تفسیر البلاغ جلد دوم
تفسیر البلاغ جلد دوم
مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری
صفحات: 434
قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہوچکے ہیں ۔اور ماضی قریب میں برصغیرِ پاک وہند کے تمام مکتب فکر کےعلماء نے قرآن مجید کی اردو تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر تبصرہ ’’تفسیر البلاغ‘‘ماہنامہ محدث کے معروف کالم نگار اور کئی کتب کے مصنف ومترجم محترم مولانا محمد رفیق چودھری ﷾ کی تصنیف ہے۔یہ تفسیر موجود ہ دور میں قرآن حکیم کو صحیح طور پر سمجھنے سمجھانے کے لیے ایک اہم کاوش ہے۔اس کے مخاطبین میں جدید تعلیم یافتہ طبقہ اور دینی حلقہ دونوں شامل ہیں۔اس کی زبان او ر اندازِ بیان کو حتیٰ الوسع مربوط اورآسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ قاری کو بات سمجھنے میں دشواری نہ ہو۔نیز اس میں قرآنی مشکل الفاظ کے معانی اور ان کی تشریح الگ سے کی گئی ہے ،صحیح احادیث کے مکمل حوالے درج کیے گئے ہیں۔اورمتجدِّدین ، منکرین حدیث اور دوسرے گمراہ طبقوں کی غلط تاویلوں کا محاسبہ بھی کیا گیا ہے۔مفسرموصوف کی زندگی کا طویل حصہ قرآن مجید سمجھنے سمجھانے اور اس کی نحوی وتفسیری مشکلات حل کرنے میں گزرا ہے۔ تفسیر ہذا کے علاوہ آپ کئی دینی کتب کے مصنف ومترجم ہیں جن میں قرآن کریم کا اردو وانگلش ترجمہ بھی شامل ہے ۔تفسیر البلاغ کی ابھی جلد اول و دوم طبع ہوئی ہیں ان میں سورۃ النساء تک تفسیر مکمل ہوچکی ہے مزید کام جاری ہے ۔مزید جلدیں طبع ہونے پر انہیں بھی سائٹ پر پبلش کردیاجائے گا۔(ان شاء اللہ ) اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
1۔ تفسیر آل عمران (3) | |
سورت کاتعارف | 3 |
سورت کے فضائل | 3 |
محکمات اور متشابہات | 10 |
غزوہ بدر کاواقعہ | 16 |
مرغوبات نفس یانسانی خواہشات | 19 |
دیدار الہی | 21 |
متقین کی چند صفات | 22 |
صرف اللہ ہی معبود ہےجوانصاف پر قائم ہے | 25 |
یہودیوں کےجرائم | 28 |
یہودیوں کاغرور باطل | 30 |
اللہ تعالی کی چند صفات کاذکر | 32 |
مسلمان کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں | 36 |
من دون المومنين ‘‘کےمعنی | 36 |
اللہ سےمحبت کامعیار اطاعت رسول ﷺ ہے | 39 |
عمران ایک نہیں دو ہیں | 41 |
حضرت مریم کاواقعہ | 45 |
زکریا کی پیدائش کی بشارت | 50 |
سیدہ مریم کی مزیدہواقعہ | 53 |
کامل ترین خواتین کون ہیں؟ | 53 |
حضرت محمد ﷺ ہرجگہ حاضرو ناظرنہیں ہیں | 56 |
عیسی اورآدم میں مشابہت | 71 |
وفد نجران اورمبابلہ | 72 |
اہل کتاب کو اسلام کی دعوت | 75 |
سیدنا ابراہیم یہودی یاعیسائی نہ تھے | 78 |
علمائے اہل کتاب کاکتمان حق | 81 |
دین اسلام کےخلاف یہودیوں کی ایک چال | 82 |
قرآن کاعدل وانصاف | 85 |
منافق کوچار نشانیاں | 85 |
میثاق انبیاء سے کیا مراد ہے | 93 |
اسلا م کےسواکوئی اوردین مقبول نہیں | 94 |
نیکی کااعلی معیار | 101 |
ابوطلحہ کاعظیم صدقہ | 102 |
اہل کتاب کےاعتراضات کےجوابات | 103 |
خانہ کعبہ قدیم ترین عبادت گاہ ہے | 107 |
مقام ابراہیم کیاہے | 108 |
حرم کعبہ کےبارے میں چند احکام | 109 |
عمرو اورحج کےمناسک وافعال | 112 |
یہودیوں کااوس اورخزاج کےدرمیان لڑائی کرانا | 115 |
تقوی کی تاکید | 117 |
حبل اللہ (اللہ کی رسی )سےکیا مراد ہے | 118 |
دین میں تفرقہ بازی اوراس کاانجام | 118 |
مسلمانوں کااجتماعی نظم اوسمع واطاعت | 119 |
امربالمعروف اور انہی عن المنکر کرنےوالی جماعت | 122 |
امت مسلمہ کی امتیازی خصوصیت | 128 |
غیر مسلموں کو اپنا راز دار نہ بنایا جائے | 139 |
غزوہ احد کاتفصیلی ذکر | 143 |
سوددگنا چوگنا کرکے نہ کھاؤ | 149 |
متقین کےچند اوصاف | 150 |
غزوہ احد پر تبصرہ | 154 |
اہل ایمان کی ایک دعا | 164 |
غزوہ احد حمراء الاسد | 166 |
نبی ﷺ کا اعلی اخلاق | 175 |
کوئی نبی خیانت نہیں کرتا | 178 |
