سورۃ الرحمٰن 325
سورۃ الواقعہ 367
سورۃ الحدید 416
سورۃ المجادلہ 447
سورۃ الحشر 473
سورۃ الممتحنہ 519
سورۃ الصف 546
سورۃ الجعہ 554
سورۃ المنافقون 577
سورۃ المتغابن 591
سورۃ التین 1035
سورۃ العلق 1043
سورۃ القدر 1052
سورۃ البینہ 1071
سورۃ الزلزال 1077
سورۃ العادیات 1087
سورۃ القارعۃ 1094
سورۃ العکاثر 1099
سورۃ العصر 1113
سورۃ الہمزۃ 1115
سورۃ الفیل 1120
سورۃ قریش 1120
سورۃ الماعون 1128
سورۃ الکوثر 1136
سورۃ الکافرون 1151
سورۃ النصر 1151
سورۃ اللہب 1156
سورۃ الاخلاص 1163
سورۃ الفلق 1167
سورۃ الناس 1183
سورۃ الخلع اور سورۃ لحفد سے متعلقہ روایات 1194
تذکرہ دعاء ختم قرآن 1197

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
24 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like