منافقین کےکردار پر تنقید | 184 |
نبی ﷺ کی بعثت کےفرائض | 181 |
تمام پیغمبروں کو جھٹلایا گیا | 199 |
ہرجان کوموت کا ذائقہ چکھنا ہے کی وضاحت | 200 |
کائنات پر غور وفکر | 208 |
اہل کتاب کےاچھے علماء کی تحسین | 217 |
اہل ایمان کےلیے جامع ہدایت | 217 |
2۔ تفسیر سورہ النساء(4) | |
’’’خلق منہا زوجہا ‘‘‘کامطلب | 222 |
حدیث فاطمہ ؓ میرے جگر کاٹکڑا ہے | 223 |
ایک حذف کی بلاغت | 223 |
صلہ رحمی | 224 |
یتیموں کےحقوق | 227 |
سات مہلک کبیرہ گناہ | 227 |
مردکو چار بیویوں تک کی اجازت | 228 |
وصیت کے حکام | 238 |
احکام میراث کےچند بنیادی اصول | 238 |
یتیم پوتے کی وراثت کامسئلہ | 239 |
جرم زنا پر سزا کاعارضی حکم | 244 |
توبہ کی حقیقت | 247 |
توبہ کے بارے میں چند احادیث | 247 |
جاہلیت کی ایک رسم کاخاتمہ | 249 |
محرمات نکاح | 253 |
متعہ حرام ہے | 258 |
لونڈیوں سےنکاح | 259 |
لونڈی کے جرم زنا کی سزا | 260 |
ایک دوسرے کامال ناحق نہ کھاؤ | 264 |
کبیرہ گناہوں سے بچنے پر صغیرہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں | 266 |
مرداورعورت کادائرہ کارالگ الگ ہے | 268 |
مردعورتوں کے سربراہ ہیں | 271 |
مساوا ت مرد وزن کانظریہ غیر اسلامی ہے | 272 |
حقو ق اللہ اور حقوق العباد | 276 |
ایک نیکی کاثواب کئی گناہ ہے | 277 |
آیت 41 سن کر نبی ﷺ کاآنسو بہانا | 279 |
نشے کی حالت میں نماز نہ پڑھو | 282 |
تیمم کاحکم | 283 |
یہودیوں کی نافرمانیاں | 285 |
شرک ناقابل معافی گنا ہ ہے | 290 |
اہل کفر کےلیے عذاب | 295 |
اہل ایمان کےلیے جنت کی نعمتیں | 295 |
امانت دارو ں کو ان کی امانت پہنچاؤ | 297 |
آیت 58کاشان نزول | 298 |
اللہ اوراس کےرسول ﷺ کی غیر مشروط اطاعت | 299 |
اولی الامر کی مشروط اطاعت | 300 |
منافقن کاکردار | 302 |
ہر پیغمبر واجب الااطاعت ہوتاہے | 304 |
انعام یافتہ گروہ | 307 |
جہاد کاحکم | 310 |
موت سے کوئی نہیں بچ سکتا | 316 |
قرآن پر تدبر کرنا ضرور ی ہے | 320 |
ہر خبر اورمعاملے کی تحقیق کی جائے | 322 |
نیک کام کی سفارش کرنا بھی نیکی ہے | 325 |
سلام کرنے آداب | 326 |
منافقین سے کیسا سلوک کیاجائے | 329 |
قتل خطاکےاحکام | 332 |
قتل عمد پر سخت وعید | 333 |
کلمہ گوکو قتل نہ کرو | 334 |
مجاہدین کادرجہ | 337 |
جہاد سے متعلق ایک جھوٹی حدیث | 338 |
ہجرت کی اصطلاح کامفہوم | 340 |
نماز قصرکاحکم | 344 |
نماز خوف کاحکم | 344 |
نماز کی فرضیت | 345 |
آیات 105۔108 کاشان نزول | 351 |
رسول اللہ ﷺ کےچھ خصائص | 354 |
نجوی یعنی سرگوشی کےبار ے میں حکم | 355 |
شرک کاگنا معاف نہ ہوگا | 358 |
شیطان کی چالیں | 359 |
نجا ت کادارمدار امانی یعنی جھوٹی تمناؤں پر نہیں | 363 |
سیدنا ابراہیم خلیل اللہ ہیں | 364 |
عورتوں یتیموں اورکمزوروں کےبارے میں احکام | 367 |
ایک جامع صحیح حدیث | 374 |
سچی گواہی دینے کاحکم | 379 |
اہل ایمان کوایمان کی دعوت | 380 |
دین کامذاق اڑانے والوں کےپاس نہ بیٹھو | 385 |
منافقین کا براکردار اوران کی نشانیاں | 388 |
کفار کی اطاعت ن کرو | 390 |
منافقین دوزخ کےسب سے نچلے طبقے میں ہوں گے | 394 |
ایمان سےپہلےشکر کے ذکر میں حکمت | 396 |
مظلوم کو ظالم کےخلاف آواز اٹھانے اوراحتجاج کاحق | 397 |
دوسروں پر رحم کرنے کےبارے میں صحیح حدیث | 398 |
کافروں کی دواقسام | 399 |
تفریق بین الرسل یعنی بعض رسولوں کو ماننا اوربعض کونہ ماننا کفر ہے | 399 |
یہود کاایک فضول مطالبہ | 403 |
عیسی مصلوب نہیں ہوئے تھے | 405 |
اس بارے میں اصل واقعہ | 405 |
نزول مسیح قرب قیامت کی ایک نشانی | 406 |
یہودیوں کوسودکھانے کی ممانعت تھی | 409 |
قرآن میں تمام نبیوں کاذکر نہیں کیاگیا | 412 |
حضرت محمد ﷺ پر ایمان لائے بغیر نجات نہیں | 418 |
عیسائیوں کوتوحیدکی دعوت | 421 |
قرآن برہان اورنور ہے | 423 |
کلالہ کی میراث کاحکم | 425 |
فہرست مضامین | 427 |